آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
اس دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کے عہدیدار قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 15 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دستہ سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔
آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پی کے کی 13 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر کی مبارکباد
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی جن میں 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔گورنر خیبر پی کے فیصل کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ملاقات کی۔ امن و امان اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبہ کے حقوق سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔ گورنر نے این ایف سی ایوارڈ میں صوبہ کے حقوق کے لئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ گورنر نے کہاکہ اپنی عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔