امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات، اگلے 30 گھنٹے اہم ترین
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
امریکا میں گزشتہ 22 سال سے قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صیدقی نے واشنگٹن سے بذریعہ فون پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی بہن کی رہائی کے کچھ امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر کو ایک طویل مدت سے جاری ’عافیہ رہائی مہم‘ کی کاوشوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ 30 گھنٹے بہت اہم ہیں اور ایک چھوٹی سی امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کی بہن کو رہائی نصیب ہوجائے۔
دریں اثنا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چند گھنٹے باقی ہیں لہٰذا وزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر امریکی صدر جوبائیڈن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے فون کال کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے رخصت ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن کو کال کرکے وزیراعظم شہباز شریف اپنا نام تاریخ میں ثبت کرلیں وگرنہ دوسری صورت میں ان کا نام میر جعفر اور میر صادق جیسوں کی فہرست میں لکھا جائے گا۔
مزید پڑھیے: ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ امریکا جانے والے پاکستانی وفد نے بتادیا
مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ رواں 30 گھنٹوں میں واشنگٹن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی امید نظر آئی ہے لہٰذا عوام دعا بھی کریں اور سوشل میڈیا پر آواز بھی اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے آن لائن پیٹیشن پر بھی دستخط کریں۔
انہوں نے آخری لمحے تک اللہ پر توکل کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی نزدیک ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر مشتاق احمد خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر مشتاق احمد خان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سینیٹر مشتاق احمد خان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ڈاکٹر فوزیہ کی رہائی کے کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف صدر کے بننے یا کسی سیاسی عہدے پر واپسی کا ارادہ رکھنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی رد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ نواز شریف نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے، نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔ یہ سب افواہیں اور میڈیا کی من گھڑت کہانیاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی حالات، وقت اور مواقع کے تحت فیصلے کیے گئے اور ایسا ہی معاملہ صدر زرداری کے انتخاب کا بھی تھا جو پہلے ناقابل تصور سمجھا جاتا تھا۔
عرفان صدیقی نے اس سے قبل ایک پروگرام میں بھی صدر زرداری کے استعفے کی افواہوں کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نہ زرداری استعفیٰ دے رہے ہیں، نہ عمران خان کے بیٹے آ رہے ہیں، نہ نواز شریف اڈیالہ جا رہے ہیں۔ یہ سب بے بنیاد اور خود ساختہ کہانیاں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو صدر زرداری سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں