پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔

انہوں نے شوہر سے علیحدگی کے فیصلے  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کے لیے لیا تھا، حالانکہ خاندان میں کسی نے ان کی حمایت نہیں کی۔

اداکارہ کے مطابق شوہر سے طلاق کے بعد انہیں ’چھوڑ دیے جانے‘ کا شدید خوف لاحق ہوگیا ہے اور اب وہ قریبی رشتوں میں بھی کھونے کے ڈر سے اپنی خودداری قربان کر دیتی ہیں۔

شرمین نے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی  ذہنی مشکلات کا شکار ہیں اور تاحال اس خوف پر قابو نہیں پا سکیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کوئی انہیں چھوڑ جائے گا‘ وہ نہیں جانتیں کہ اس کیفیت سے کیسے باہر نکلا جائے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شرمین علی کے بعد

پڑھیں:

جنگی جنون میں مبتلا، نیتن یاہوکاغزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان

غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں
ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم سے خطاب

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان کر دیا، اور یہ بیان انہوں نے جنگ بندی کے باوجود دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی، اس میں کامیابی حاصل کی، حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں اور اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو وہ چیلنجز پر قابو پاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی، مگر اب رشتوں کے کھو جانے کا ڈر ستاتا ہے، شرمین علی
  • یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال طالبان حملے کی خوفناک یاد تازہ کر گیا، ملالہ یوسفزئی کا انکشاف
  • جنگی جنون میں مبتلا، نیتن یاہوکاغزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان
  • خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟
  • فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
  • نیتن یاہو ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ٹرمپ کا انکشاف
  • طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر اسپتال میں داخل؛ مداح تشویش میں مبتلا
  • سی ڈی اے کی جانب سے بغیر ادائیگی لوگوں سے زمین لینے کا انکشاف