بھارت اور چین کے درمیان 5برس بعد براہ راست پروازیں بحال
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-6
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان 5سال بعد براہِ راست فضائی پروازیں بحال ہو گئیں۔ پیر کے روز انڈیگو ائرلائن کی پرواز بھارتی شہر کولکتہ سے روانہ ہو کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی، جس میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ یاد رہے کہ 2020 ء کے اوائل میں کورونا کے دوران ان پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہمالیہ کے سرحدی تنازع میں ہونے والے فوجی تصادم کے بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔گزشتہ سال بھارت اور چین نے متنازع سرحد پر گشت کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے، جسے تعلقات کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لندن کے بعد پی ایس ایل روڈ شو کل نیویارک میں سجے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔نیویارک روڈ شو کل 13 دسمبر (ہفتہ )کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔شو میں گلوکار علی ظفر سمیت کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، سلمان آغا، ابرار احمد، فہیل اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق اس خصوصی تقریب کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ براہِ راست جوڑنا ہے تاکہ لیگ میں سرمایہ کاری، اشتراک اورشراکت داری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔تقریب میں کرکٹ شائقین، کارپوریٹ نمائندے، بزنس کنسلٹنٹس اور کھیلوں سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔