حکومت نے ملک میں کالے دھن کا راستہ روکنے کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وفاقی حکومت نے ملک میں کالے دھن کا راستہ روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالا دھن کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اسٹیٹ بینک کا تمام نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ
سینیٹر محسن عزیر کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی ہوگی، ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن میں اثاثے ظاہر کرنے ہوں گے۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق ملک میں 97 فیصد سے زیادہ پراپرٹی ٹرانزیکشنز ایک کروڑ روپے سے کم ہیں، ہمارا ہدف زیادہ مالیت کی پراپرٹی ٹرانزیکشنز کرنے والا 2.
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈالر منگوانے کے لیے ایمنسٹی اسکیم؟
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ مذکورہ مقصد کے لیے ایف بی آر ایک ایپ بھی لانچ کرے گی، پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے والا ڈیٹا ایپ میں ظاہر ہوجائے گا، ایک کروڑ 30 لاکھ ظاہر کردہ آمدن سے ایک پلاٹ خریدا جاسکے گا، مزید پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن میں مزید رقم یا آمدن ظاہر کرنا لازمی ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انکم ٹیکس ایف بی آر پاکستان راشد محمود لنگڑیال وفاقی حکومتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس ایف بی ا ر پاکستان راشد محمود لنگڑیال وفاقی حکومت ایک کروڑ روپے سے پراپرٹی خریدنے ایف بی ا ر انکم ٹیکس ملک میں کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ ، انتظامی اُمور، پائیدار ترقی کے لیے حکمتِ عملی، اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Post Views: 5