2025-11-11@22:07:18 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«ایس ایچ او عابد کو»:
(نئی خبر)
کراچی: ایچ ای سی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ بیورو کریٹس غیر تعلیمی منتظمین ہیں ان کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی سے جامعات کو نقصان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریٹس کو غیر تعلیمی منتظمین قرار دیتے ہوئے انہیں وائس چانسلر مقرر کیے جانے کی مخالفت کردی۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں جامعات کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلی کو باقاعدہ ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں جامعات میں وائس چانسلر کی آسامی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ سندھ پولیس کو نادرا کی جانب سے دی جانے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ہورہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ نادرا ویریسز سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع یونٹس میں نادرا سی آر اوسی آر ایم ایس ٹرمینلزتک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ مراسلے میں کہنا تھا کہ...
بیجنگ:چین میں حالیہ دنوں میں ہیومن میٹا نمونیا وائرس (ایچ ایم پی وی) کے کیسز میں اضافے کے بعد عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ یہ وائرس عام طور پر زکام یا فلو جیسی علامات پیدا کرتا ہے، جن میں کھانسی، بخار، ناک کا بند ہونا اور سانس میں دشواری شامل ہیں۔ ایچ ایم پی وی سردیوں کے موسم میں زیادہ فعال ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا قریبی رابطے سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے۔ چین کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز خاص طور پر 14 سال سے کم عمر بچوں میں زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے...
