2025-09-21@02:24:15 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«بیرون ملک جانے سے روک»:

(نئی خبر)
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور راہ نورد نے سلطان قابوس پورٹ مسقط عمان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا عمانی حکام نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسروں کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔  تصویر سوشل میڈیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون اور بحری افواج کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اہل اور باصلاحیت قیادت مل جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات مل سکتی ہے، پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے وسائل کے موثر استعمال سے پاکستان دوبارہ معاشی استحکام حاصل کر کے قرضے دینے والا ملک بن سکتا ہے، پاکستان میں کمی ہے تو اہل اور دیانت دار قیادت کی ہے ہیں پاکستان کو لوٹنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا جو پاکستان کو لوٹ رہے ہیں ان کو ہم روک لیں گے تو پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا اس کیلیے ہم سب کو ملکر جدو جہد کرناہوگی، خدانخواستہ پاکستان پر برا...
    واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جو جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے سختی سے روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اکثریت رکھنے والی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے حق میں 218 ارکان نے ووٹ دیے۔ بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی تولیدی حیاتیات اور جینیات کی بنیاد پر ہونے والی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ پیدائشی مرد کی شناخت رکھنے والا بعد میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالے اور لڑکی بن جائے تو اسے خواتین کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ 22 ہزار پاکستانی بیوروکریٹس کے پاس دُہری شہریت ہے، جس کے بعد چند دن پہلے سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے ایک بل پر غور کیا ہے جس کا مقصد سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی لگانا ہے۔ جن سینیٹر صاحب نے یہ بل پیش کیا انہوں نے فرمایا کہ سول سرونٹس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں جبکہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص 2ملکوں کا وفادار رہے۔ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جب ججز اور ارکان اسمبلی دہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں دہری شہریت کے...
    کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی کاروباری شہری، دیو مترا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں غیر ملکی سرزمین پر طالب علم کے طور پر جدوجہد کے بارے کھُل کر بات کی ہے۔ دیو مترا کینیڈا میں قائم بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کی جہاں وہ گزشتہ چھ سالوں سے مقیم ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک میں سالانہ 14 لاکھ روپے کی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی اور بیرون ملک میں خود کو مستحکم رکھنے کے لیے ویٹر کی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل...
    امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جو جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے سختی سے روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اکثریت رکھنے والی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے حق میں 218 ارکان نے ووٹ دیے۔ بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی تولیدی حیاتیات اور جینیات کی بنیاد پر ہونے والی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ پیدائشی مرد کی شناخت رکھنے والا بعد میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالے اور لڑکی بن جائے تو اسے خواتین کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں بطور خاتون کھلاڑی کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔...
    گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکا جا چکا ہے جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ مختلف پروموٹرز کے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو روکا جا چکا ہے جبکہ ان کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ، بائیو میٹرک، ای ویزا، ایگریمنٹ اور انشورنس کے ساتھ تمام مطلوبہ دستاویزات ہوتی ہیں اس کے باوجود دیگر دستاویزات مانگی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟ ان کا کہنا تھا کہ جب پاسپورٹ اور شناختی کارڈ...
    حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ   جموں وکشمیرمیں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی۔مشعال ملک  نے  ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹنل کا افتتاح کریں گے۔پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میںبھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔فورسز اہلکاروں کی گشت اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی...
    سٹی42:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔  تفصیلات کےمطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹینل کا افتتاح کریں گے۔ ایل ڈی اےکاگریوئنس کمیٹی کوتوسیع اوراختیارات میں مزیداضافےکافیصلہ پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، فورسز اہلکاروں کی گشت...
    بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے جو خواب دیکھا، وہ اسے پورا کرکے رہے، ہر ہندوستانی آزادی کا خواب جینے لگا جسکی وجہ سے انگریز بھاگ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو انڈیا یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران مودی نے کہا کہ ہندوستان کی نوجوان طاقت مسلسل تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس دوران مودی نے ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025ء کے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ نوجوانوں کے لئے تحریک کا ایک ذریعہ ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے اختراعی جذبے اور توانائی کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...