ٹرمپ انتظامیہ کا اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ سرحدی عہدیدار نے کہا ہے کہ منگل سے امریکا بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی جب کہ ان کارروائیوں کا آغاز شکاگو سے ہوگا۔
غیر میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری بروز پیر کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سب سے پہلے عوام سے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔
نومنتخب امریکی صدر نے انتخابی ریلیوں کے دوران امریکا سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے کا وعدہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات جیتنے کے بعد کابینہ تشکیل دے دی تھی جس کے تحت نومنتخب امریکی صدر نے اپنے پہلے دورِ اقتدار کے قائم مقام امیگریشن چیف تھامس ہومن کو ’بارڈر زار‘ مقرر کیا جو غیرقانونی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک بھیجنے کی ٹرمپ پالیسی پر عمل درآمد کروائیں گے۔
تھامس ہومن نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) اور دیگر امریکی اداروں میں غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹس پر رد عمل دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ منگل سے یعنی امریکی صدر کے حلف اٹھانے کے اگلے روز ہی شکاگو میں ’کارروائی کرنے‘ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر تھامس ہومن نے کہا کہ شکاگو صرف شروعات ہے، امیگریشن سے متعلق چھاپوں کا یہ سلسلہ ملک بھر میں پھیلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منگل سے بلآخر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اپنا کام شروع کرے گی اور ہم اس ادارے کی ہتھکڑیاں کھول دیں گے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دیں گے۔
تھامس ہومن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی ای کو بغیر کسی معافی کے امیگریشن قانون نافذ کرنے کی ہدایت دی ہیں جس میں سب سے پہلے بدترین علاقے، عوامی تحفظ سے متعلق خطرات پر توجہ مرکوز کرنی ہے تاہم اس معاملے میں سب برابر ہیں، اگر کوئی غیر قانونی طور پر ملک میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے تو مشکلات کا سامنا ہوگا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ شکاگو میں ’بڑے پیمانے پر کارروائی‘ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو منگل سے متوقع ہے اور یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے 100 سے 200 افسران حصہ لیں گے۔
شکاگو پولیس کے ایک ترجمان ڈان ٹیری نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ ہمارا محکمہ ’اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی دوسری سرکاری ایجنسی کے کام میں مداخلت نہیں کرے گا‘۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قانونی تارکین وطن امریکی صدر تھامس ہومن منگل سے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔