معذور کوٹے میں میرٹ کی خلاف ورزی، امیدوارعدالت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامشورو ضلع میں معذور کوٹے پر بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی اور پسندیدہ امیدواروں کو بھرتی کرنے کے خلاف کوٹری کے رہائشی عبد اللطیف سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد پہنچ گئے عدالت میں دائر درخواست پر عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ایبیلٹیز، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس عبدالمبین لاکو اور جسٹس ارباب علی ایکڑو پر مشتمل ڈویژنل بینچ میں عبد اللطیف کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ واجد علی خاصخیلی کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے معذور کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کیا تھا مگر جامشورو ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدواروں سے انٹرویو لے کر انہیں ملازمتوں کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اصل اہل امیدوار عبد اللطیف کو نظرانداز کیا گیا درخواست گزار نے کہا کہ وہ معذور کوٹے پر بھرتی کے لیے اہل امیدوار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معذور کوٹے
پڑھیں:
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کل ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔