2025-08-09@23:19:06 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«پروڈیوسر نے»:

(نئی خبر)
    معروف پاکستانی فلم پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے۔لاہور سے اہل خانہ کے مطابق سرور بھٹی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے داتا دربار مسجد لاہور میں ادا کی جائے گی۔ سرور بھٹی کی شہرہ آفاق فلموں میں ’’مولاجٹ‘‘، ’’چن وریام‘‘ اور ’’بازار حسن‘‘ شامل ہیں۔
    کراچی: آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے 167 رنز ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور 15 گیندوں کا سامان کرتے ہوئے 23 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ فخر زمان نے آندر رسل کو لگاتار دو چوکے لگائے لیکن اگلی گیند پر اسکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔         View this post on Instagram                       A post shared by ILT20 On...
    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔  دستگیر بلاک 14 (ایف بی ایریا) میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی ، جس پر  خاتون نے اسے تھپڑ دکھایا اور شور مچایا، صورت حال کو دیکھتے ہوئے مسلح ڈاکو فرار ہوگیا جب کہ خوش قسمت خاتون کافی دیر تک گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتی...
    راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت  چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...
    واشنگٹن: ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹواتے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر شیئر وڈیو میں روبوٹ کو ایلون مسک کے بال کاٹتے اور گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ تصور کریں کہ آپ سیلون جائیں اور وہاں ایک روبوٹ آپ کے بال کاٹے‘‘۔ روبوٹ کے بارے میں لکھا کہ یہ ٹیسلا کا بہترین روبوٹ ہے جو صنعتوں میں انقلاب کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ تاہم آخر میں وضاحت کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں، اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ادھر ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے...