امریکہ کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور فنڈنگ روکنے کا بل سینیٹ میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش ،بل میں امریکہ کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش کی تجویز
ریپبلکن سینیٹرز نے امریکہ کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ۔ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکہ کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا حق دیتا ہے۔
بل میں امریکہ میں اقوام متحدہ کے ملازمین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی بھی سفارش کردی۔اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ارکان ایوانِ نمائندگان میں بھی اسی طرح کا بل پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سابق کرکٹر محمد عامر کرکٹر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی سامنے لے آئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر میں رواں ہفتے پرائیویٹ ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، سوڈانی فوج کے انخلا کے بعد RSF نے علاقے کا کنٹرول سنبھالا اور تب سے قتل عام جاری ہے۔ سوڈانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ہلاکتوں کی تعداد 1500 بتائی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ شہری الفشر سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، مگر اب بھی تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری شہر میں محصور ہیں۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس میں اس قتل عام کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقہ مارٹھا نے کہا کہ الفشر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور شہریوں کے لیے کوئی محفوظ راستہ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے جاری حکومت اور پرائیویٹ ملیشیاز کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔