چیمپئنزٹرافی کیلئے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) آ ئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے بھی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا 100 فیصد دارومدار پرامن ماحول پر ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریزکے پرامن انعقاد سے عالمی سطح پربہتر تشخص اجاگر ہو گا کوشش ہے عوام پرامن ماحول میں کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائےگی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں، لاہور میں پُر امن ہارس اینڈ کیٹل شو سے بھی عوام محظوظ ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کےفور منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹ ختم
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔