سماج اور قوم کے سدھارنے کی شروعات گھر سے ہوتی ہے، نورالہدیٰ شاہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف رائٹر و مصنفہ نور الہدیٰ شاہ نے کہا ہے کہ کاروکاری سندھ کا کلچر نہیں، سماج اور قوم کے سدھارنے کی شروعات گھر سے ہوتی ہے، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ سندھ کی لڑکیاں ان پڑھ ہوتی ہیں۔ وہ معروف رائٹر و ماہر تعلیم ایڈووکیٹ زینت عبداللہ چنہ کی 50 ویں برسی کے موقع پر بسنت ہال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے سندھی چھوڑ کر انگریز بن گئے، سندھ کی خواتین کو باشعور بنانے میں بیگم زینت چنہ کا بہت اہم کردار ہے جنہوں نے ماروی رسالہ بھی نکالا اور ایوب کی بدترین آمریت کے دور میں جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکالے گئے احتجاجی جلوس کی قیادت بھی کی۔ معروف رائٹر مہتاب اکبر شاہ راشدی نے تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا سندھیمعاشرہ آج موجود ہے؟ تمام رسم و رواج ختم ہو گئے، کوئی معاشرہ مرد اور عورت کے بغیر چل نہیں سکتا، بیگم زینت عبداللہ چنہ نے اس دور میں سندھ کی خواتین کو شعور دیا جس زمانے میں اس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ان کی خصوصیات ان کی اولاد میں پائی جاتی ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ کاروکاری ہماری رسم نہیں، اس مرد سے بڑا بے غیرت ہو نہیں سکتا جو اپنے گھر کی خواتین کو بے لباس کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔