2025-09-18@00:51:21 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«سکے کے اگلے رخ پر»:

(نئی خبر)
    پولیس سے ایمرجنسی کال پر مدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے وہاڑی  میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں والد نے 3 افراد کے ساتھ مل کر 3 بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے سے شک تھا کہ اسے...
    چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے پے درپے شکستوں کے بعد اب بات اگر مگر پر آکر اٹک گئی ہے، جس کے لیے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اب پاکستان کو باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑےگا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جا سکے گی یا نہیں۔ قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک...
    ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اجرا عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے کیا۔ 10 سالہ فریم ورک کے مطابق2026  سے 2035 کے دوران پاکستان کے لیے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک اگلے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرض بہ لحاظ جی ڈی پی اس سال 73.8فیصد جبکہ اگلے سال 74.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو بلند سیاسی، گورننس اور میکرو اکنامک...
    لندن :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا اور مختلف سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ فریقین جامع اور موثر انداز میں پیرس معاہدے کا عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ فریقین نے یوکرین بحران اور وسطی ایشیا کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی کے تحت نئے پی ایس ڈی پی میں 80 فیصد تک زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس سال تھروفارورڈ منصوبوں کا حجم 10 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ کے 10 گنا لاگت کے مساوی منصوبے زیرالتوا ہیں۔ وفاقی حکومت اگلے سال صوبائی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہیں کرے گی صرف قومی اقتصادی کونسل سے منظور شدہ کم ترقی یافتہ اضلاع کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔ اس سال جن منصوبوں کو مکمل فنڈز مل چکے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طلاق ہونے کے بعد عدت کرنے کے بجائے اگلے ہی روز اپنا مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھیں۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران امبر خان نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پچھتاوے رہیں گے ہمیں انہیں نکالنا ہے، ہمیں اپنی کاؤنسلنگ کرنی چاہیے جو ہم نہیں کرتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری جب طلاق ہوئی تو اگلے روز میرا مارننگ شو تھا، میں چاہتی تو نہ جاتی لیکن میں بہت ذمہ دار ہوں کہ اس ٹراما سے گزرنے کے باوجود شو کرنے پہنچی۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے امبر خان نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی...
    آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )سندھ حکومت نے اگلے بجٹ کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے صوبائی محکموں کی تجاویز اور مطالبات کو شامل کرنا شروع کر دیا ہے حکومت کے جاری کردہ بجٹ کیلنڈر کے مطابق مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون 2025 کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جامع بجٹ کیلنڈر بجٹ کی تیاری کے لیے کئی اہم سنگ میلوں کا خاکہ پیش کرتا ہے 10 فروری 2025 تک سندھ حکومت بجٹ کی حکمت عملی کا مسودہ جاری کرے گی اور متواتر اور ترقیاتی اخراجات دونوں کے لیے اشاراتی بجٹ کی حدیں قائم کرے گی.(جاری ہے) محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر نوید صدیقی نے ویلتھ پاک کو بتایا...
    اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیو ویٹکاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کروں تا کہ فلاڈلفیا سے غزہ میں جنگبندی کی نگرانی کرنیوالی ٹیم کے ساتھ معاونت کروں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائںدہ برائے علاقائی امور "اسٹیو ویٹکاف" نے آج بدھ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کریں تا کہ وہ فلاڈلفیا (فلسطین اور مصر کی سرحد پر واقع علاقہ) سے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ساتھ معاونت کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کیا حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر...
    فلسطینی مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے 7ویں روز انجام پانیوالے دوسرے مرحلے کے دوران 4 خاتون اسرائیل قیدیوں کے بدلے مزید 120 فلسطینی شہری رہا کئے جائینگے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مرکزی کمان کے ساتھ منسلک ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم جاسوس طیاروں کی پرواز اور غزہ میں غیر فوجی شہریوں پر فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کر چکی ہے۔ عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان مسائل کی قطری و مصری ثالثوں کے ساتھ ساتھ حماس کی جانب سے بھی مسلسل پیروی کی جا رہی ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے کا...
    واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ سرحدی عہدیدار نے کہا ہے کہ منگل سے امریکا بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی جب کہ ان کارروائیوں کا آغاز شکاگو سے ہوگا۔ غیر میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری بروز پیر کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سب سے پہلے عوام سے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔ نومنتخب امریکی صدر نے انتخابی ریلیوں کے دوران امریکا سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے کا وعدہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات جیتنے کے بعد کابینہ تشکیل دے دی تھی جس کے تحت...
    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام کرکٹ کی اگلی نسل کے ’فیب فور‘ میں شامل کرلیا ہے۔ مائیک ایتھرٹن کے ساتھ ایک کرکٹ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ابھی انجری ہوئی ہے اور یہ یقینی نہیں ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے ٹاپ آرڈر میں متحرک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ ناصر حسین نے اگلے فیب فور کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک اور ہندوستان کے یاشاسوی جیسوال کو بھی منتخب کیا۔ ناصر حسین نے ٹریوس ہیڈ...
    امریکا میں گزشتہ 22 سال سے قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صیدقی نے واشنگٹن سے بذریعہ فون پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی بہن کی رہائی کے کچھ امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر کو ایک طویل مدت سے جاری ’عافیہ رہائی مہم‘ کی کاوشوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ 30 گھنٹے بہت اہم ہیں اور ایک چھوٹی سی امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کی بہن کو رہائی نصیب ہوجائے۔ دریں اثنا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دی۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عدالت...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا، عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی جبکہ عدالت عالیہ نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت دیدی، عدالت نے ہدایت کی کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے، وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،عدالت نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم...