2025-11-04@08:59:26 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 123				 
                «بھی ہوتی»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) ہم دونوں سری لنکا کے انتہائی قدیم قلعے سگیریا کی ٹکٹیں لینے کے لیے ساتھ ساتھ کھڑے تھے۔ ایک بلند پہاڑ پر واقع یہ قلعہ تقریبا 473 برس بعد از مسیح تعمیر کیا گیا تھا اور اب وہاں اس کی صرف باقیات ہی بچی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ اس نے ایک ہاتھ میں کڑا بھی پہن رکھا ہے۔ یہ سکھوں کی نشانی ہے۔ میں نے اسے انگلش میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم بھارت سے آئی ہو؟ اس نے کہا کہ نہیں میں کینیڈا سے آئی ہوں لیکن بھارت میں ہمارے رشتہ دار ہوتے ہیں اور سری لنکا کے مختصر قیام کے بعد میں سیدھا بھارت ہی...
	برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کا وقار اور عزت برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ہمیں اپنے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے، اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا۔ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا...
	میاں بیوی کسی بھی خاندان اور سماج کی بنیادی اکائی ہیں، زوجین جب شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو خاندان وجود میں آتا ہے، شادی محض دو افراد نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے۔ دنیا میں پہلا رشتہ ہی میاں بیوی کا رشتہ ہے، تہذیب وتمدن کی بقا وسلامتی اور ارتقا اسی رشتے کا مرہونِ منت ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو انسان کو جذباتی، نفسیاتی اور سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں باہمی الفت و محبت پیدا ہوتی ہے، خاندان ہی سے فرد کو شناخت ملتی ہے، حسب، نسب اور اقدار متعین ہوتی ہیں، تعلیم و تربیت، اخلاقیات، بنیادی قدریں خاندان کے وجود ہی سے فروغ پذیر ہوتی ہیں، کسی بھی معاشرے میں...
	میرپورخاص(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سابق بریگیڈئر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن افسوس آج الخدمت فاؤنڈیشن یہ ذمہ داری پوری کر رہی ہے کیونکہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کا حصول بھی ہے اور نبی صلیﷺکی رفاقت بھی وہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں چیرٹی ڈنر کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حافظ سلمان خالد امیر شہر شکیل احمد فہیم صدر الخدمت ضلع میرپورخاص عرفان الحق قریشی سابق ڈائریکٹر کالجز غلام رسول مہر حاجی نور الٰہی مغل طلال خان...
	عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ 2024ء کے الیکشن میں جو جیتا وہ رو رہا ہے، جو ہار گیا وہ بھی رو رہا ہے۔پشاور میں عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پشتون امن چاہتے ہیں، ریاست امن قائم کرنے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں اشتہارات دینے سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں ہوگا، علی امین گنڈا پور نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے...
	ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن، مرحلہ واربندش کا آغاز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سمز انگلینڈ کی غیر قانونی استعمال ہورہی ہیں، یوکے کی سمز یہاں پر باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو سستی بھی ہیں اور پہلے سے ایکٹو بھی ہیں۔ ’یعنی آپ سمز لیتے ہیں، کوڈ انٹر کرتے ہیں اور آپ کی سم ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگ اپنی شناخت چھپانے...
	 لاہور:  گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاست دان لطیفے بڑے اچھے سناتے ہیں،کاہے کی معاشی خود مختاری بھائی؟ہم کہاں معاشی طور پر خودمختار ہوگئے؟،معاشی خود مختاری تب ہوتی جب آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آپ بجٹ تو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے بغیر تو بنا ہی نہیں سکتے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ کسی بھی چیز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھیں گے تو اس کے کئی معنی نکل سکتے ہیں، ہمارے ہاں چیزوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا جاتا ہے، ہمارا مسئلہ کیا ہے، میں خود تو درست ہونانہیں...
	طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ بلڈ شوگر کو منظم رکھنا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی اہم ہے لیکن یہ ہر کسی کے لیے صحت مند زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ جس طرح کھانا بلڈ شوگر کو متاثر کرتا ہے تو بالکل اسی طرح مشروبات بھی اس پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ کچھ مشروبات بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتے ہیں جبکہ کچھ اسے کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ذیل میں قارئین کے لیے 4 ایسے مشروبات کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ پانی: یہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ بلڈ شوگر کو بالکل متاثر نہیں کرتا۔ پانی میں...
	فوج میں ایک انجینئرنگ کور ہوتی ہے، میڈیکل کور بھی ہوتی ہے، کیا فوج میں اب جوڈیشل کور بھی بنا دی جائے؟جسٹس حسن رضوی
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ فوج میں ایک انجینئرنگ کور ہوتی ہے، میڈیکل کور بھی ہوتی ہے،دونوں کور میں ماہر انجینئرز اور ڈاکٹرز ہوتے ہیں،کیا فوج میں اب جوڈیشل کور بھی بنا دی جائے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ مسلح افواج کی جیگ برانچ ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ ایک جرم سرزد ہوا تو سزا ایک ہو...
	ریڈیو کی قدر و منزلت کوئی اُن سے پوچھے جن کے لیے کسی زمانے میں یہ ’کُل کائنات‘ رہی ہے۔ دورِحاضر میں تو گاڑیوں میں لگے ایف ایم کو سرفنگ کرتے ہوئے نوجوان نسل یہ جان نہیں پائے گی کہ کسی دور میں یہ ریڈیو گھر بھر کا ’لاڈلہ‘ ہوتا تھا۔ جس کے ناز نخرے اٹھانے کے لیے ہر کوئی تیار رہتا۔ مہمان خانے میں انتہائی احترام کے ساتھ ریڈیو کی آرام گاہ ہوتی۔ سلیقہ مند خواتین ریڈیو کے لیے خصوصی طور پر خوبصورت اور حسین کپڑے کا کور تیار کرتیں جس پر کشیدہ کاری بھی ایسی ہوتی جو ریڈیوکی ظاہری شکل وصورت کو اور متاثر کن بناتی۔ اگر ریڈیو سننا مقصود نہ ہوتا تو وہ چلمن میں چھپا ہی...
	 لاہور:  سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیٹر لکھنے سے پہلی بات تو یہ ہو رہی ہے کہ آپ ٹی وی پروگرام پر مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں، یعنی اس کا مطلب ہے کہ اس خط پر گفتگو شروع ہو گئی.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو ہے وہ ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، انھوں نے آئین کے دائرے کے اندر، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر جتنے بھی ایونیوز ان کو مل سکتے ہیں انھیں استعمال کرنا ہے.  ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے اور ملک کے اندر سیاسی دباؤرکھنے کیلیے تواس میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ عوام...
	اگر ہمیں کوئی چیز خریدنی ہوتی ہے تو ہم کسی مارکیٹ کی دکان سے خرید لیتے ہیں لیکن اگر وہی چیز ہم آن لائن گھر بیٹھے منگوائیں تو اسے ای کامرس کہتے ہیں۔ ایمازون، علی بابا اور دراز جیسے پلیٹ فارم جہاں بڑے پیمانے پر آن لائن کاروبار ہوتا ہے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایمازون ہر ماہ بے پناہ آمدنی حاصل کرتا ہے۔ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں، ایمازون کی کل آمدنی تقریباً 158.88 بلین ڈالر تھی، جو اس کے کاروبار میں زبردست ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ پچھلے بارہ مہینوں میں ایمازون کی مجموعی آمدنی 620.13 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو ماہانہ اوسطاً 51.68 بلین ڈالر بنتی ہے۔ کورونا کے بعد ای کامرس کا رحجان بہت...
	امریکی تفتیش کاروں نے دریائے پوٹومک سے امیریکن ایئر لائنز اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کے ‘بلیک باکس’ برآمد کر لیے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر سے کچھ ریکارڈنگ ڈیوائسز بھی ملی ہیں جنہیں معائنے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کو بھجو ا دیا گیا ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ کسی بھی فضائی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جو پہلا کام کیا جاتا ہے وہ...
	دن بھر کام کے دوران اچانک تھکن محسوس کرنا عام بات ہے، خاص طور پر دفتری ملازمین کے لیے، جو طویل وقت تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کام کے دوران اکثر تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں تو یہ پریشان کن بات نہیں ہے۔ 2 ایسے آسان طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی توانائی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو دن بھر چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔ کام کے دوران وقفہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری کام کے دوران کچھ دیر کا وقفہ لینا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی توانائی بحال کرتا ہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے...
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان سنیٹر عرفان صدیقی  سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ...
	انسان باعث امارت مخلوق ہے۔ ایک بار ایک جرمن فلاسفر نے کہا تھا جس کا مفہوم ہے کہ علم و دانش اور ثروت کے اتنے خزانے سمندروں کی تہوں میں نہیں ہیں کہ جتنے انسان کے دماغ میں مدفن ہیں۔ انسان کی یہ پوشیدہ اور مخفی دولت اس کی ظاہری صلاحیتوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس بنا پر انسان کو جہاں سوچنے اور غوروفکر کرنے کی خاموش مگر پراسرار تحریک ملتی ہے تو وہ اس میں گہری دلچسپی محسوس کرتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو بچے بچپن میں زیادہ سوالات کرتے ہیں اور چیزوں میں گہرا تجسس محسوس کرتے ہیں وہ بڑے ہو کر بہت ذہین نکلتے ہیں۔ علم کی ابتدا بھی تجسس اور...
	حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف رائٹر و مصنفہ نور الہدیٰ شاہ نے کہا ہے کہ کاروکاری سندھ کا کلچر نہیں، سماج اور قوم کے سدھارنے کی شروعات گھر سے ہوتی ہے، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ سندھ کی لڑکیاں ان پڑھ ہوتی ہیں۔ وہ معروف رائٹر و ماہر تعلیم ایڈووکیٹ زینت عبداللہ چنہ کی 50 ویں برسی کے موقع پر بسنت ہال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے سندھی چھوڑ کر انگریز بن گئے، سندھ کی خواتین کو باشعور بنانے میں بیگم زینت چنہ کا بہت اہم کردار ہے جنہوں نے ماروی رسالہ بھی نکالا اور ایوب کی بدترین آمریت کے دور میں جرأت کا مظاہرہ...
	ملتان: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں سب اہم چیز بڑا سکور کرنا ہوتا ہے، جب آپ اس طرح کی کنڈیشن میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو میچ میں گرفت مضبوط ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا اس وقت ماحول بہت اچھا ہے اور ہم مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے اسکور کی اپروچ سے کھیلیں گے، کنڈیشن کو دیکھتے...
	حجرہ پختون روایتوں میں سے ایک خوبصورت روایت ہے جو زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ اب آپ سب کے ذہنوں میں ایک سوال آرہا ہوگا کہ آخر حجرہ کی روایت شروع کیسے ہوئی؟ تو آئیے آج میں آپ لوگوں کو اپنے اس بلاگ میں حجرے کی تاریخ اور اہمیت اور اس کے طرز کے بارے میں بتاتی ہوں۔ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں حجرے کا رواج جرگہ کے بعد آیا کیونکہ پرانے زمانے میں یا یوں کہہ لیں کے ہزاروں سال پہلے پختون اپنے مسائل جرگہ کے ذریعے حل کیا کرتے تھے۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوا کرتا تھا کہ علاقے کے کچھ مشران یا بڑے لوگ کسی مخصوص جگہ پر اکٹھے ہوجاتے تھے۔ مگر یہ...
	 لاہور:  تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ جب عمران خان چاہ رہے تھے ایک کروڑ روپے جرمانہ ، پتہ نہیں کتنا کرنے کا اور سارا سب کچھ تو اس وقت سب مالکان نے اس کی مزاحمت کی تھی.  مجھے یاد ہے کہ ایک نے کہا کہ آج آپ ہیں، آج آپ ہمیں نہیں پکڑیں گے، تو کل تو ہم ضرور پکڑے جائیں گے، وہ اس وقت فیک نیوز پھیلانے میں بہت ماسٹر تھے، اور آج اس فیک نیوز کے ہاتھ ہم سب پھنسے ہوئے ہیں۔ ایکسریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ جو بھی قانون بنے ہم صحافتی ادارے آزادی کے نام پر...
	بنجاب اسمبلی : 26نومبر کو گولی چلی تو عدالت جائیں ، وزیرقانون ، طاقت سے پارٹیا ختم نہیں ہوتیں اپوزیشن
	لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیر قانون صہیب بھرت نے امن و امان پر بحث کو سمیٹے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے امن و امان پر بحث کے لئے اجلاس بلایا لیکن امن و امان پر کوئی بات ہی نہیں کی۔ اپوزیشن نے ٹوپی ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔ چھبیس نومبر کو کھڑے تھے تو گولی کس کو لگی۔ ان کے کپڑوں پر تو میل بھی نہیں ہوگی، اگر گولی چلی تو عدالتوں میں جائیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں پی پی139سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے رانا طاہر اقبال نے...
	 واہ کینٹ:  ناریل کا نباتاتی نام ( Cocos nucifera) ہے۔  تاریخی پس منظر ناریل دیگر پھلوں سے منفرد ہے، کیوںکہ اس کے اینڈوسپرم میں واضح مائع کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جسے ناریل کے پھل یا رس کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ناریل کا پانی، دودھ، گودا اور حاصل ہونے والا تیل سبھی کارآمد ہیں۔ اس پھل کا خول سخت ہوتا ہے۔ اس پر بھورے رنگ کی بھوسی ہوتی ہے جو سجاوٹ، پودے لگانے اور مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ ناریل کا پھل تین تہوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ سب سے باہر والی تہہ کو ایکسو کارپ ( Exocorp) جو ہموار اور سبز رنگ کی ہوتی ہے۔ دوسری تہہ کو جو ریشوں...