پولیس سے مدد مانگنے کے اگلے ہی دن 3 بچوں کی ماں قتل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پولیس سے ایمرجنسی کال پر مدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں والد نے 3 افراد کے ساتھ مل کر 3 بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے سے شک تھا کہ اسے قتل کردیا جائے گا اور اسی لیے اس نے کل پولیس 15 پر کال بھی کی تھی۔ اہل محلہ کے کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ ٹھینگی سے معززین علاقہ اپنی ضمانت پر مقتولہ کو تھانہ سے لائے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچی29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹرز کے مطابق یہ پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدائش کے بعد بچوں کو آکسیجن دی گئی کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے قدرے بہتر ہے۔عدنان شیخ کے ماموں نے بتایا عدنان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، اور اس خوشی کے موقع پر پورا خاندان خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔بچوں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔