لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے سخت ردعمل دے دیا۔اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی وڈیو پر کہا کہ بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے دیکھے، گلے لگالے یا میری پشت پر ہاتھ رکھ دے۔متھیرا نے وائرل وڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ جب بھی کوئی مہمان ان کے شو پر آتا ہے تو وہ انہیں عزت دیتی ہیں اور اچھے انداز سے پیش آتی ہیں، لیکن اس طرح کی وڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔

میزبان نے واضح کیا کہ یہ وڈیو ان کے چینل کے کیمروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے بغیر اجازت بنائی گئی، اداکارہ یا ان کی ٹیم کو وڈیو بنانے کا علم نہیں تھا۔اداکارہ متھیرا نے بتایا کہ ان کے شو کے کیمرے کہیں اور ہوتے ہیں جبکہ یہ وڈیو دوسری جگہ سے بنائی گئی ہے جس کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لوگ شہرت کے لیے عجیب حرکتیں کرتے ہیں، مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور خاتون یہ سب میرے لیے تکلیف دہ تھا کیونکہ وہ یہ سب حرکتیں نہیں کرتیں کہ لوگوں کو گلے لگائیں، سمجھ نہیں آرہا کہ اگر چاہت فتح علی خان نے وڈیو بنائی بھی تھی تو اسے بغیر اجازت پوسٹ کیوں کیا؟ٹی وی ادکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ انتہائی بے باک ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مجھے دیکھے اور گلے لگالے، کوئی بھی باشعور انسان ایسا نہیں کرے گا۔

متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم چاہت فتح علی نے یہ حرکت کیوں کی؟ میں نے ان سے بات بھی کی، چاہت فتح علی نے وڈیو ہٹانے کا کہا تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ تلخ ہونے کا شکوہ کرتے ہیں، لیکن جب آپ لوگوں سے اچھے انداز میں بات کرتے ہیں تو وہ تمام حدیں پارکر جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اور ماڈل متھیرا کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں راحت فتح علی خان کو اداکارہ کو گلے لگاتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ عرصے کیلئے مریم ہمیں دے دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں، تاجروں کا احسن اقبال سے مکالمہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان متھیرا نے

پڑھیں:

مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نصرت بھروچا نے مذہب اور لباس پر ہونے والی تنقید پر اپنا ردِعمل دے دیا۔

نصرت بھروچا نے اپنی نئی فلم’چھوری 2‘ کی تشہیر کے دوران مندروں میں جانے اور لباس پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے لیے میرا ایمان حقیقی ہے باقی زندگی میں غیر حقیقی چیزیں بھی ہوتی ہیں اور یہی چیز میرے یقین کو مضبوط کرتی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ اس لیے میں اب بھی اپنے مذہب سے جڑی ہوئی ہوں، اب بھی مضبوط ہوں اور میں جانتی ہوں کہ مجھے کس راستے پر چلنا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی انسان کو سکون ملے چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا گرجا گھر اسے وہاں جانا چاہیے اور میں سرِ عام یہ بات کہتی ہوں کہ میں نماز پڑھتی ہوں، وقت ملے تو 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں، دورانِ سفر بھی اپنی جائے نماز ساتھ رکھتی ہوں۔

نصرت بھروچا نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں مجھے ایک جیسا سکون ملتا ہے کیونکہ میرا ہمیشہ سے یقین ہے کہ خدا ایک ہے مگر اس سے رابطہ کرنے کے لیے مختلف راستے ہیں اور میں ان تمام راستوں کو تلاش کرنا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ صرف مختلف عبادت گاہوں میں جانے پر ہی نہیں بلکہ میرے لباس پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہوں تو ناقدین کی جانب سے کچھ اس قسم کے سوال اُٹھائے جاتے ہیں کہ ’اس کے کپڑے دیکھو، یہ کس طرح کی مسلمان ہے؟‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ناقدین کی تنقید مجھے تبدیل نہیں کرسکتی اور نا ہی مجھے مندر جانے یا نماز پڑھنے سے روک سکتی ہے، میں تنقید کے باوجود بھی یہ دونوں کام کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میرا ایمان ہے۔

نصرت بھروچا نے یہ بھی کہا کہ جب انسان کے اپنے خیالات، روح اور دماغ صاف ہوں تو دنیا میں کوئی بھی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم
  • امریکی صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا
  • بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا ردعمل نہایت نپا تلا ہے؛ سفارتی ماہرین
  • لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے
  • بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، کل بھر پور ردعمل دیں گے، اسحاق ڈار
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
  • مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل