کراچی میں پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی مشق "سی گارڈ 25" کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
افتتاحی بریفنگ کے دوران شرکاء کو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد اور پاکستان کی ساحلی پٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے طریقہ کار اور کردار کے متعلق آگاہی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر اہتمام مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے، جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول شپنگ، فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ تقریب میں نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی نمایاں شخصیات کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
افتتاحی بریفنگ کے دوران شرکاء کو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد اور پاکستان کی ساحلی پٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے طریقہ کار اور کردار کے متعلق آگاہی دی گئی۔ مشق سی گارڈ کا مقصد پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے JMICC کے پلیٹ فارم سے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس مشق میں موجودہ سیکیورٹی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کیلئے مباحثے اور سمندر میں مختلف مشقیں کرنا شامل ہیں۔ تقریب میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے مشق میں شرکت پر تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور محفوظ سمندری ماحول کو یقینی بنانے کیلئے ان کے تعاون کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یقینی بنانے کیلئے مشق سی گارڈ میری ٹائم
پڑھیں:
پاکستان کا 78واں یومِ آزادی، معرکۂ حق کی عظیم فتح سے روشن عہد کا آغاز
ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔
ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ رات 12 بجتے ہی آتشبازی سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔
شہر شہر ریلیاں جبکہ جلوس اور میوزیکل شوز کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ بچے اور بڑے قومی پرچموں کے ہمراہ، بیجز لگا کر گھروں سے باہر نکلے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانیان پاکستان کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین جبکہ ملک کو دفاعی، معاشی مضبوط بنانے کا عزم کیا جائے گا۔
روایتی طور پر سورج طلوع ہونے سے قبل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ مساجد میں ملکی استحکام، خوش حالی کیلیے دعائیں بھی کی جائیں گی۔
یوم آزادی کی مرکزی تقریب مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ ہوگی جس کے بعد مختلف سیاسی، سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دے کر قائد محمد علی جناح کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
قوم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اُس کو متحد ہوکر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا 78واں جشن ملی جوش و جذبے سے منائیں گے جبکہ سفارت خانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔