سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنسدانوں و انجینئیرز کی پزیرائی کی گئی ہے۔ 

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے.

انہوں نے کہا کہ اس مثالی تعاون کیلئے اپنے عظیم و دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار چین کے مشکور ہیں. پاکستانیوں کے دل چینی قیادت و چینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں. 

کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے

شہباز شریف نے کہا کہ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور جغرفیائی تغیر کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا. موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے مقابلہ کرنے میں یہ پیش رفت ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی. انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ سے  زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں قومی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم لندن سے  وطن  واپس پہنچ گئے

سٹی42:  وزیراعظم  شہباز  شریف  برطانیہ  اور  بحرین کے دورے کے بعد لندن سے  وطن  واپس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کے خصوصی طیارے  نے آج شب لاہور  ائیرپورٹ پر لینڈکیا۔

وزیراعظم شہباز  شریف  سرکاری دورے پر پہلے بحرین گئے تھے۔ وہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ  26 نومبر کو  اسلام آباد  سے بحرین پہنچے تھے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

وزیر اعظم  شہباز شریف خصوصی دورہ  بحرین کے اگلے  روز  برطانیہ  ذاتی نوعیت کے وزٹ پر لندن گئے تھے۔ انہوں نے لندن میں اپنا طبی معائنہ کروایا اور آرام کیا۔ 

وزیراعظم پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

لاہور ائیرپورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اپنی فیملی کی اقامت گاہ جاتی امرا گئے ہیں۔ وہ صبح اسلام آباد پہنچ کر اپنے دفتر میں کام کا آغاز کریں گے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنیوں کو توانائی کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
  • وزیراعظم لندن سے  وطن  واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے    
  • ایڈز فری پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے