جنوبی کوریا کے صدر پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے صدر یون سک یول پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان پر دسمبر میں مارشل لا کے مختصر متنازع نفاذ اور ملک کے خلاف بغاوت کی سربراہی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ہان من سو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ استغاثہ نے یون سوک یول پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدارتی عہدے پر ہوتے ہوئے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا اور بغاوت کی سربراہی کی۔
سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر نے اتوار کو یون سوک یول پر اپنے 3 دسمبر کے مارشل لا کے نفاذ کے حکم نامے اور بغاوت کے الزام پر فرد جرم عائد کی ہے، ان کے اس حکم نامے کے بعد ملک میں سیاسی افراتفری پیدا ہو گئی تھی۔
جنوبی کوریا میں سیاسی تنازع 3 دسمبر 2024 کو اس وقت شروع ہوا جب یون سوک یول نے قومی سطح پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک غیر اعلانیہ خطاب کے دوران ملک میں ایمرجنسی مارشل لا کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس غیر معمولی اقدام کی وجہ ’شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں ‘ اور ’ریاست مخالف قوتوں‘ کی دھمکیوں کو قرار دیا۔ یہ 1980 کے بعد جنوبی کوریا میں پہلا مارشل لا تھا جس نے ملک میں بڑے پیمانے پر بدامنی کو جنم دیا۔
مارشل لا کے متنازع اقدام میں یون سوک یول نے قومی اسمبلی میں خصوصی فورسز تعینات کیں۔ تاہم قومی اسمبلی کی جانب سے اس فیصلے کی شدید مخالفت کے بعد انہیں مارشل لا آرڈر منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
14 دسمبر کو قومی اسمبلی نے یون سوک یول کے اقدامات پر ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ سابق صدر ابھی بھی حراست میں ہیں اور آئینی عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا ان کے مواخذے کو باضابطہ طور پر برقرار رکھا جائے گا یا نہیں۔
توقع ہے کہ آئینی عدالت آنے والے مہینوں میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اگر مواخذے کو برقرار رکھا جاتا ہے تو یون سوک یول کو مستقل طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ مزید برآں اگر انہیں بغاوت کا مجرم قرار دیا جاتا ہے تو انہیں ایک خاص مدت تک جیل میں رہنا پڑے گا، جس سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افراتفری اقدامات جنوبی کورویا عائد فردجرم قومی اسمبلی گرفتار مارشل لا ووٹ یون سوک یول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افراتفری اقدامات قومی اسمبلی گرفتار مارشل لا ووٹ جنوبی کوریا قومی اسمبلی مارشل لا کے ملک میں
پڑھیں:
مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔
راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔
تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔
راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔