data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کردیں اور اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002ءمیں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا الیکٹرانک فائلنگ (آن لائن جمع کروانا) لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اس ترمیم کا مقصد ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا، ریٹرن جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو موثر انداز میں منظم کرنا ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس

پڑھیں:

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

حکومت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس نومبر کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ مستحقین کو اگلی قسط انہی والٹس کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں کیش لیس معیشت سے متعلق اقدامات پر جائزہ اجلاس میں مختلف اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے نظام کو بھی ’راست‘ کیو آر کوڈز کے ذریعے کیش لیس بنایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے اربوں روپے کی ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام سے ممکن ہو رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم کو بی آئی ایس پی کے تحت تیار کیے جانے والے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں شعور و آگاہی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مکمل طور پر کیش لیس معیشت کا ہدف حاصل کیا جا سکے اور غیر رسمی معیشت کا خاتمہ ممکن ہو۔

مزید پڑھیں: کراچی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے، اور پاکستان کو بھی عالمی رفتار کے مطابق چلنا ہوگا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری خدمات تک رسائی کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپلی کیشن کو ’راست‘ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، اور اب ادائیگیاں اسی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کاروباری لائسنسوں کے اجرا کو بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جب کہ تمام موجودہ دکانوں کو ’راست‘ کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگی وصول کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد بجلی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیجیٹل معیشت ڈیجیٹل والٹس راست شہباز شریف غیر رسمی معیشت کیش لیس کیو آر کوڈز گیس موبائل ایپلی کیشن

متعلقہ مضامین

  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • ایجنٹس کے پاس چکر اور کمیشن کی ٹینشن ختم! بینظیر انکم سپورٹ کی رقم اب کیسے ملے گی؟
  • شرح ٹیکس میں اضافہ: برطانوی دولت مند یو اے ای منتقل ہونے لگے
  • اترپردیش کے اسکولوں میں "وندے ماترم" لازمی قرار دیا جائیگا، یوگی آدتیہ ناتھ
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
  • چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم
  • کراچی کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلیے 30 دسمبر تک بند کرنے کا اعلان
  • کراچی یونیورسٹی روڈ کو 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رکھنے کافیصلہ