ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت و مقام کیا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔
مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا