واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی عدالت کے خلاف مواخذے کا بل زیرغور ہے جس میں جج جان جے میک کونل جانب دار ہیں۔اینڈریو کلائیڈ کا کہنا تھا کہ ضلعی عدالت عدالتی نظام کو ہتھیار بنا رہے ہیں۔ ری پبلکن رکن ایلی کرین نے کہا کہ گزشتہ رات اینڈریو کلائیڈ سے ججز کے مواخذے پر مشاورت کی، ایلون مسک بھی عدلیہ کے خلاف ری پبلکن مہم میں شامل ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق عدلیہ پر سیاسی دبائو جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خلاف

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا