Islam Times:
2025-10-06@20:15:41 GMT

سید عون رضوی آئی ایس او کراچی سال 2025-26ء کے صدر منتخب

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

سید عون رضوی آئی ایس او کراچی سال 2025-26ء کے صدر منتخب

اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا امین شہیدی اور رکن مرکزی نظارت مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ناظم حیدر علی خان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا سالانہ عظیم الشان ریجنل کنونشن سادات کالونی ڈرگ روڈ میں منعقد ہوا، جس میں طلباء امامیہ، سابقین و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں کثرتِ رائے سے جناب محمد عون رضوی کو سال 2025-26ء کے لیے ریجنل صدر آئی ایس او کراچی منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا امین شہیدی اور رکن مرکزی نظارت مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ناظم حیدر علی خان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی شریک تھے۔ کنونشن میں سبکدوش ریجنل صدر سروش رضا زیدی نے سال بھر بہترین کارکردگی پر مختلف اضلاع، یونٹس اور ممبران میں شیلڈز و انعامات تقسیم کئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی ایس او پاکستان

پڑھیں:

پاکستان میں رواں سال کا پہلا سپر مون کا نظارہ کب دیکھا جائے گا؟

پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سپر مون کا نظارہ 7 اکتوبر کو دیکھا جاسکے گا۔

سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون نظر آئے گا۔

اکتوبر کا یہ سُپر مُون شام 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا۔ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد  چاند مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔

اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

سال کا سب سے روشن سُپر مُون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔

یہ قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا اور رات کے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔

اس کے بعد مزید دو سُپر مُونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔ اکتوبر 2025 کا سُپر مُون سیارہ زحل (Saturn) کے قریب دکھائی دے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کی شاموں میں چاند کے بائیں (مغربی) جانب نظر آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قاضی نثار احمد پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، آغا سید علی رضوی
  • مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم کے چیئرمین سے ملاقات
  • پسنی میں امریکا کو بندرگاہ دینے کی فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا حکومت سے وضاحت کا مطالبہ
  • پاکستان میں رواں سال کا پہلا سپر مون کا نظارہ کب دیکھا جائے گا؟
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز ستمبر 2025
  • وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ
  • نیپال: دو سالہ بچی ’نئی دیوی‘ منتخب
  • سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیراتی دھندے جاری