جموں وکشمیرمیں مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں: مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی۔مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹنل کا افتتاح کریں گے۔پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میںبھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔فورسز اہلکاروں کی گشت اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ۔ گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی چیکنک کیلئے اضافی چوکیاںقائم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔
امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔