کوئٹہ میں عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے لیے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، اس موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ابھی بھی تعینات ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سورس بحال ہو جائے گی۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا ہے کہ شہر کے 5 مقامات پر کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات ہے۔
محمد بلوچ نے بتایا کہ شہر میں پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر میں چاند رات اور عید کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عیدالفطر کے دوران عیدگاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے قریب 500 گزر میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے بتایا
پڑھیں:
کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔