اسرائیلی فوج کا جھوٹ بے نقاب: غزہ میں حماس کمانڈر حسین فیاض زندہ نکلے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا مئی2024 میں حماس کے اہم کمانڈر حسین فیاض کو شہید کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، حالیہ وڈیوز میں انہیں عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 مئی 2024 کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران القسام بریگیڈ کی بیت حانون بٹالین کے سربراہ حسین فیاض کو ایک زیرِ زمین سرنگ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ آپریشن میں اسرائیلی فضائیہ اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا تھا۔
تاہم حالیہ دنوں میں غزہ سے موصول ہونے والی وڈیوز نے اسرائیلی دعوے کی قلعی کھول دی ہے، جن میں حسین فیاض ایک جنازے کے دوران لوگوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
وڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ مئی 2024 میں دستیاب معلومات کی بنیاد پر فیاض کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن مزید تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وہ معلومات غلط تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج حسین فیاض
پڑھیں:
جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں
اسلام آباد:پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی.
کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.
مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی
ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے ۔