2025-11-04@14:16:22 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«ایسے کھیل»:

(نئی خبر)
    جب کرکٹ کے افق پر دھندلا سا اندھیرا چھایا ہوا تھا، جب شائقین وطن کی آنکھیں انٹرنیشنل ستاروں کی جھلک کو ترس رہی تھیں، تب پاکستان سپر لیگ نہ صرف دنیائے کھیل کو منور کرنے بلکہ قومی افتخارکو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک نوری ستارے کی مانند طلوع ہوئی۔  پی ایس ایل محض ایک کھیل کا مقابلہ نہ تھی بلکہ ایک فکری تحریک، ثقافتی انقلاب اور قومی بیانیہ تھی، جس نے دہشت کے بادلوں کو چیر کر امید کی کرن روشن کی، بلاشبہ پی ایس ایل کراچی کے ساحلوں سے لاہور کے قلعوں تک، پشاور کی جرات سے کوئٹہ کی سادگی تک اور ملتان کی محبت سے لے کر اسلام آباد کی بردباری تک، پاکستان کی ثقافتی و جغرافیائی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا...
    ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن  (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ  کے موجودہ اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے 64 کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کی ہے جس میں کرکٹ کے موجودہ اسٹریکچر اور گورننگ میں تبدیلی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سائیکل کے اختتام پر کرکٹ کا نیا اور واضح کیلنڈر تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ میچز کے لیے طے ونڈوز رکھی جائیں۔ ڈبلیو اے سی نے تجویز دی ہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہر سال 21، 21 روز کی 4 ونڈوز رکھی جائیں، باقی کیلنڈر کو فری ونڈو قرار دے کر اس میں ڈومیسٹک لیگ کی اجازت...
    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے دسویں ایڈیشن کے آفیشل اینتھم کی پرفارمنس کے لیے معروف گلوکار علی ظفر کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کے آفیشل پیج کے ذریعے کی۔   View this post on Instagram   A post shared by Pakistan Super League (@thepsl) علی ظفر کا پی ایس ایل کے ساتھ طویل تعلق رہا ہے، کیونکہ انہوں نے لیگ کے کچھ سب سے مشہور گانے پیش کیے ہیں۔ ان کا 2017 کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹ ترانوں میں سے ایک سمجھا...
    لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا۔ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے موقع پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کو بھی اوپر لانا ہے، اس لیے ہم نے اب خواجہ جنید کے ساتھ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کروا کر دونوں شہروں کے درمیان میچز کرائیں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود ہوگی۔ عاطف رانا کے مطابق پی ایس ایل میں بھی لاہور اور کراچی کے درمیان میچ کا سب کو بےتابی سے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ  پریس کانفرنس میں   اس سال سے بھارت کو  امریکی  فوجی امداد میں اضافے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں  چین کا کوئی استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، بلاک سیاست اور بلاک محاذ آرائی کو بھڑکانے کا موقع   نہیں اٹھایا جانا چاہیئے ۔ ترجمان نے کہا کہ  ایشیا بحرالکاہل کا خطہ پرامن ترقی کا  اہم علاقہ ہے نہ کہ جغرافیائی سیاسی شطرنج کا کھیل۔ ایک بند اور خصوصی دائرے   پر مبنی  بلاک سیاست اور بلاک محاذ آرائی  سے سلامتی نہیں آئے گی اور یہ ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا میں امن اور...
    چین کا ہاربن 29 برس بعد دوسری بار ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز ہاربن (شِنہوا) 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے منعقد ہونے کے ساتھ چین کا ہاربن 29 برس قبل کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کے بعد دوسری بار ان کھیلوں کی میزبانی کررہا ہے۔ افتتاحی تقریب ہاربن بین الاقوامی کانفرنس، نمائش و کھیل مرکز کے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ کے برانچ وینیو میں منعقد ہوئی۔فروری 1996 میں تیسرے ایشیائی سرمائی کھیل کا انعقاد ہاربن میں ہوا تھا جس میں 450 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ میزبان چین 15 طلائی،...
    ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
    پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور پاکستان سپر لیگ بھی کھیلوں مگر مجھے موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ میرا ٹی10 میں بھی نام آیا تھا لیکن اس وقت دبئی میں ایک سیریز آگئی تھی، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں شامل ہو اور دنیا کی تمام لیگز کھیلے، بدقسمتی سے مجھے ابھی کوئی موقع نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیموں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے والے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈو جام ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے سابق صدر راؤ ظفر سعید راجپوت نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے نومنتخب صدر احسن جتوئی، سیکریٹری محمد رمضان جمالی نائب صدور ذوالفقار علی ڈھوٹ اولمپین قمر ابراہیم اور اسلم خان نیازی ایسوسی ایٹ سیکریٹری آصف احمد خان جوائنٹ سیکریٹری اعجاز احمد کھوکر اور کوآرڈینیٹر اولمپین کامران اشرف کو مبارکباددیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نومنتخب عہدیداروں نے ماضی میں بھی ہاکی کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ آئندہ بھی اس قومی کھیل کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عہدیدار کھلاڑیوں کو...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل 10 کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔ جیمز ونس 9 سال تک ہیمپشائر کاؤنٹی ٹیم کے کپتان رہے ہیں، انگلش کرکٹر نے یہ فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث کیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ صرف وائٹ بال کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔جیمز ونس پی ایس ایل 2025 میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
    ممبئی ( نیوز ڈیسک )ون ڈے میچ میں بیٹر نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔ الور میں میگھالیہ کے خلاف کھیلے گئے اس ریکارڈ ساز میچ میں ایرا جادھیو نے 157 گیندوں پر 220.38 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن...