2025-09-18@20:50:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2352
«تھامس ہومن»:
غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ایک ملٹری آپریشن کے دوران ہونے والے دھماکے میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جب وہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 26 سالہ میجر اومری چائی بن موشے، 20 سالہ لیفٹیننٹ رون اریئلی، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان آونر بن اتزحاک اور (23) سالہ رامات یوحانان کے ناموں سے ہوئی۔ اس دھماکے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول یہ واقعہ صبح 9 بج کر 15 منٹ...
پاکستان اور سعودی عرب اِسلام کے رشتے میں جُڑے ہوئے دو برادار ملک ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی مشکلات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ 1998 میں جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو اُسے شدید بین الاقوامی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں سعودی عرب نے کئی سال تک پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کیا اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے اربوں ڈالر امداد بھی دی۔ اب جبکہ پاکستان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اپنی اعلیٰ ترین سطح پر ہیں تو ہر پاکستانی کو ایک اُمید ہے کہ اب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں اعلان کردہ سرمایہ کاری میں نہ...
توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان — صہیب عباسی اور انعام اللہ شاہ — کے بیانات نے کیس کو نیا رخ دے دیا ہے۔ دونوں نے عدالت کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جیولری سیٹ کی قیمت کم کرانے کا اعتراف وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی، جو ایک پرائیویٹ اپریزر ہیں، نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بلگری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی۔ ان کے مطابق، انہیں دباؤ کے تحت ایسا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قیمت کم نہ کی گئی تو انہیں سرکاری اداروں سے بلیک لسٹ کروا دیا جائے گا۔ صہیب عباسی کا کہنا تھا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے.(جاری ہے)...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگرچہ مقتول کے سیاسی نظریات سے ان کا گہرا اختلاف تھا، مگر امریکی عوام کو ان آرا پر کھل کر تنقید کا حق حاصل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرک کو نہیں جانتے تھے، تاہم ان کے نقطہ نظر سے واقف تھے۔ اوباما نے مزید کہا: میرا خیال ہے کہ وہ نظریات غلط تھے، لیکن جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک المیہ ہے، میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔اوباما نے کرک کے ان خیالات کو بھی مسترد...
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) چائلڈ سٹار عمر شاہ کے انتقال کے حوالے سے ان کے چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے چچا کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ جس رات عمر کا انتقال ہوا اس رات وہ بالکل ٹھیک تھا، عمر کو رات تک ہلکی سی بھی کہیں کوئی تکلیف نہیں تھی، عمر خوشی خوشی سویا تھا لیکن ڈھائی بجے کے قریب اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ عمر کے چچا کا کہنا ہے کہ جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے...
ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو بڑا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب تک کا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں نشریاتی معاہدوں اور اسپانسرشپس سے آنے والی آمدنی متاثر ہوجاتی جب کہ دوسری جانب سونی پکچرز کا 48 ارب روپے کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہوسکتا تھا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی آمدنی کا 75 فیصد 5 ٹیسٹ...
عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کو الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل کیا ،عدلیہ سے امید وابستہ ہے عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی،چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت تھی، ان مقدمات میں الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل...
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘ https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف...
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے نجی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 2 ہتھیار استعمال ہوئے، نائن ایم ایم اور 30 بور کا خول ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کار سواروں نے فائرنگ کی، جس سے اہلکار صدام کو 3 گولیاں لگیں۔ اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جاتی ہے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ شہید اہلکار...
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مایوسی کے عالم میں ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہمارے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی، اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا...
پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ موسمیات سے ادارے کی بارش سے متعلقہ پیشگوئی پر سوالات پوچھ لیے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی محکمہ موسمیات نے شرکاء کو بریفنگ دی۔اس موقع پر پی پی پی کے منور علی تالپور نے کہا ہے کہ ایک بار محکمہ موسمیات نے 4 دن کی بارش بتائی، ایک قطرہ بھی برسات نہیں ہوئی۔پی پی پی شازیہ مری نے کہا کہ محکمہ موسمیات جس دن بارش بتاتا ہے اس دن بارش نہیں ہوتی، جس دن محکمہ موسمیات کہتا ہے آج بارش نہیں ہوگی اس دن ہوجاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بارش کا سن کر چھتری لے کر...

اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا:چیئرمین پی ٹی آئی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے. نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت تھی. ان مقدمات میں الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی کل سماعت کر لی جائے، عدلیہ سے امید وابستہ ہے.عدلیہ کو کہتے ہیں کہ ریلیف اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے. کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ جو کچھ...
امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے اپنے روم میٹ کو کیے گئے مسیجز سامنے آئے ہیں جس میں وہ کرک کو قتل کرنے کا انکشاف کررہا ہے۔ رابنسن کو گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق روم میٹ نے پیغامات تفتیش کاروں کے حوالے کر دیے ہیں۔ ان پیغامات میں رابنسن نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ میں ہی یہ سب کچھ کرنے والا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کا اپنے روم میٹ کے ساتھ ٹیکسٹ مسیج پر یوں...
کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش...
بالی ووڈ کے نواب خاندان کی بیٹی اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی پہلی ہی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح انہیں اپنی پہلی فلم پہلی سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بینک کی کارپوریٹ ملازمت چھوڑ کر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ اس وقت ان کی تنخواہ اچھی تھی اور وہ لندن میں بسنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار امول پالیکر نے انہیں فلم ’پہیلی‘ کے لیے...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں گائنی وارڈ کا افتتاح کیا اورتقریب کی تصاویر اپنے آفیشل اکاو¿نٹ سے شیئر کی جن میں ایک حیران کن مگر افسوسناک صورت نظر آئی کہ گائنی وارڈ کے بستروں پر خواتین کے بجائے مرد مریض لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔عباسی شہید اسپتال کے نئے ہیموفیلیا وارڈ برائے خواتین کے بارے میں کہا گیا کہ اس وارڈ میں صرف خواتین عملہ خدمات انجام دیں گے مگر میئر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے پوسٹ تصاویر میں وارڈ کے بستروں پر خواتین کے بجائے مرد مریض بھی بستر پر لیٹے ہوئے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طنز و تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔سوشل میڈیا...
یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ...
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجوہات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ حسن کی والدہ کی درخواست پر اور فی سبیل اللہ کیا ہے۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آواز بلند کی تو ان کا مقصد ان خواتین جیسا بننا تھا جو اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑا، مگر اُن 75 فیصد لوگوں کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا جنہوں نے ان...
کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔ جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔ واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔ دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔ جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔ یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے...
اسکرین گریب کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انقلاب صرف سوشل میڈیا پر “ٹک ٹک” کرنے سے نہیں آتے، اگر ایسا ممکن ہوتا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ 4 اکتوبر کے احتجاج کی بدولت ہم نے جس مقصد کا تعین کیا تھا، وہ حاصل کیا، اور قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملنا اسی تحریک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہدف عمران خان نے دیا تھا اور وہ خود 4 اکتوبر کو پشاور سے نکل کر 5 اکتوبر کو ہدف حاصل کرکے واپس آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ہر وقت باتیں کرتے...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ تارا محمود کے نجی زندگی سے متعلق حالیہ انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تارا کے اداکاری سفر کا آغاز امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے اور کئی سال وہاں کام کرنے کے بعد ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیریئر فل ٹائم جاب اختیار کرنے کا ارادہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے اور کامیاب ڈراموں کا نمایاں کردار بننے لگیں۔ شائقین تارا محمود کی بے ساختہ، قدرتی اور جاندار اداکاری کے پہلے ہی سے مداح تھے، مگر انہیں اس وقت واقعی حیرت کا جھٹکا لگا جب برسوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ کسی عام گھرانے کی چشم و چراغ نہیں بلکہ پاکستان...
غزل دام میں حسنِ جنوں خیز کے آئے ہوئے لوگ مسکراتے رہیں اشکوں میں نہائے ہوئے لوگ ہے تری دید کا اعجاز کہ خوش رہتے ہیں تجھ سے نسبت کے عذابوں میں سمائے ہوئے لوگ ایک اُمیدِ فسوں خیز کا دامن تھامے متمکن ہیں ترے کوچے میں آئے ہوئے لوگ تجھ کو برگشتہ نہ کر دے کہیں یہ ایک خیال کیوں کڑی دھوپ میں دیوار کے سائے ہوئے لوگ جن کو واجب تھا سرِ عرش خدا! سجدۂ نور آج معتوب ہیں وہ تیرے بنائے ہوئے لوگ خود ہی لوٹ آئیں گے اک ٹوٹے تعلق کی طرف عادلؔ انجانی مسافت کے ستائے ہوئے لوگ (عزیز عادل۔ مردان) غزل مشکل ہے وقت اور کوئی آسرا نہیں تیرے علاوہ کوئی مجھے جانتا نہیں...
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی گڈو اور سکھر بیراج کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا تھا، انہوں نے اس وقت وفاقی حکومت سے کہا تھا زرعی ایمرجنسی لگائیں، میں وزیراعظم کا ایمرجنسی لگانے پر شکرگزار ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے وفاق سے بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے متاثرین کو امداد دینے کا بھی کہا تھا، اس کے لیے انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ریلیف کے کاموں میں حصہ ڈالنے کی اپیل کرنے کا بھی کہا تھا کیوں کہ عالمی طور پر ماحولیاتی بحران کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ہے لیکن متاثر ہم ہورہے ہیں۔ انہوں...
امریکی اور چینی حکام کے درمیان اتوار کو ہونے والے تجارتی مذاکرات میں پہلی بار چینی شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کا معاملہ باضابطہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو حکم دیا تھا کہ وہ 17 ستمبر تک اپنی امریکی آپریشنز فروخت کرے ورنہ ایپ کو امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا اگر ایسا ہوا تو یہ چوتھی توسیع ہوگی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دی جا رہی ہے۔ پچھلے 3 دور کے مذاکرات (جنیوا، لندن...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا اس لیے ہمیں مجبوری میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2022میں ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، اسی لیے معیشت کو بچانے کے لیے پروگرام میں جانا پڑا، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت...
بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس دونوں فوجی اہلکار شامل تھے۔ اس حوالے سے یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو...

رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو کا بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کےلیےکی جانےوالی کوششوں کو خراجِ تحسین
سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور، رُوما مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے وژن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب زدگان کے لیے عزم اور درد مندی لاکھوں متاثرہ خاندانوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ غریب، کسان، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر قیادت کی ہے، آج بھی ان کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کی...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔” ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول...
امریکی ریاست یوٹاہ کی پولیس نے بدھ کے روز سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے جو 22 سالہ نوجوان ہے اور واشنگٹن یوٹاہ کا رہائشی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ گورنر کے مطابق رابنسن کو اہلخانہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصاویر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ رابنسن یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق رابنسن پر ایگریویٹڈ مرڈر، فائر آرم سے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں تو بطور چیف جسٹس اور بڑا ہونے کے ناطے انہیں سمجھا رہا تھا، میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایک کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز کمرہ عدالت میں ایمان مزاری ایڈوکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی والے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں کل اسے سمجھا رہا تھا۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے کہا آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں، ذات پر بات...
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال سے جو کچھ ہو رہا ہے، بہت افسوسناک ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ بچوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے، اب انہیں بھوک سے مارا جا رہا ہے، پہلے اسے ایک حادثہ قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن بھوک سے مارنا کوئی حادثہ نہیں ہے۔ عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے، میرے ہمیشہ بولنے کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے جیسا ہو رہا ہے، بچے کہیں بھی مررہے ہوں، ان کے ساتھ...
کراچی: گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچے سمیت 3 افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کونکرندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں جس کے بعد کونکر ندی میں گزشتہ تین روز سے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ منگل کوشہرمیں موسلادھاربارش کے دوران گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کونکرندی میں ڈوب کرلا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تیسرے روز جمعے صبح بھی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے ندی میں سرچ اینڈ ریسکیو ٓپریشن کیا گیا۔ تیسرے روز...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک احتیاطی مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی تحفظات کو خطوط کے ذریعے عوام کے سامنے لانے کے بجائے چائے کے کمرے، چیف جسٹس کے چیمبر یا کمیٹی رومز جیسے نجی فورمز میں اجاگر کریں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’عدلیہ جیسے اعلیٰ ادارے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ معزز جج صاحبان کے لیے اپنے خدشات کے اظہار کا بہترین فورم ان کے چائے خانے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر یا کمیٹی رومز ہیں‘۔ یہ وزیر قانون کا سپریم کورٹ کے کئی ججوں کے حالیہ خطوط...
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔...

گورا بادشاہ چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا، سویا تھا جب عمران خان نے اسپیکر نامزد کیا، بابر سلیم سواتی
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کہنے کو تو ہم آزاد ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گورا بادشاہ تو چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا۔ پشاور اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے انکشاف کیاکہ وہ سوئے ہوئے تھے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی، آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کر رہے...
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک ایسی خاتون کو بری کر دیا جسے 61 سال قبل اپنے اوپر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف دفاع کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 74 سالہ بوڑھے نے مخالف کو پھنسانے کے لیے خاتون جج کو انوکھا خط لکھ دیا فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس فیصلے کو ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ 61 برس پہلے کیا ہوا تھا؟ چوئی مال جا سنہ 1964 میں صرف 19 برس کی تھیں جب جنوبی شہر گم ہے میں ایک 21 سالہ نوجوان نے ان پر حملہ کیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس شخص نے...
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
یوں تو پاکستان میں اس وقت موٹر سائیکلوں کی بھرمار ہے لیکن بین الاقوامی معیار کی 3 کمپنیاں ایسی تھیں جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بیچ رہی ہیں اور آفٹر سیل سروسز بھی فراہم کرتی ہیں جن میں سوزوکی، یاماہا اور ہونڈا شامل ہیں یہ تینوں برانڈز پاکستان میں ہی مصنوعات بناتی ہیں، لیکن یاماہا پاکستان نے مقابلے میں صرف ہونڈا اور سوزوکی کو چھوڑ کر خود اس ریس سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاماہا پاکستان کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے پاعث پاکستان میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ بند کر رہے ہیں، اس نوٹیفیکشن کے مطابق یاماہا اپنے سپئر پارٹس اپنے مستند ڈیلرز کے ذریعے فراہم کرتا...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی اداکارہ روبی انعم نے شہرت کیلئے لاہور کے تھیٹر اور آرٹسٹ کو بدنام کیا ہے۔ حال ہی میں اسما عباس ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی فنکاروہ روبی انعم کے ان کے اور ان کی بڑی بہن بشریٰ انصاری سے متعلق تنقیدی تبصرے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے سب نے کہا کہ روبی انعم کی بات پر ردعمل دیں مگر ہم نے جواب نہیں دیا کیونکہ شاید روبی انعم جو حاصل کرنا چاہتی تھیں وہ نہیں کر سکیں اس لئے انہوں نے سوچا کہ کچھ ایسا کہہ دوں جس کی وجہ سے وائرل ہو جاؤں اور شہرت ملے۔ A post common...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔ ...
لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ سے رحم کی دعا ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے، بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتنی بڑی...
ہم اگر اپنی 78 سالہ سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یقیناً احساس ہوگا کہ جمہوریت کے شوق میں ہم نے اپنی معاشی ترقی و خوشحالی کو قربان کر دیا اور ستم یہ کہ جمہوریت کے ثمرات بھی ابھی تک صحیح معنوں میں سمیٹ نہ سکے۔ ایوب خان کے آمرانہ دور میں بے شک جمہوریت پسندوں کو ٹائٹ کر کے رکھا گیا تھا لیکن کم از کم اتنا تو ضرور ہوا کہ اس دس سالہ دور میں ہم نے معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لیا تھا۔ ہم ایک بہت جلد تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کے نام سے جانے اور پہچانے جانے لگے تھے۔ دنیا ہمارے پروگراموں کی معترف ہونے لگی تھی اورکوریا جیسے کئی ممالک ہمارے پانچ سالہ...
امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں دیا گیا 83.3 ملین ڈالر (یعنی تقریباً 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر) کا ہرجانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ یہ فیصلہ معروف مصنفہ جین کیرول (Jean Carroll) کی جانب سے دائر اس مقدمے میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیوری کا دیا گیا فیصلہ حقائق پر مبنی اور مکمل طور پر درست ہے۔ جین کیرول کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا، اور جب انہوں نے یہ بات...
آسٹریلیا: آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ خاتون ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے رشتہ داروں کو ایک دعوت پر بلایا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ "مشروم مرڈر" کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ طویل عدالتی کارروائی کے بعد جولائی 2025 میں ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا گیا اور آج عدالت نے انہیں عمر قید...
مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے...

یادگار آپریشن سومنات میں پاک بحریہ نےبھارتی مواصلاتی نظام تباہ کیاتھا، وزیراعظم کایوم بحریہ پر پیغام
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے، اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یوم بحریہ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے...
اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخری مرتبہ کس نے کتنا ٹیکس دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کا سامنا کیوں؟ پاکستانی معیشت مختلف مسائل کا شکار ہے اس میں سے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کاروباری شخصیات سیاست دان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ماضی میں ایف بی ار کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کی جاتی تھی جس سے لوگوں کو پتا چل جاتا تھا کہ کس رکن نے پارلیمنٹ میں کتنا ٹیکس ادا کیا...
جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ قدم حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو تقسیم سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل شیگیرو اشیبا نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ وہ جولائی کے انتخابات میں ایل ڈی پی کی تاریخی ناکامی کے بعد عہدہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُس وقت ان کا مؤقف تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ شیگیرو اشیبا نے اکتوبر 2024 میں وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا، تاہم اسی ماہ ہونے والے انتخابات میں...
صدرِ پاکستان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔ چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔ اکتوبر 2022 میں گوادر میں جاری منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
لانس نائیک عثمان شہید، جن کا تعلق پشاور کے علاقے چارسدہ سے ہے 2016 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) میں شمولیت اختیار کی۔ لانس نائیک عثمان 26 اپریل 2025 کو جنوبی وزیرستان میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی۔ شہید کے والدین عزم و حوصلے کی عظیم مثال ہیں۔ والدہ لانس نائیک عثمان شہید کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو پہلی بار جب وردی میں دیکھا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور میرے دل کے سارے ارمان پورے ہوگئے، میرا...
برطانیہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے قومی کرکٹر حیدرعلی نے کیس خارج ہونے کے بعد لندن سے پاکستان کےلیے اڑان بھرلی۔قومی کرکٹر کو ان کےدوستوں نے ائرپورٹ پر نیک تمناؤں کےساتھ رخصت کیا۔ مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو حیدر علی کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔ برطانوی پولیس نے کو قومی کرکٹر کو گرفتارکرنے کے دو دن بعد رہا کردیا تھا۔بعد ازاں تفتیش میں ان پر لگے الزامات ثابت نہ ہوسکےجس کی بناپر کیس بند کردیا تھا۔ پاسپورٹ ملنے کے بعد حیدرعلی کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔
اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
ربیع الاول وہ ماہ مقدس ہے جس میں باعث تخلیق کائنات، وجہہ تسکین قلوب آدمیت، باعث تزئین کون و مکاں، شافع محشر، ساقی کوثر، آقائے دو جہاں، حضور ختمی مرتبت، صاحب مقام محمود، صاحب لوالحمد، سید المرسلین حضرت محمد رسول اﷲ ﷺ کی ذات سراپا قدس عالم بالا سے عالم امکان میں جلوہ گر ہوئی۔ آپؐ کی تشریف آوری سے خزاں دیدہ عالم پریشاں میں بہار آگئی۔ مقصد حیات سے بھٹکے ہوئے انسانوں کو مرکزیت مل گئی۔ ظلمت کدۂ جہاں سراجاً منیرا کی تابش سے چمک اٹھا، ذرات صحرائے عرب ستاروں کی جگ مگانے لگے۔ فارس و روم کے قصر شاہی جلال حق کی ہیبت سے لرزہ بر اندام نظر آنے لگے۔ گلستان زمن میں گلاب و چنبیلی و نسترن...

ججز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا،جو تباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے، جسٹس اطہرمن اللہ
ججز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا،جو تباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے، جسٹس اطہرمن اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ ججز آزاد ضرور رہے ہیں لیکن وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا، جوتباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔سپریم کورٹ میں ایک سیمینار سے خطاب جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ اگرہم یہ کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر ہم سب کودھوکہ دے رہے ہیں، 77سالہ عدلیہ کی تاریخ میرے لئے کوئی قابل فخرنہیں ہیں۔ 77سال میں پاکستان قانون کی حکمرانی رہی ناآئین کی بالادستی رہی۔جسٹس اطہرمن...
انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
’دھماکے کے بعد ہر طرف سے چیخیں سنائی دے رہی تھیں، ہر شخص پر خوف طاری تھا‘ یہ کہنا تھا کوئٹہ کے رہائشی بلال احمد کا، جو سریاب روڈ پر واقعہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جلسے میں شریک تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ شام چار بجے وہ اپنے گھر سے نکلے، جلسہ گاہ زیادہ دور نہ تھا، سو چند منٹوں میں وہاں پہنچ گئے، رات ساڑھے 9 بجے جلسہ ختم ہوا، لوگ باہر نکل رہے تھے۔ ’مجھے مرکزی دروازے تک جاتے ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک دہلا دینے والا دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ اردگرد کے شیشے کرچیاں بن کر زمین پر بکھر گئے، ہر طرف خون ہی...

’پرسکون زندگی جو صرف ایک حکم نامے نے ختم کردی‘، بحریہ ٹاؤن سے فارغ ہونے والے ملازمین کیا سوچ رہے ہیں؟
سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں ہونے والی فوجی پریڈ کو شاندار اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے اس موقع پر امریکی کردار کا ذکر نہ ہونے پر شکوہ بھی کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے صدر کیرول ناروکی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ کی تقریب نہایت خوبصورت تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی تقریر بھی غور سے سنی، وہ میرے ذاتی دوست ہیں لیکن تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا کیونکہ چین نے ماضی میں امریکا سے...
لاہور: جنرل اسپتال کی نرسری سے 2 دن قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور بچے کے والد افضال کی مدعیت میں 2 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوع پر خود پہنچے تھے اور انہوں نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم...
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لآش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ حملہ آور نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کا فون بار بار مصروف آ رہا تھا۔ اس بات پر غصے میں آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کنکشن کاٹ دیا، جس سے گاؤں بھر میں بجلی معطل ہوگئی۔ نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y — Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: امن و امان صوبائی معاملہ تاہم ضرورت پڑی وفاق مدد فراہم کرے گا، گورنر بلوچستان انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والا حملہ ایک انتہائی دردناک واقعہ تھا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے سیاسی کارکنان کی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت پر عائد ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا جس سے امریکی صنعت کاروں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے جس سے کئی کمپنیاں مشکلات میں گھر گئیں۔ امریکی صدر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہارلے ڈیوڈسن جیسی موٹرسائیکل ساز کمپنی بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد ٹیرف عائد تھا۔ اس صورتحال میں کمپنی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے، جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے، جہاں وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ سب افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔ ایئر برج کابل نامی امدادی تنظیم نے بتایا کہ باقی دو افراد بھی بعد میں پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ تعلیم...
کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نعیم کو معطل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں خاتون مبینہ طور پر...
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول حالیہ دنوں ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک جانب ان کے سابق شوہر بھارت تختانی کی سوشل میڈیا پوسٹ نے چہ مگوئیوں کو جنم دیا ہے، تو دوسری طرف ان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ ہیما مالنی کی خواہشات کا ذکر کیا تھا۔ بھارت تختانی، جنہوں نے 2024 میں ایشا دیول سے علیحدگی اختیار کی تھی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر میگا لکھانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دل کا ایموجی لگایا اور تحریر کیا: *“Welcome to my family”*۔ اس پوسٹ کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں نیا آغاز...
سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا...
اسلام آباد: حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ،اثاثہ جات فروخت کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل نے کہا ہے کہ ملازمین کے لیے 19.5 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے۔ مجموعی طور پر 28ارب کا پیکج دیا جا رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سے ہر ماہ 60کروڑ کا نقصان ہو رہا تھا،تمام تر کوششوں کے باجود خسارہ کم نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کے عہدیدارن کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا یوٹیلٹی اسٹورز کے 11 ہزار 614 ملازمین ہیں، پورے پاکستان میں یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹیز کو بھی آکشن کیا جائے گا،ہم ملازمین کیلئے متفقہ پیکج دینے جارہے ہیں۔...
شارجہ (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئی، ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، مگر پاکستان کی بولنگ نے منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پراعتماد ہیں۔ اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگز کو سراہتے ہوئے آصف خان نے ان کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔ آصف...
چینی وزیر خارجہ کا سہ ملکی دورہ اس خطے کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے چینی وزیر خارجہ نے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا، وہاں سے وہ سیدھے کابل پہنچے تھے، طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد چار سال میں یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ افغانستان تھا اور پھر وہ وہاں سے وہ پاکستان پہنچے اور ہمارے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک کی کسی بھی وزارت کی اندرونی روداد حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی اندرونی روداد کو حساس ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس لحاظ...
امریکا میں ایک شخص نے 3569 کروکس کی جوڑیاں اکٹھے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ڈُوگی سینڈٹائگر کا کہنا تھا کہ جوتوں کی اس قسم کا شوق 16 برس کی عمر میں شروع ہوا۔ جس کی وجہ فوسٹر کیئر میں انہیں جوتوں کے تسمے باندھنے نہیں سِکھایا جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کم عمر تھے تو انہوں نے اپنے جرنل میں اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائی تھی اور تب سے انہوں نے کروکس جمع کرنے شروع کیے۔ پہلے انہوں نے کروکس کی 366 جوڑیاں جمع کرنے کا سوچا تھا لیکن جب جوڑوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوئی تو انہوں نے 2023 سے گینیز ورلڈ...
ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔ اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ A post common by Page Six (@pagesix) اس تصویر میں اداکارہ کو بُری طرح گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ...
دہشتگردوں کا تھانے پر بڑا حملہ پولیس کی بہادری سے ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے تھانہ میریان پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گردوں کو پسپا ہونا پڑا۔ ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی کے مطابق حملہ 3 اطراف سے کیا گیا، جس میں 70 سے زائد دہشتگرد شامل تھے اور انہوں نے کارروائی میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چوکس پولیس اہل کاروں نے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا، جس کے باعث فائرنگ کا سلسلہ اگرچہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا مگر پولیس کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی۔...
ابھی اسپتال کے راستے میں ہی تھے کہ کال آئی؛ ابھی ابھی ایمرجنسی میں مریضہ آئی ہے، ویجائنا سے خون کا اخراج بہت زیادہ ہے۔ سیزیرین 3 ہفتے پہلے ہوا تھا، جڑواں بچے تھے، ساتویں مہینے میں درد شروع ہوا تھا سو سیزیرین کرنا پڑا۔ دونوں بچے ابھی تک نرسری میں ہیں۔ وقت سے پہلے زچگی کے علاوہ سیزیرین میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ ہم خون روکنے کی کاک ٹیل استعمال کرچکے ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا ۔ ۔ ۔ ہمارے پوچھنے سے پہلے ہی سنیوں نے بتایا۔ کیا ویجائنا کا معائنہ کیا؟ کوئی زخم؟ بچے دانی کے منہ پہ کوئی زخم؟ ہمارا سوال۔ جی دیکھنے کی کوشش تو کی تھی مگر بلیڈنگ بہت زیادہ ہے، مریضہ کا...
بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...