لاہوریوں کے لیے بڑی خبر، اگلے سال لاہور میں بسنت منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
باسم سلطان: لاہور میں بسنت کے تہوار کو متوقع طور پر اگلے سال فروری میں دوبارہ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محفوظ بسنت منانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے افراد بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
کمیٹی نے آئندہ سال بسنت کو لاہور کے اندرون شہر میں منانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بسنت کے لیے پتنگ بازی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے تحت رجسٹرڈ افراد ہی پتنگ کی خرید و فروخت کر سکیں گے اور ڈور تیار کرنے والے افراد بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔
ڈور کی تیاری میں ایس او پیز کے مطابق شیشے کا استعمال ممنوع ہوگا اور انتظامیہ اس کی جانچ کرے گی۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان
آج وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ کینالز کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر میں 3 دن تک اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازعہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل 3 دن ضلعی اور تحصیل سطح پر کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے مؤقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ متنازعہ کینالوں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔
صدر پیپلزپارٹی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ سی سی آئی میں بھی سندھ کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازعہ کینالوں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔