2025-05-03@05:56:49 GMT
تلاش کی گنتی: 11032
«پنجاب یونین آف جرنلسٹس»:
(نئی خبر)
جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔ ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی تھی،...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔...

مہاجرین اور پناہ گزینوں کی پالیسیوں میں بہتری سے اقتصادی استحکام کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) مہاجرین اور پناہ گزینوں کی پالیسیوں میں بہتری سے اقتصادی استحکام کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ، بہتری مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات کےباعث گذشتہ تین دھائیوں کے دوران نقل مکانی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی رپورٹ کے مطابق انسانی تاریخ میں کامیابی کیلئے ہجرت ہمیشہ سے ہی ایک اہم اقدام رہا ہے ۔عالمی سطح پر بہتر مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے گذشتہ سال میں 300ملین سےزیادہ افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 1995 کے مقابلہ...
پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان نے بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا، ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں،...
ایمیج: فائل پنجاب کی تمام جیلوں میں اسمارٹ لائبریریاں قائم کردی گئی ہیں۔ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں آئی جی میاں فاروق نذیر کے ہمراہ اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا کہ قیدیوں کو ان کی بیرک میں کتابیں اور شیلف بھی مہیا کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ماہانہ 500 نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ سندھ میں عید الفطر پر قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوریوزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریوں میں اخلاقیات، تاریخ، ادب، کردار سازی اور اسلام کے بارے کتابیں رکھی گئی...
اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد سی آئی ڈی کی ریٹنگ میں حیران کن کمی، شیواجی ستم کی واپسی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ معروف بھارتی ٹی وی اور او ٹی ٹی کرائم سیریز ’سی آئی ڈی‘ جس کا آغاز 1998 میں ہوا اور 2018 میں اختتام پذیر ہوئی، دسمبر 2024 میں دوبارہ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی۔ تاہم مداح اُس وقت مایوس ہوگئے جب اس سیریز کے مایہ ناز کردار اے سی پی پردیومن کی موت ہوگئی۔ اے سی پی کی موت کے بعد کرائم سیریز کی ریٹنگ میں حیران کن کمی آئی جس کی وجہ یہ تھی کہ مداحوں کو شیواجی ستم کی جگہ پرتھ سمدھان کو نیا اے سی پی آیوشمان پسند...
چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز ہانگ ژو(شِنہوا)چین نے گزشتہ 20 برس میں 903 قومی وٹ لینڈ پارک قائم کئے۔چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں وٹ لینڈ کے تحفظ کے متعلق ایک بین الاقوامی سیمینار کے مطابق ان پارکوں نے 24لاکھ ہیکٹرز وٹ لینڈ کے تحفظ میں مدد کی ہے جو قومی جنگلی حیات کی اہم انواع کے لئے مناسب مسکن فراہم کرتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کی جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ (این ایف جی اے) کے نائب سربراہ یان ژین نے زور دیا کہ ملک نے طویل عرصے سے وٹ لینڈ کے تحفظ کو...
جامعہ ام الکتاب میں تکریم یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو نظامِ تعلیم رائج ہے، وہ "نصاب محور" ہے۔ ہم اپنے بچوں کو ان ممالک کے نظاموں کے مطابق تعلیم دلوانے کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں ہم ترقی یافتہ یا پسندیدہ سمجھتے ہیں۔ چنانچہ ہم نصاب اور کتاب کو معیار بنا لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز ۔ ایک جانب جہاں دنیا بھر میں یکم مئی کو یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے، وہیں حوزہ ہائے علمیہ میں یہ دن یومِ معلم کے عنوان سے بھی مخصوص ہے اس عظیم ہستی کے احترام میں جو نسلوں کی فکری آبیاری کرتا ہے، جو انسانیت کو شعور، کردار اور...
نیویارک میں پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق ملاقات آج نیویارک میں ہوئی، جس میں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان کے مطابق فریقین نے کشیدگی کے خاتمے اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس ترجمان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شفقت علی خان کے مطابق واہگہ-اٹاری بارڈر سے عبور کرنے...
لاہور: یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ شادی کا جھانسا دے کر 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق حکام نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بتایا کہ ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم بابر لڑکی کو 2 سال تک شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرتا رہا۔ ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس نے تشدد بھی کیا۔ ملزم...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے سے بیٹے عیسیٰ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میدان میں لے آئیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم نفیس کی بیٹے عیسیٰ اور شوہر ارمان احمد کے ہمراہ متعدد تصویریں وائرل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب اداکارہ اپنے بیٹے کو عوام مقام پر مداحوں کے سامنے لائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Red Hot Sheru ???? (@redhotsheru) ان تصویروں میں اداکارہ کو شوہے کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔ نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نئی دہلی کی اشتعال انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا کے...
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس کرائم کے خاتمے پر رہا ہے، ٹیکنالوجی کی وجہ سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ کیپیٹل سٹی کے ڈائینامکس مختلف ہوتے ہیں، مرگلہ ہلز میں ٹریلز کیلئے علیحدہ سے ٹریل پیٹرولنگ ٹیم بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں سائیکل اور پیدل پیٹرولنگ شروع کروا دی ہے، سیف سٹی کے فیز ٹو پر بھی عمل درآمد ہونے والا ہے۔ ڈی آئی...
سٹی42: آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے معاشرتی اصلاح اور امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا انہوں نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمازِ جمعہ کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سن...
— فائل فوٹو بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مریض نازک صحت کے ساتھ علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ پاکستانی شہری اٹاری سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، بھارتی حکام اجازت دیں...
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ سفیر عاصم افتخار اور انتونیو گوتریس کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے...
دنیا کی قدیم ترین متنوع تہذیبی تاریخ کا حامل پیرو جو ہمیشہ سیاسی انتشار کا شکار رہا ہے ۔پیرو کی ثقافتیں جہتیں بھی ایک سے زیادہ ہیں ۔ہسپانیہ سے پہلے کا دور،جس کا مرکز ’’کوزکو‘‘ تھا اس کا تہذیبی دور پندھروی صدی میں عروج پر تھا۔جس میں زراعت ،فن تعمیر کو فروغ ملا اور ایک عمدہ سماجی نظام کے تناظر میں مذہبی روایات کو پنپنے کا موقع ملا ’’مچو پچو‘‘جیسے آثار اسی دور کی شاندار مثالیں گردانی جاتی ہیں ۔ ’’نو آبادیاتی دور‘‘ ۔ فرانسسکو پزارو کی قیادت میں 1532میں جس کا تختہ الٹ دیا گیا یوں پیرو سپین کی نوآبادیات بنا ۔یہاں عیسائیت کے ساتھ ساتھ ہسپانوی زبان اور یورپی تسلط ایک ساتھ قائم ہوئے ۔ مقامی باشندے جن...
زندگی کے جس دور میں ہم شب و روز گزار رہے ہیں یقیناً مادی لحاظ سے انتہائی ترقی یافتہ دور ہے ۔جو سہولتیں دور قدیم کے بادشاہوں اور بڑے بڑے سرمایہ داروں کو نصیب نہ تھیں وہ آج ایک عام آدمی کو میسر ہیں لیکن اس حقیقت کا بھی انکار ممکن نہیں کہ اس کے ساتھ ساتھ کئی الجھنوں، نفسیاتی بیماریوں اور معاشرتی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ سماجی و معاشی مسائل ہی اکثر ذہنی بیماریوں اور نفسیاتی پیچیدگیوں کا سبب بنتے ہیں۔جس قدر سماجی رویے مثبت اور معاشرہ پر سکون ہوگا اسی قدر ان بیماریوں سے بھی چھٹکارہ ملے گااور جو معاشرے گوناں گوں مسائل کا شکار ہوتے ہیں وہاں کے باسی ذہنی...
سابق وفاقی وزیر اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا، کیونکہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی اسٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی چین کا سچا دوست ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پاکستان انڈیا کشیدگی میں دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے، کیوں کہ...
پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور خطے میں جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ کوئٹہ کے معروف علاقے مسجد روڈ پر مختلف مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں، اور یہ مقام مذہبی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر کوئٹہ کی ہندو اور سکھ برادری کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ تاثرات سکھ اور ہندو برادری کوئٹہ مختلف مذاہب مذہبی ہم آہنگی وی نیوز
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق چیلنجز ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز مل کر بڑے آپریشنز کررہی ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشنز سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، پولیس کی صلاحیت بڑھانے پر بھرپور توجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم میں تمام بنکرز ختم کردیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں کو جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے، کرم کی ٹل شاہراہ (مین روڈ) کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
بھارت کے جنگی جنون نے جہاں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، وہیں بہاولنگر کے سرحدی علاقے کے شہری معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ طلبا و طالبات بلا خوف و خطر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ کسان کھیتوں میں اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال میں مشغول نظر آتے ہیں۔ مودی سرکار کی جنگی دھمکیاں ان بہادر باسیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ مزید بتا رہے ہیں، رانا ثاقب اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت بہاولنگر پاک بھارت...
فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی۔ بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخاراو آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، یہ پریس کانفرنس پاکستانی...
خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی، مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہری آبادی کو بروقت وارننگ دینے کے لیے سائرن سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی، مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے...
TEHRAN/ WASHINGTON: امریکا اور ایران کے درمیان شیڈول مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے اور ایرانی عہدیدار نے امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ کا انحصار امریکا کے رویے پر ہوگا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کو روم میں شیڈول مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے اور اگلی تاریخ امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوہری مذاکرات کے دوران امریکی پابندیاں دونوں ممالک کو جوہری تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں معاون نہیں ہو رہی ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات کی اگلی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے کی بنیاد پر کیا...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث یکم مئی کو واہگہ/اٹاری بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہا، تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بے بنیاد دعویٰ سامنے آیا کہ پاکستان نے بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے ایک جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لیے غیر معینہ مدت کی مہلت دے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے اس جھوٹے پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر جب بھارت میں پھنسے پاکستانی شہری اٹاری بارڈر پر...
اسلام آباد میں یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس میں چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا جائے۔قومی ادارہ برائے صنعتی تعلقات کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے اپنے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ لیبر قوانین کی عمل داری کے لیے مؤثرنظام متعارف کرایا جائے، ورکرز کے نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت اور مشاورت کو فروغ دیاجائے۔ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسی قانون سازی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں محنت کشوں کے...
پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا، آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آذربائیجان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، فریقین تحمل کامظاہرہ کریں اور بات چیت سے مسائل حل کریں۔آذری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔...

ڈے اولڈ چکس کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ؛ کمپیٹیشن کمیشن نے آٹھ بڑی ہیچری کمپنیوں پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مرغی کے ایک دن کے چوزوں (ڈے اولڈ برائلر چکس) کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر آٹھ بڑی بریڈر ہیچری کمپنیوں پر مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مئی 2021 میں شروع کی گئی انکوائری اور بعد ازاں جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ انکوائری کا آغاز پاکستان سٹیزن پورٹل اور کمیشن کے آن لائن پلیٹ فارم پر موصول شکایات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ بڑی ہیچری کمپنیاں آپس میں ملی بھگت سے چوزوں کی قیمتوں کا تعین کر رہی ہیں۔ کمیشن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صادق...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج...
پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
ترکیہ کی گریٹ یونٹی پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستجی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترک حکومت پر زور دیا ہے کہ ترکیہ کو ہر ممکن طریقے سے اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ دستجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری برادری، دوستی اور وفاداری کا ثبوت ہوگا۔ یہ نہ صرف ایک جذباتی اور اخلاقی فرض ہے بلکہ حقیقی سیاست کا تقاضا بھی ہے۔ مصطفیٰ دستجی نے یاد دلایا کہ پاکستان ہمیشہ کٹھن وقتوں میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اس لیے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اسی جذبے، خلوص اور وفاداری کے ساتھ پاکستان اور اس کے...
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے دیگر ریاستوں کے اپنے ہم منصبوں سے بات کرتے ہوئے کشمیری طلباء اور باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ونے نروال کے یوم پیدائش کے موقع پر انکی اہلیہ ہمانشی نے آج بھارتی عوام سے ایک جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا "ہمیں مسلمانوں یا کشمیریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے، ہم امن چاہتے ہیں"۔ انہوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے۔ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد بھارت کی کئی ریاستوں میں کشمیری طلباء اور مسلمانوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) کی ممتاز پروفیسر اور سیاسی امور کی ماہر سمترا بوس نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں خبردار کیا کہ بھارت کا پاکستان پر فوجی حملہ ''ہفتوں نہیں، بلکہ چند دنوں کی بات ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، ''اہم سوال یہ نہیں کہ حملہ ہوگا یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ بھارت کی فوجی کارروائی کس شکل میں ہو گی؟‘‘ بوس کی یہ پیش گوئی بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ہونے والے خونریز حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سامنے آئی، جس نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان...
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان ارسا نے کہا کہ ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارسا کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں خریف سیزن کےلیے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دی جائے گی۔ ترجمان ارسا کے مطابق دستیاب پانی کے تخمینوں کی صوبوں کو تقسیم کی منظوری دی جائے گی۔
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری اور کریک ڈاؤن کے بعد اب کشمیر سے باہر عام شہریوں، طلباء اور چھوٹے تاجروں پر حملے ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مسوری علاقے میں کشمیری شال فروشوں پر جسمانی اور زبانی حملے انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ کشمیریوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی نہ ملنے پر وہاں سے فرار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری اور کریک ڈاؤن کے بعد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) یورپی یونین نے بھارت اور پاکستان سے ''فوجی تحمل‘‘ اور بات چیت کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں اُس حملے کے بعد برصغیر میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس میں دو درجن سے زائد سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی مسلح افواج کو ''جوابی کارروائی کے طریقے، اہداف اور وقت‘‘ کا خود فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا حملہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر متوقع ہے۔ یورپی یونین کی ترجمان انور العنونی نے برسلز میں روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''ای...
پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ کے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔ بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان...
بھارت، شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز میرٹھ (سب نیوز)بھارتی صوبے اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔شاکر کے مطابق شادی کے فورا بعد ہی عرشی...
بھارتی صوبے اُترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔ خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔ بچوں کی شادی سے چند روز قبل دلہے کا والد اور دلہن کی والدہ بھاگ گئے شاکر کے مطابق شادی کے فوراً بعد ہی عرشی نے داڑھی منڈوانے...
سٹی 42 : پاک فوج کے حق میں حافظ آباد کی تاجر برادری اور شہریوں نے ریلی نکالی، ریلی میں ڈھول بجا کر مودی سرکار کو پیغام دیا گیا ۔ ریلی فوارہ چوک سے شروع ہو کر گرجا چوک میں ختم ہوگئی ۔ ریلی میں تاجروں شہریوں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی جاہریت کا جواب دینے کے لیے پوری قوم تیار ہے۔ ریلی کے شرکا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے پاک فوج ملکی سلامتی کی امین ہے ۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھےکراسکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی،ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کیلئے صوبائی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ناگزیر اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ فیصلے اجتماعی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کی، جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کیں۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے صوبائی ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی بریفنگ میں کہا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت پر مختلف بس...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یکم مئی کو قربانی، ہمت اور جدوجہد کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن محنت کشوں کی عظمت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم مزدور: پاکستان کی عدالتوں نے آجر و اجیر کے تعلق میں توازن پیدا کیا، چیف جسٹس عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ صرف آج ہی کے دن نہیں بلکہ ہم مزدوروں کے ساتھ ہر دن کھڑے ہیں۔ مزید پڑھیے: یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ محنت کش رزقِ حلال کما کر معیشت کو مضبوط...
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایک فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نیوکلیئر جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، دنیا فاشسٹ آر ایس ایس مائنڈ سیٹ حکومت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا کہ انتہا پسند مودی حکومت نے خودساختہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر سے شادیاں کر کے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا گئی خواتین کو دہائیوں بعد جبراً واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ معصوم بچوں کو اپنی ماؤں سے جدا کیا جا رہا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، پاکستان...
امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی سب سے امیرترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کا وفادار ساتھی اور پیارا سا کتا ہیپی مرگیا۔ہیپی صرف ایک پالتو جانور نہیں تھا بلکہ امبانی خاندان کے لیے ایک اہم اور وفادار ساتھی کی حیثیت رکھتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اننت کو ہیپی سے بے پناہ انسیت تھی اور وہ زیادہ تر وقت اسی کے ساتھ گزارتے تھے۔ہیپی کے انتقال کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام ہینڈل وائرل بھیانی کے ذریعے سامنے آئی، جس کے مطابق یہ دکھ بھرا واقعہ 30 اپریل 2025 کو پیش آیا۔خبر کے منظر عام...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری عدالتوں نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی طور پر ایک مرکزی کردار ادا کیا ہے اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آجر و اجیر کے تعلق میں توازن بھی پیدا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل، کل وطن پہنچیں گے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ ہماری عدالتوں نے مزدوروں کے استحصال سے متعلق پریکٹسز کو روکنے کے لیے قانون سازی کی، مزدوروں کے حق میں تشریح کی اور عدلیہ نے کام کرنے کی جگہوں پر امیتازی سلوک، عدم مساوات کے خلاف...
اسلام آباد : امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی سابق پالیسی مشیر لاری اے واٹکنز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پہلگام واقعہ کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی پالیسی ماہر نے بھارتی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، بھارتی وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کے ثبوت فراہم کرنے کی بات کی لیکن پیش کرنے میں ناکام رہے، وہ پہلگام واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ انٹرویو میں لاری واٹکنز کا کہنا تھا کہ امریکہ، روس اور دیگر ممالک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے خلاف ثبوت...
اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔ ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی 76 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ چکلالہ (راولپنڈی) میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 26 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں موٹروے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن، 3.6 کلو چرس اور 1.6 کلو آئس برآمد کی گئی جب کہ کراچی کمپنی (اسلام آباد) میں ملزم کے قبضے...
یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے، سلام ان ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں انہیں عزت اور سہولیات دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر...
بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
—فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں عالمی یوم مزدور پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ملتان میں پاکستان یونائیٹڈورکرز فیڈریشن نے پریس کلب تک یوم مزدور ریلی نکالی، جس میں شرکاء نے شکاگو کے جانثاروں کو سرخ سلام پیش کیا ۔صادق آباد میں مزدوروں کے عالمی دن پر ریلی کے ذریعے مزدورں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ ادھر وہاڑی، چنیوٹ، کمالیہ میں شہریوں نے مزدوروں کے عالمی دن پر ریلی نکالی جبکہ جیکب آباد، میہڑ میں بھی لیبر یونین کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔خضدار اور قلات...
اسلا م آباد(آئی این پی ) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے مسلسل 400 دن آپریشنل رہنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ پی اے ای سی حکام کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور 4 نے 365 دن کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس کامیابی کا سہرا سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت ومحنت کے سر ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 ایٹمی بجلی گھر 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات یکم مئی کو ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس سے بھارتی پاکستانی سرحد پر پھنسے ہوئے لوگوں کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زیر التوا کلیئرنس کے بعد اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کے ذریعے بھارت سے روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہے گی۔ بھارت نے پہلے کہا تھا کہ اٹاری واہگہ سرحد 30 اپریل کو بند کر دی جائے گی۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک...
پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے اس وقت سینیئر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا جب انہوں نے پوچھا کہ بحیثیت سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آپ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کیا مشورہ دینے چاہیں گے؟ یہ بھی پڑھیں:’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے اس سوال پر معید یوسف کا جواب تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا وہ ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟ #TheInterview by Karan Thapar:@YusufMoeed, Pakistan's former National Security Advisor, on the Escalating India-Pakistan Crisis Full conversation: https://t.co/uwYY1S3kg5 pic.twitter.com/Z4t1i2tKF9 — The Wire (@thewire_in) May 1,...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ سرحد کے راستے انڈیا سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے یہ فیصلہ انڈین وزارت داخلہ کے 24 اپریل 2025 کے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اٹاری چیک پوسٹ سے تمام آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں 30 اپریل سے بند کر دی جائیں گی.(جاری ہے) تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تا حکم ثانی بشرط کلیئرنس، انڈیا سے اٹاری چیک پوسٹ کے ذریعے پاکستان واپس جانے کی اجازت ہو گی ”ٹائمز آف انڈیا“ نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین حکومت کی...
— فائل فوٹو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل کام کر کے قومی ریکارڈ قائم کردیا۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق یہ سنگِ میل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی نگرانی میں پورا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور سی 4 نے 365 دن تک مسلسل چلانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی گرڈ کو نیوکلیئر پلانٹس 3530 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔عالمی یوم مزدور پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کان کنوں اور کارکنوں کی صنعتی خدمات کو سراہا اور عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے کان کن اور ورکرز 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے، بینک کارڈ کے ذریعے ورکر کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13 دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں: چیئرمین این آئی...
آج بھی کہیں گیہوں کے کھیتوں میں کٹائی کرتے اورپاپی پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیے نیچے گرے گیہوں کے دانے چنتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی چھوٹے بڑے آج بھی برش لے کر افسروں کے کالے جوتے چمکاتے نظر آئیں گے۔ کچھ عورتیں آج بھی بھٹی پہ اینٹیں بناتی اور اپنے ارمانوں کو بھٹی کی آگ میں پکاتی دیکھی جا سکتی ہیں۔ کئی مزدور آج بھی کسی صاحب کی 3منزلہ عمارت پر سیمنٹ کا لیپ کر رہے ہیں۔ تندوروں پہ آج بھی ایئر کنڈیشنڈ میں بیٹھے ہوؤں کے لیے روٹیاں لگ رہی ہیں۔ چھوٹے آج بھی میزیں صاف کر رہے ہیں۔ کئی مزدور چوک میں آج بھی اوزار لے کر کام ملنے کی آس میں کھڑے ہیں۔ گٹر صاف کرنے...
سٹی 42 :سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے یومِ مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے خصوصی ویڈیو "محنت کش ساتھی" جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ساتھی" ویڈیو، محنت کشوں کی خدمات کا بصری خراجِ تحسین ہے۔ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے بتایا کہ سی بی ڈی کے تمام ترقیاتی منصوبے محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہیں، ہم ہیں سر بلند کیونکہ محنت کش ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت، اتحاد اور عزم ہماری ترقی کی بنیاد ہیں۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا خصوصی...
یوکرین اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن :یوکرین کی پہلی نائب وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات سویریڈینکو نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق انہوں نے اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے مشترکہ طور پر “امریکہ یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کے معاہدے” پر دستخط کیے، جسے پہلے “معدنی معاہدہ” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ بیان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اور یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے یوکرین کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا کردار کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا اور پاکستان کی ترقی بھی محنت کشوں کی لگن و جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔(جاری ہے) حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا دین اسلام مزدوروں کے حقوق پر بار بار زور دیتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے" جو...
مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر معاشی سمت بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف ملے گا معاشی سمت بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف ملے گا ہم نے 40 برس سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کی مگر پاکستان کو اس کا نقصان ہوا، مولانا عبدالحمید ہم نے 40 برس سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کی مگر پاکستان کو اس کا نقصان ہوا، مولانا عبدالحمید گرین انرجی کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات پاکستان میں وافر ہیں، ڈاکٹر گوہر رحمان گرین انرجی کے لیے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔(جاری ہے) اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیرافسر نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھربیٹھے کراسکیں گے۔انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کے لیے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے فون پر الگ الگ بات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے روبیو کی فون کال کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے انتہا پسندی سے نمٹنے میں بھارت کی حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان سے پہلگام حملے کی تفتیش میں نئی دہلی سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ 'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا' امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق روبیو نے کہا کہ کشمیر میں حملہ ''دہشت گردی‘‘ اور ''ناقابل قبول‘‘ ہے اور پاکستان کو اس کی ''مذمت...
مارکو روبیو نے کہا کہ صدر اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کے تحت ایران کی غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات بشمول چین کو برآمدات کو صفر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کے ساتھ ہفتے کے روز ہونے والے مذاکرات کے نئے دور سے قبل ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی بین الاقوامی تجارت میں سرگرم ہونے کے الزام میں اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور ایران میں قائم 7 اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، جن پر ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تجارت کا الزام ہے،...
اسلام آباد: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 400 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اعلامیے کے مطابق اس کامیابی کا سہرا کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کے سر ہے۔ قبل ازیں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 جوہری پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید توانائی کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز — مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے سے متعلق ایک خفیہ بھارتی دستاویز سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے، جس میں بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی “را” کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ خفیہ دستاویز سوشل میڈیا ایپ “ٹیلی گرام” کے ذریعے منظرِ عام پر آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویز میں واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ حملے کا الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر حملے کے 36 گھنٹوں بعد عائد کیا جائے، تاہم بھارتی میڈیا نے فوری طور پر الزام پاکستان...
نجی ٹی وی کے مطابق واٹکنز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ثبوت کی عدم موجودگی کے باوجود بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر اوباما کی پالیسی مشیر اور عالمی امور کے ماہر لیری اے واٹکنز نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور رویے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ واٹکنز نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جنگی پالیسیوں کی راہ اختیار کر لی ہے اور اس کے وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کے ثبوت فراہم کرنے کا وعدہ تو کیا، مگر عالمی برادری کو کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔ ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدورآج (یکم مئی) کو منایا جا رہا ہے۔ اس کے منانے کا مقصد مزدور طبقہ کے ساتھ اظہار یکجہتی، ان کے مسائل کے خاتمہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مزدور طبقہ کے مسائل کے تدارک کیلئے کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 1889میں ریمنڈ لیوین کی تجویز پر 1890میں پہلی مرتبہ یکم مئی کو یکم مزدور منانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ہر سال دنیا بھر یہ دن منایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان یکم مئی 1972کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر یکم مئی کو محنت کشوں کا دن قرار دیا تھا، جس کے بعد ہر...
یومِ مزدور، جسے بین الاقوامی یومِ محنت یا ”مے ڈے” بھی کہا جاتا ہے، ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔ اس دن کی بنیاد مزدور یونین تحریک، خاص طور پر انیسویں صدی کے آخر میں آٹھ گھنٹے کام کی تحریک سے جڑی ہوئی ہے۔ پاکستان میں یہ دن عوامی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں ریلیاں، سیمینار اور تقاریر شامل ہوتی ہیں تاکہ مزدور طبقے کی جدوجہد کو سراہا جا سکے۔ تاہم، اس علامتی اعتراف کے باوجود پاکستان میں مزدوروں کی حقیقی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ کم اجرتیں، غیر محفوظ...
ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے...
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا...
کراچی: گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آج اور کل کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جس کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید حبس کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا سندھ کے بیشتر علاقوں میں جاری...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہیں اور بھارت میں نفرت پھیلانے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی عوام میں مودی کیخلاف شدید غصے کی لہر ہے، بھارتی عوام اب نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں اور نفرت انگیز سیاست کو سمجھ چکے ہیں، بھارتی عوام سر عام کہہ رہے ہیں کہ مودی صرف نفرت پھیلاتا ہے اور اس پر اب کوئی اعتبار نہیں رہا۔ بھارتی خاتون نے کہا کہ ہمیں مودی پر بالکل بھروسہ نہیں، مودی نے نفرت پھیلا پھیلا کر بھارت کی کیا حالت کر دی ہے۔ بھارتی شہری نے کہا کہ چاہے سارا دیش تباہ ہو جائے، مودی کو پرواہ نہیں، ہم چاہتے ہیں مودی یہ...
عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے، یہ 1886 کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سینکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم مزدور اس عزم کیساتھ منایا جا رہا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی، دیکھنا تو یہ بھی ہوگا کہ ہمارے جیسے ممالک میں مزدور کے حالات میں کوئی...
یومِ مزدور پر آج عام تعطیل؛ محنت کش دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ مختلف شہروں میں مزدور اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ یومِ مزدور کی مناسبت سے آج ملک سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے خاص دن منایا جا رہا ہے، تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کے مسائل نے مزدوروں کو آج بھی دیہاڑی کی تلاش پر مجبور کر رکھا ہے۔ محنت کشوں کی بڑی تعداد یومِ مزدور کے دن بھی آرام کے بجائے...
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ مختلف شہروں میں مزدور اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یومِ مزدور کی مناسبت سے آج ملک سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے خاص دن منایا جا رہا ہے، تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کے مسائل نے مزدوروں کو آج بھی دیہاڑی کی تلاش پر مجبور کر رکھا ہے۔ محنت کشوں کی بڑی تعداد یومِ مزدور کے دن بھی آرام کے بجائے روزگار کی تلاش میں مصروف ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں یوم مزدور قومی...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد معصوم شہری بھارت کے جنگی جنون کا شکار ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق 6 سکھ شہری بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے، معصوم سکھ شہریوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔ بھارتی فوج نے جنگی جنون میں معصوم شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
صبش ڑبوک: عالمی یومِ مزدور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محنت کشوں، ورکرز، اور کان کنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مزدور، ورکر اور محنت کش کی عظمت کو سلام ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے، اور ہم اللہ کے دوست کی قدر و احترام کرتے ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل وزیراعلیٰ کے مطابق راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز اور کان کنوں...
ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی فوجی اسرائیلی خاتون افسر کو ہراساں کرتے پکڑے گئے, بھارت غیر ملکی خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار ،جنسی ہراسانی کا شکار اسرائیلی سارجنٹ، بھارت کا نیا شرمناک چہرہ بے نقاب۔ بھارتی فوجیوں کا اخلاقی دیوالیہ پن، اب عالمی سطح پر شرمندگی ،ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی، بھارت کی رسوائی بین الاقوامی سطح پر،اسرائیلی سفارت خانے کا شدید احتجاج، بھارتی فوج کی اخلاق باختگی بے نقاب ،خاتون افسر کی عزت پامال۔ بھارتی فوجیوں نے حیوانیت کی حد پار کی ،جنگی مشقوں میں بھارتی فوج کا شرمناک چہرہ آشکار،مودی سرکار کی خاموشی، کیا یہ جنسی جرائم کی سرپرستی ہے؟ عالمی امن کے دعوے، لیکن اپنی فوج کے ہاتھوں مہمان کی تذلیل؟بھارتی فوجیوں کا حوص پرستی...
ویب ڈیسک:کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں اُنہیں...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے یوزویندر چہل کی چنائی سپر کنگز کیخلاف ہیٹرک کے بعد آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ہوگیا۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز نے چنائی سپر کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں یوزویندر چہل ہیٹرک اسکور کی، انہوں نے دیپک ہودا، انشول کمبوج اور نور احمد کی وکٹیں لیں۔ یوزویندر چہل کی یہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلی ہیٹرک تھی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل میچ کے بعد یوزویندر چہل کی ہیٹرک پر آر جے مہوش نے ردعمل دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں...
امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: خطے میں کشیدہ صورت حال کے دوران امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی منظور کر لیا ہے۔ امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا، ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔امریکی حکام کے مطابق معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل فرانس سے 630 ارب ڈالر...
امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے متحرک ہوگیا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، حالیہ کشیدگی میں ملکر کمی لانے پر زور دیا، وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ پاکستان اور امریکا نے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں بے گھر لوگوں کی خیمہ بستیوں اور رہائشی عمارتوں کو متواتر نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے حالیہ دنوں درجنوں فلسطینی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں باقیماندہ شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ علاقے میں امدادی سامان کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں یا ہونے کو ہیں جبکہ دو ماہ سے کسی طرح کی انسانی امداد غزہ میں نہیں پہنچی۔ان حالات میں 20...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار عمران رضا نے جنگ کے بعد ملک کے جنوبی علاقے میں لوگوں کو زندگی بحال کرنے میں بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک کا دورہ کرنے کے بعد ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے حالات بیک وقت مایوسانہ اور متاثر کن ہیں۔ علاقے میں بہت بڑے پیمانے پر دیہات، طبی سہولیات اور پانی کے نظام کی تباہی پریشان کن نظارہ پیش کرتی ہے۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں میں لوگوں سے مل کر متاثر ہوئے جو اپنے گھروں کو واپس آنے اور بحالی و تعمیرنو کے خواہاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک کے متعدد حصوں میں جاری تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دارالحکومت دمشق کے نواح اور حمص میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے پر کہا ہے کہ ان حالات میں ملک کو پہلے سے درپیش نازک صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔(جاری ہے) خصوصی نمائندے نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔جیئرپیڈرسن نے شام...
اس موقع پر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیح دیتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام مکاتب فکر کے اکابرین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ پاکستان) نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی وزیر برائے سمال انڈسٹریز محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ وہ نہ صرف بجٹ کے بعد...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن...
علی ساہی :محکمہ داخلہ پنجاب کا تعلیم دوست مثالی اقدام ، پنجاب بھر کی جیلوں میں "سمارٹ لائبریری" پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں سمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا،پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو انکی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کئے گئے،پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر سمارٹ لائبریز قائم کی گئی۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 1 لاکھ کتابیں پہنچا دی گئی ہیں، قیدیوں کی تربیت کیلئے کتب بینی کا سازگار ماحول فراہم کیا ہے، ہر جیل میں ماہانہ 500...

ایک ویل چیئر عطیہ کرنے سے دنیا کے 52 ممالک میں خدمت تک سفر،مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟
وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...