Islam Times:
2025-09-17@23:48:25 GMT

عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے، سرفراز بگٹی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے، سرفراز بگٹی

کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کے لئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ بلوچستان میں ترقی اور امن کے دشمنوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ قوم اور فورسز مل کر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کی کے لئے

پڑھیں:

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جہاں کوئی معلومات ملتی ہیں، پولیس ایکشن لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہمیں مشکل پیش آئی ہو۔ کل 3 اضلاع میں ہم نے آپریشنز کیے اور آج بھی صبح سے دیر میں آپریشن چل رہا ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

آئی جی پولیس نے کہا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے ہی دہشتگردوں کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • مالی نظام کی بہتری کیلئے بلوچستان میں الیکٹرانک سسٹم متعارف
  • وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک