2025-11-07@09:06:18 GMT
تلاش کی گنتی: 121

«پاکستان اور آسٹریلیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(  آ ئی این پی  )     پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ پلیئر ہیں ، آسٹریلیا کے میچ اور کپ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کب جیت جائے گا۔  عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں...
    فیصل آباد (کامرس رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کو پائیدار بنیاد پر بڑھانے کیلئے پاک آسٹریلیا بزنس کونسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد کا دورہ کرنے والے پاکستان ا?سٹریلیا بزنس کونسل کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی میں فیصل آباد کا حصہ 21 ارب ڈالر جبکہ یہ ملک کی کل ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 50فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اس شہر میں 3لاکھ صنعتی یونٹ ہیں جن میں بڑی ٹیکسٹائل ملوں کے علاوہ ڈائننگ اور پراسیسنگ یونٹس بھی شامل...
    لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے۔ کھلاڑی 2 دستوں کی صورت میں الگ الگ لاہور پہنچے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ آج صبح 8 بجے لاہور پہنچا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اس دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی کے عہدیدار قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 15 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دستہ سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے...
    سہ ملکی سیریز کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا میچ سیمی فائنل کا روپ اختیار کرگیا ہے اور اس میچ میں جو ٹیم بھی کامیابی حاصل کرے گی وہ جمعے کو ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔ پاکستان نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ انجری کے شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین ٹیم میں شامل ہوئے جبکہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا دوسری طرف جنوبی افریقہ...
    پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا۔ میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پہلا پلان یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں، آہستہ آہستہ آگے بڑھوں اور ڈومیسٹک کھیلوں۔عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں مستقبل کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا بلکہ حال میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر پاتا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلی 2 سیریز میں اچھا کرنے کے باوجود مجھے باہر بٹھا...
    وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی مرحلہ وار مزید سستی ہوگی، وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں مزید کم کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ہے، عنقریب عوام کو خوش خبری ملے گی، اجلاس میں اس معاملے پر طویل بحث ہوئی، ایک ڈیڑھ سال میں بڑی تبدیلیاں آپ کو نظر آئیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، مگر گزشتہ 2 سال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جو روایت رہی ہے، اس کے مطابق ہر احتجاج پرتشدد ہوتا ہے، اس احتجاج کو عالمی سطح کے اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا،...
     لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ قصور+ شیخوپورہ (خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگاران+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر  بھرپور انداز سے منایا گیا۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز اور  ریلیاں منعقد کی گئیں۔ ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوئیں، جن میں مقررین نے جدوجہد آزادی کشمیر کی داستان، اس راہ میں پیش آنے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کشمیریوں پر مظالم کی داستانیں بیان کی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوہالہ پل سمیت دیگر مقامات پر انسانی ہاتھوں کی طویل...
    آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کیلئے نظر انداز نہیں...
    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔ رکی پونٹنگ نے ساتھ یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی دو ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا، بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئے کراچی نہیں آئیں گے، بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے رپورٹس نے اشارہ کیا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باخبر ذرائع کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم کردہ آمد کا شیڈول 18 فروری کو...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے تاکہ مزید شائقین کرکٹ یہ موقع حاصل کر سکیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ شائقین کی زبردست دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پاکستان-نیوزی لینڈ، آسٹریلیا-انگلینڈ، اور پاکستان-بنگلہ دیش کے میچز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔   پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں...
    اسلام آباد،مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ، کشتواڑ میں انتظامیہ نے 11 کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں ۔یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، اس دن کا مقصد عالمی برادری کو...
    لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی ہے تاہم میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی ہو گئی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی جس کے سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔تاہم اس میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی ٹورنامنٹ کی فائنل فور ٹیموں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ یہ پیشگوئی زمبابوے ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر سکندر رضا نے کی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
    کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلینے والے لیگ اسپنر قومی ٹیم کے سابق اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ میں اپنا نیا مستقبل تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیگ اسپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے...
    پاکستان کے معروف اسپن بولر عثمان قادر نے کرکٹ کے بہتر مستقبل کی غرض سے آسٹریلیا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے نیو ساؤتھ ویلز میں اپنی رہائش اختیار کی ہے، جہاں وہ سڈنی کے ہاکسبری کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عثمان قادر نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جو ایک مایوس کن فیصلہ تھا۔ تاہم، وہ اپنے مرحوم والد، کرکٹ کے عظیم کھلاڑی عبدالقادر کی خواہش پر پاکستان واپس آئے تھے تاکہ وہ اپنے بیٹے کو قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلتے دیکھ سکیں۔ عثمان قادر نے پاکستان کے لیے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ ان کی کرکٹ کیرئیر میں ساؤتھ آسٹریلیا، پرتھ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رویے سے درلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے لیگ اسپنر عثمان قادر آسٹریلوی ٹیم سے کھیلنے لگے۔ قومی ٹیم لیجنڈری مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کرکٹ میں اپنے بہتر کی تلاش میں آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کرلی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔ مزید پڑھیں: بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی۔اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی۔ اس بارے میں کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روز گار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں اور میں پر اُمید و...
    آسٹریلیا نے پاکستان اور یو اے اِی میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔