2025-12-05@13:04:29 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«نیشنل سیکیورٹی کیلئے»:

(نئی خبر)
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ایک دن بعد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ میچز پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پی سی بی ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ہے اور مجموعی طور پر اکیس ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں آٹھ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے راولپنڈی میں پانچ ہزار جبکہ ملتان میں آٹھ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 9 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) گورنرنے دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔گورنرنے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابل تعریف ہے۔
    ---فائل فوٹو راولپنڈی کے اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر  8 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔سیکیورٹی پلان کے تحت 200 کے قریب افسران و اہلکار  تعینات ہیں، سیکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔ذرائع...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں ارد گرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔ ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعاتملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔  انہوں نے مزید کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔
    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔آئی جیاسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں. 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے.3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں. شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں....
    فائل فوٹو کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے لیے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، اس موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ابھی بھی تعینات ہیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانیوزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سورس بحال ہو جائے گی۔ ایس ایس پی...
    اسلام آباد: بلوچستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر  حکومت نے ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر منصوبے کی سیکیورٹی کیلیے 1.79 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق فنانس ڈویژن نے 14 جنوری کو ریکوڈک منصوبے کے سکیورٹی چارجز کیلئے1.792 ارب روپے کی  ٹیکنیکل سپلیمنڑی گرانٹ کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی، اس کی بنیاد سکیورٹی سروسز فریم ورک معاہدہ ہے  جس پر ریکوڈک مائننگ کمپنی نے حکومت پاکستان اور ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کیساتھ  دستخط کئے۔ مزید پڑھیں: ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ بلوچستان میں خوشحالی آئے گی، احسن اقبال فنانس ڈویژن نے صرف286.987 ملین مختص کرنے کی حمایت کی، تاہم ای سی سی نے 3 فروری کے اجلاس میں سمری...
    افتتاحی بریفنگ کے دوران شرکاء کو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد اور پاکستان کی ساحلی پٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے طریقہ کار اور کردار کے متعلق آگاہی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر اہتمام مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے، جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول  شپنگ، فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) آ ئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے بھی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا 100 فیصد دارومدار پرامن ماحول پر ہے، پاکستان...
    کراچی: شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے  اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مضبوط قوانین اور پالیسیوں کی ضرورت پرزوریتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان جدید و اخلاقی آئی اے پالیسی بنانے پر کام کر رہا ہے جو نہ صرف معیشت کو ترقی دے گی بلکہ عوامی سہولتوں میں بھی بہتری لائے گی،اے آئی کا مستقبل سب کیلئے محفوظ اور فائدہ مند بنانے کیلئے عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے لیپ 2025کے ڈی سی او وزارتی پینل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اخلاقی مصنوعی ذہانت (اے آئی)،...
    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سیکیورٹی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے غیر ملکی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ واضح رہے کہ...
    چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،دونوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، پاک آرمی آرٹیکل 245کے تحت تعینات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کاعمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخل ہونیوالے شائقین کرکٹ کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز شروع کردیں۔ سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھیل کے دوران ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور شائقین کرکٹ کے فیلڈ میں داخلے کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز کیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں احتیاطی اقدام کے طور پر ممکنہ پچ شائقین کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کیلئے گراؤنڈ اسٹاف تیزی سے فرضی شائق کو پکڑتا ہے تاکہ کھیل میں خلل پیدا نہ ہو۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن پوری قوت سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات اور ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی ، سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پرایک اور بوجھ ڈالنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہے، بجلی کمپنیوں نے صارفین کے سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی کمپنیز نے اضافے کے لئے نیپرا میں درخواستیں دائر کردیں، گھریلو، کمرشل انڈسٹریل زرعی صارفین کیلئے سیکیورٹی ڈیپازٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ پیسکو،میپکو، گیپکو اور لیسکو،فیسکو،حیسکو،کیسکو اور ٹیسکو نے درخواستیں دائر کیں ، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کٹیگریز کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے اور موجودہ سیکرٹری ڈیپازٹ ڈسکوز کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ناکافی ہیں۔ بجلی کمپنیوں کا کہنا...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے...
    فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی درمیان رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انجینئرامیرمقام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن اس بات کی روشن مثال ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ قوم کے تحفظ کا ناقابل تسخیر عزم ہے جو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا اور متحرک ہیں۔ ہم اس جدوجہد میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے...
    کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر...
    فوٹو فائل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 9 خوارج کو  ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینصدر مملکت آصف علی زرداری نے 2 مختلف کارروائیوں میں 9...