Jasarat News:
2025-12-13@01:08:40 GMT

کراچی کی خراب فضا

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251027-03-2
کراچی میں گرد وغبار، دھوئیں اور زہریلے ذرات کے ساتھ لوگ زندگی بسر کررہے ہیں۔ ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار ’’انتہائی مضر ِ صحت‘‘ درجے پر پہنچ چکا ہے، اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کی فضا میں آلودگی 260 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو عالمی معیار کے لحاظ سے ’’شدید آلودہ‘‘ درجہ تصور کیا جاتا ہے۔ سادہ زبان میں کہا جائے تو یہ فضا ہر سانس کے ساتھ زہر بن چکی ہے۔ ایسے ماحول میں سانس لینے والے شہری دل، پھیپھڑوں اور دماغی امراض کے خطرات سے دوچار ہیں، خاص طور پر بچے، بزرگ اور وہ افراد جو پہلے ہی کسی بیماری کا شکار ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ صورتِ حال کوئی اچانک پیدا ہونے والا بحران نہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ماہرین ماحولیات، شہری تنظیمیں اور میڈیا مسلسل خبردار کرتے آرہے ہیں کہ کراچی تیزی سے ماحولیاتی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لیکن حکومت اور شہری انتظامیہ کی بے حسی اور ناقص پالیسیوں نے اس بحران کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ اب شہریوں کے لیے صاف ہوا بھی ایک مشکل ہو گئی ہے۔ کراچی میں آلودگی کے بڑے اسباب سب کے سامنے ہیں: سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک، پرانی اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں، غیر منظم صنعتی اخراج، کچرا جلانے کا کلچر، تعمیراتی سرگرمیوں میں احتیاطی اصولوں کی خلاف ورزی اور سب سے بڑھ کر درختوں کی کٹائی۔ شہر کا سبزہ تیزی سے ختم ہوتا جارہا ہے، اور اس کے بدلے کنکریٹ کے جنگل اْگائے جا رہے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ کراچی کی فضا گرد، زہریلے ذرات اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک مادوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس کے باوجود حکومتی اقدامات صرف بیانات اور وقتی مہمات تک محدود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فضائی آلودگی کو قومی سلامتی کے مسئلے کے طور پر دیکھا جائے۔ شہر میں صاف توانائی کے ذرائع کو فروغ دیا جائے، صنعتی اخراج کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جائیں، اور درختوں کی بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی جائے۔ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ماحولیاتی تعلیم کو نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل فضا کی اہمیت کو سمجھے اور اس کے تحفظ میں کردار ادا کرے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تبت میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس، شہری خوفزدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین کے خودمختار علاقے تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 درج کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے تبت کے شمالی علاقے میں زمین کی اندرونی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیے گئے۔

تبت کے دارالحکومت لہاسا سے بھی مقامی شہریوں نے زلزلے کے اثرات محسوس کیے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے سے فوری طور پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان سامنے نہیں آیا۔

چینی زلزلہ پیما مرکز نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لیے محتاط رہیں اور حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

علاقے میں مزید جھٹکوں کا امکان ہونے کے باعث متعلقہ انتظامی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اتائی ڈاکٹر کا کارنامہ، سردرد شکایت پر گئی خاتون کو غلط انجکشن لگا بازو ناکارہ کردیا
  • سرکاری کالجز کے خراب نتائج کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، نگران وزیر اعلیٰ جی بی کی ہدایت
  • دہلی میں زہریلی ہوا اور آلودگی سے صحت، کاروبار اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر
  • کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گرین بیلٹس، گندگی، خراب پینٹ پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی: مریم نواز
  • تبت میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس، شہری خوفزدہ
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
  • انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے: بلاول بھٹو   
  • انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے: بلاول بھٹو
  • اسلام آباد،سخت سردی میں شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں