پاکستان کو لوٹنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،کاشف چودھری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اہل اور باصلاحیت قیادت مل جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات مل سکتی ہے، پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے وسائل کے موثر استعمال سے پاکستان دوبارہ معاشی استحکام حاصل کر کے قرضے دینے والا ملک بن سکتا ہے، پاکستان میں کمی ہے تو اہل اور دیانت دار قیادت کی ہے ہیں پاکستان کو لوٹنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا جو پاکستان کو لوٹ رہے ہیں ان کو ہم روک لیں گے تو پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا اس کیلیے ہم سب کو ملکر جدو جہد کرنا
ہوگی، خدانخواستہ پاکستان پر برا وقت آیا تو حکمران اور امپورٹڈ وزیر خزانہ اپنا بیگ اٹھا کر بھاگ جائیں گے ہم نے اس ملک میں ہمیشہ رہنا ہے اور اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہے۔وہ گزشتہ رو ز یہاں مرکزی تنظیم تاجران،ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان راولپنڈی اور پنجاب کے صدر شرجیل میر،سرپرست شیخ صدیق، طاہر تاج بھٹی، حاجی آصف، زاہد بختاوری، راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت، خالد، رفیق شاہ، راجہ جواد،چودھری اقبال و دیگر تاجرقائدین بھی موجود تھے۔کاشف چودھری نے کہا کہ مارکیٹیں ہمارا مورچہ ہے،مارکیٹیوں میں انتظامیہ، پولیس اور کوئی بھی ادارہ کسی تاجر کے حق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا‘ اگر کوئی ادارہ کسی تاجر کے ساتھ ظلم و زیادتی کی کوشش کرے تو میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بڑے ادب کے ساتھ ان سرکاری اداروں کے ملامین کو اپنے دوکان کے شٹر کو بند کرکے بیٹھا دیں پھر ان کا سربراہ آئے گا تو اپنے ادارے کے ملازمین کو لیکر جائیگا جو ہمارے کسی تاجر کی عزت نفس کو مجروع کرے گاوہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہمیں اپنے مورچے کو مضبوط کرنا ہوگا انہوںنے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارکیٹیں آپ کا گھر ہیں، یہاں جتنے متحد ہونگے اورجتنی دلیری، جرت اور ہمت کے ساتھ آپ اپنے حق کی لڑائی لڑیں گے‘ پاکستان کے صنعت کار اور تاجر کے ٹیکس کے پیسے سے اس ملک میں چوکیدار سے لیکر صدر مملکت تک، ایک سپاہی سے لیکر آرمی چیف تک اور عدالت کے منشی سے لیکر چیف جسٹس تک کو تنخواہیں ملتی ہے یہ تنخواہیں اس لیے دی جاتی ہیں کہ یہ عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے جب بھی تاجروں کے حقوق کیلیے آواز بلند کی ہے تاجروں نے اس پر لبیک کہا تاجر دوست اسکیم کے خلاف ملک گیر پہیہ جام کیا تو تاجروں کے ساتھ عوام نے اس پر لبیک کہا اور پورا ملک جام کر دیا ، آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کے خلاف ہم نے آواز بلند کی تو تاجروں نے لبیک کہا اسی طرح دیگر مسائل پر تاجروں نے بھرپور ساتھ دیا۔ انہوںنے کہا کہ 28 سو ارب کے کپیسٹی پیمنٹ اور بجلی کے بلوں سے چوروں اور ڈاکووں کو نوازنے کے سلسلے کو بند کرنے کیلے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی ہور ہی ہے یہ حکمرانوں کا احسان نہیں ہوگا بلکہ ان کا احتساب ہونا چاہیے جن کی وجہ سے عوام اور تاجروں پر اتنا بوجھ ڈالا گیا‘ ہم میدان عمل میں موجود ہیں اور ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلیے کوشاں ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بدترین شخصی آمریت کی وجہ سے عوام کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں‘کاشف سعید شیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-30
قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی آمریت کی وجہ سے عوام کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ ان حالات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے بدل دو نظام اجتماع عام کا اعلان عوام کی امید وں کا مرکز ومحور ہے۔ سندھ کے عوام جوق درجوق اجتماع عام میں شرکت کرکے وڈیرہ شاہی اور کرپٹ سیاسی نظام کا دھڑن تختہ کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کے حوالے سے ضلع قنبر کے ذمے داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی، ضلعی امیر منصور ابڑو سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے پاکستان کو اسلامی،خوشحال اور مدینہ منورہ کی طرز پر ایک اسلامی ریاست بناکر بانی پاکستان قائداعظم کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے کیوں کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان پہلی ریاست تھی جو کہ اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آئی مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ملک پر برسراقتدار آنے والے حکمران ٹولے نے ہمیشہ اپنے اقتدار کو طول اور مفادات کی تکمیل کے لیے قرارداد مقاصد کو فراموش کردیا۔انھی کی غلامانہ واسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں اسلام،قرآن جہاد، ناموس رسالت کی بات کرنا جرم اورآئین کی خلاف ورزی،کرپشن،فحاشی وعریانی اور بے حیائی کی مکمل آزادی ہے۔جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن فری پاکستان مہم اور شریعت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں ایک اسلامی،فلاحی اور جمہوری ریاست بن سکے۔ سندھ پر قابض حکمران ٹولے نے تیل،گیس اور کوئلے سے مالا مال صوبے کے عوام کو بدترین مہنگائی، بے امنی، ڈاکو راج، بھوک افلاس کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے لوگ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ان کے مسائل کا حل اور دکھوں کا مداوا ہوسکے۔