سعودی عرب میں ‘پری ونٹر سیزن’ کا آغاز، زرعی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے موزوں موسم
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سعودی عرب میں پری ونٹر سیزن کا آغاز ہو گیا ہے، جو خزاں اور سردیوں کے درمیان منتقلی کے مرحلے کی علامت ہے، یہ مرحلہ قریباً 52 دن جاری رہے گا۔
اس دوران درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے، جسے ہر سال شہری، کاشتکار اور صحرا نورد بے حد خوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع
عسیر ریجن میں زرعی کیلنڈر کے محقق ڈاکٹر عبداللہ الموسی کے مطابق یہ موسم ہر سال 16 اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور 2 مسلسل قمری مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک 26 دن پر محیط ہوتا ہے۔
ڈاکٹر الموسی نے بتایا کہ اس موسم کی آمد کی واضح نشانیاں موجود ہیں، جن میں عرب خطے کے آسمانوں پر پرندوں کی ہجرت، شہد کی کٹائی، اور مغربی جیٹ اسٹریم کے باعث بادلوں کی مشرقی سمت میں حرکت شامل ہے۔
اس موسم میں دن کے اوقات میں معتدل جبکہ شام کے وقت موسم خوشگوار ٹھنڈا رہتا ہے۔ اسی دوران بارش برسانے والے گہرے بادل بنتے ہیں، جو زرعی سرگرمیوں اور صحرا کی سیر و سیاحت کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔
یہ موسم جنگلی حیات کی بحالی اور مملکت کے وسیع علاقوں میں قدرتی ماحولیاتی نظام کی سرگرمی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زراعت سعودی عرب سیاحت.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد، حکومت کا بیان سامنے آگیا
ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کو پی سی بی سے باضابطہ طور پر بات کرنی چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی بحالی اور کرکٹ کی واپسی کے لیے پی سی بی سے پہلے بھی بات کی جا چکی ہے، اور دوبارہ اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی جائے گی۔
ارکان نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد میں ایک بار پھر بڑے میچز منعقد ہوں گے، جس سے مقامی کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید