پی ایس ایل 10 کے لیے گانا کون گائے گا، پی سی بی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے دسویں ایڈیشن کے آفیشل اینتھم کی پرفارمنس کے لیے معروف گلوکار علی ظفر کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کے آفیشل پیج کے ذریعے کی۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
علی ظفر کا پی ایس ایل کے ساتھ طویل تعلق رہا ہے، کیونکہ انہوں نے لیگ کے کچھ سب سے مشہور گانے پیش کیے ہیں۔ ان کا 2017 کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹ ترانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
علی ظفر نے پہلے 2016 میں ’اب کھیل کے دکھا‘، 2017 میں ’اب کھیل جمے گا‘، اور 2018 میں ’دل سے جان لگا دے‘ پیش کیے تھے۔
پی ایس ایل کے ترانوں میں گزشتہ سالوں کے دوران مختلف آرٹسٹ شامل رہے ہیں۔ 2019 میں فواد خان اور ینگ دیسی کا ’کھیل دیوانوں کا‘ مقبول ہوا، 2020 میں علی عظمت، ہارون، عاصم اظہر اور عارف لوہار کا ’تیار ہیں‘ آیا، جبکہ 2021 میں آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز کا ’گروو میرا‘ نیا موسیقی کا انداز لے کر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟
2022 میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کا ’آگے دیکھ‘ آیا، جس کے بعد 2023 میں عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع کا ’سب ستارے ہمارے‘ پیش کیا گیا۔
گزشتہ اور نویں سیزن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے علی ظفر اور آئمہ بیگ کی خدمات حاصل کیں۔ اس گانے کا نام ’ کھل کر کھیل‘ تھا جو کہ شائقین میں بے حد مقبول ہوا۔
واضحرہے کہ پی ایس ایل کے میچز 11 اپریل سے شروع ہوں گے، جس میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ 6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 34 میچز پر مشتمل ہوگا جو لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، اور 18 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں ایلیمنٹرز اور فائنل شامل ہوں گے۔ راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، جن میں پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے، جبکہ کراچی اور ملتان میں 5,5میچز ہوں گے۔ 3 ڈبل ہیڈرز شیڈول کیے گئے ہیں، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک یکم مئی (مزدور ڈے) کو ہوگا۔
ایک نمائشی میچ بھی 8 اپریل کو پشاور میں منعقد کیا جائے گا، جس کی ٹیموں کے تفصیلات بعد میں اعلان کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل پی ایس ایل 10 پی ایس ایل میچز علی ظفر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی ایس ایل 10 پی ایس ایل میچز علی ظفر پی ایس ایل 10 علی ظفر ہوں گے
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو کیا ہوگا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں