علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا کسی کو علم نہیں تھا، عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا. شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے فیصلے کا کسی پارٹی رہنما کو علم نہیں تھا ،عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا،ان کا فیصلہ سب کےلئے قابلِ قبول ، پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی.
(جاری ہے)
شیخ وقاص کے مطابق عمران خان کا یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی حیران کن تھا جو اس وقت ان کے ساتھ کھڑے تھے ، تاہم چونکہ عہدہ عمران خان کی امانت تھا، اس لئے ان کے فیصلے پر عمل ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے آخری ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلکہ عمران خان نے انہیں صوبہ چلانے سے متعلق چند اہم ہدایات دی تھیں. انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی عروج پر رہی ہے افغان جہاد سے لے کر طالبان کے دور تک یہ علاقہ سخت چیلنجز سے گزرا اور چونکہ اس کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے ، اس لیے وہاں کی صورتحال کا براہِ راست اثر صوبے پر پڑتا ہے کے پی کا وزیر اعلی صرف محکمہ مال، صحت یا تعلیم کا نہیں بلکہ سرحدی اور سکیورٹی معاملات کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے ، اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی سہیل آفریدی نوجوان سیاسی رہنما ہیں جو پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور علی امین گنڈاپور کی کابینہ کا بھی حصہ رہے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ سب کے لیے قابلِ قبول ہے اور پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور عمران خان کا نے کہا
پڑھیں:
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آءی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔