غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کرنے اور بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے7 مسافروں کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین اور گوجرانوالہ سے ہے، مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے سینیگال سے اسپین جانے کی کوشش کی۔
سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو کے وار کیے۔
تفتیش کے مطابق ایجنٹس نے اسپین بھجوانے کے 16 سے 25 لاکھ روپے طے کیے تھے، ایجنٹوں نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر ایتھوپیا اور بعد میں سینیگال بھجوایا، سینیگال سے سمندر کے راستے شہریوں کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کیا گیا، مسافروں سے ایجنٹوں کی نشاندہی سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں، ایجنٹس کا تعلق وزیر آباد، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسافروں کو بیرون ملک کی کوشش
پڑھیں:
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
ویب ڈیسک: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے طورخم سرحد کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم کو 20 روز بعد جزوی طور پر کھولا گیا ہے تاکہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری رہ سکے۔
ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق سرحد صرف افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کے لیے کھولی گئی ہے جب کہ تجارت اور عام آمدورفت تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکڑوں افغان شہری طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ چکے ہیں، جہاں عملہ دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کی مکمل بحالی کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بلال شاہد نے بتایا کہ 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد مکمل طور پر بند کی گئی تھی، تاہم اب سرحد صرف بے دخلی کے لیے جزوی طور پر بحال کی گئی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
اُدھر یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق 8 اکتوبر تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے، جب کہ مزید افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
Ansa Awais Content Writer