حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی ترسیل کیلئے ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب نے رواں حج سیزن میں صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھاتے ہوئے ادویات اور خون کے نمونے منتقل کرنے کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل کے مطابق روایتی گاڑیوں کے ذریعے ادویات یا سیمپلز منتقل کرنے میں ڈیڑھ سے 3 گھنٹے لگ جاتے ہیں، جبکہ ڈرونز کے ذریعے یہ وقت صرف 5 سے 10 منٹ تک رہ جائے گا، جس سے ہنگامی حالات میں فوری رسپانس ممکن ہو سکے گا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے نہ صرف میڈیکل سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ مقاماتِ مقدسہ پر موجود عازمین کی طبی سہولتوں تک رسائی بھی کہیں زیادہ تیز اور مؤثر ہو جائے گی۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک دوائی اور سیمپلز کی فوری نقل و حمل کے باعث وقت کی بچت ہوگی اور میڈیکل ٹیموں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔
سعودی وزیر صحت نے عازمینِ حج کو ویکسینیشن سے متعلق ہدایات پر بھی زور دیا اور بتایا کہ وزارت صحت ہر سال حج سے قبل خصوصی رہنمائی جاری کرتی ہے، تاکہ عازمین کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملکوں کے لیے مخصوص ویکسینز لازمی ہیں جبکہ تمام عازمین کیلئے گردن توڑ بخار (Meningitis) کی ویکسین لگوانا لازم قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد بڑے اجتماعات میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی: وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، شرکاء کو وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا، مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جائے۔
مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں واپس مل گئے
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو ترجیح دی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، رمضان المبارک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔
اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں: جسٹس منصور علی شاہ
اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز پر راست ’کیو آڑ‘ کوڈز کے ذریعے ان کی ادائیگی کو کیش لیس کیا جا رہا ہے جس کی بدولت اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔
وزیر اعظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ والٹس رواں ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور مستحقین کو رقوم کی آئندہ قسط اسی کے ذریعے بھیجی جائے گی، اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کیلئے قائم موبائل ایپلی کیشن کو راست کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور ادائیگیاں اسی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے
شرکا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں نئے کاروبار کھولنے کے لیے لائسنس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے اور موجودہ تمام دکانوں پر راست ’کیو آر‘ کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جب کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکس کے قیام کیلئے لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔