ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، حکومت اور ریاست کی واضح پالیسی ہے کہ پاکستان میں جتھے اور جتھوں سے بلیک میل ہونا، یا جتھوں کے تشدد سے ان کے مطالبات منوانے اور مقاصد حاصل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا حق ہے مگر یہ حق چند قواعد و ضوابط کے ساتھ دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاج ٹی ایل پی طلال چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی طلال چوہدری
پڑھیں:
بیلٹ باکس کا پیغام، پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے: مریم نواز
— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیلٹ باکس سے بھی پیغام ہے پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے۔
انہوں نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔ مریم نواز نے کامیاب ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
صوبائی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے۔ وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا، عوام کا دو ٹوک فیصلہ ہے جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا۔