بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکےسیمی فائنل ، فائنل تک پہنچنے کا امکان ،آل راؤنڈر سکندر رضا پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی ہے تاہم میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی ہو گئی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔
بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی جس کے سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔تاہم اس میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی ٹورنامنٹ کی فائنل فور ٹیموں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
یہ پیشگوئی زمبابوے ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر سکندر رضا نے کی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہو سکتی ہیں۔
زمبابوے کپتان نے مزید کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی ایشیائی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی اور غالب امکان ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن اور 2017 میں برطانیہ میں کھیلے گئے اس شوپیس ایونٹ میں گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ کے بعد بیرک میںمنتقلی کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈ گرین برگ نے میلبرن میں بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد بیان کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے لیگ میں نہ صرف نئی جان پڑے گی بلکہ پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے بی بی ایل کی نجکاری سے شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔