2025-11-04@16:12:02 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 115				 
                «کرپٹو کرنسی کے»:
(نئی خبر)
	واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: “یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس...
	 MUMBAI:  بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کرپٹو کرنسی کے سنگین فراڈ میں ملوث ہونے سے متعلق زیرگردش خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور اس حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا نے 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ان کے ملوث ہونے کی خبروں کی یکسر تردید کردی ہے اور واضح کردیا ہے کہ اس فراڈ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے پر قانونی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ میڈیا اور عوام دونوں کو اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے اداکارہ...
	مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔  تفتیشی حکام کی جانب سے کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے انکشاف کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈٹے رہنا ڈرنا مت‘، ارمغان کا کورٹ روم میں ساتھی ملزم شیراز کو مشورہ مرچنٹ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ملزم ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو براہ راست کرپٹو کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ آج (بروز جمعہ) ملزم کے ڈیفنس کے گھر سے...
	امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے شمالی کوریا کے ہیکرز پر دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثوں کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے آئی اور کرپٹو کرنسی مائننگ ماحول کے لیے کس قدر تباہ کن ہیں؟ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایف بی آئی نے ہیکنگ کی اس بڑی واردات کو شمالی کوریا کے کسی مخصوص گروپ سے منسوب نہیں کیا لیکن اس نے کہا کہ حملہ آوروں نے ٹریڈر ٹریٹر(Trader Traitor)  نامی چیز کا استعمال کیا جو کہ نقصان دہ کرپٹو کرنسی ایپلی کیشنز کا ایک سیٹ ہے جو متاثرین کو ملازمت کی پیشکش کی آڑ میں میلویئر انسٹال کرنے کے لیے...
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...
	دبئی (نیوزڈیسک) قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) ہیکرز کے نشانے پر آگئی، ہیکنگ کے حملے کے نتیجے میں ایک عشاریہ پانچ بلین ڈالر کو نقصان ہوا ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری بھی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اربوں ڈالرز کی چوری کی خبر نے کرپٹو کرنسی کی سلامتی اور عدم استحکام کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) اس معاملے کو فعال طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں وارا اتھارٹی نے کہا کہ ہیک اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وہ نگرانی کرتے رہیں گے جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔ ورچوئل...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے لیے نئی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کی شام سے اب تک عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ 500 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکی ہے۔ گلوبل کرپٹو ایم کیپ 14 فیصد تنزلی کے ساتھ 3.49 ٹریلین ڈالر سے 3 ٹریلین ڈالر پر آپہنچی ہے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں نئی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بٹ کوائن جسے مضبوط ترین کرپٹو کرنسی تصور کیا جاتا ہے، ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد...
	بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔  بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت بھوپال میں پٹودی خاندان کی 15000...
	اپنے شوہر کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے اپنی کریٹو کرنسی متعارف کرا کر سب کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کو ابھی ایک دن بھی گزرا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کے مقابلے میں آگئیں۔ کل سے امریکا کی خاتون اوّل ہونے والی میلانیا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرپٹوکرنسی لانچ کرنے سے متعلق بتایا۔ "آفیشل میلانیا میم" کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے سولانا بلاکچین پر بنایا اور ٹریک کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کوائن مارکیٹ کیپ ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کی میم کوائن کی...
	نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل پیر کو بٹ کوائن کی قیمت $109,241 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نومبر میں ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دسمبر کے اوائل میں پہلی بار بٹ کوائن نے $100,000 کی سطح کو عبور کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حمایتی پال اٹکنز کو امریکی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ نامزد کیا...
	نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرمپ ڈالر میم کرنسی کے بعد ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے بھی اپنی میم کرنسی ملانیا ڈالر لانچ کر دی۔ اس لانچ کے ساتھ ہی کرپٹو مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا ہوئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم یہ میم کرنسیز سرمایہ کاروں کے لیے ممکنہ خطرات بھی رکھتی ہیں۔  ملانیا ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔  انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دی آفیشل ملانیا میم جاری ہو چکی ہے، آپ ملانیا ڈالر خرید سکتے ہیں۔ یہ کرنسی سولانا بلاک چین پر تیار کی گئی ہے، جو کہ...
	واشنگٹن(نیوز ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ میں انٹری ہو گئی ٹرمپ نےکوائن لانچ کردیا جس کا نام ٹرمپ ڈالر رکھا ہے۔دوروز میں ہی کوائن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب ڈالرتک پہنچ گئی،خبرایجنسی کے مطابق کرپٹو کر نسی اوربلاک چین پلیٹ فارم سولانانے کوائن کوتیارکیا، خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لانچ کےوقت 20کروڑ سکے ہی جاری کیے،اگلے 3 سالوں میں مجموعی سپلائی کوایک ارب سکوں تک بڑھایاجائے گا۔ سوشل پلیٹ فارم اور ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سکے کی نقاب کشائی کی، جسے کسی خاص شخصیت، تحریک یا وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکے کی آفیشل ویب سائٹ پر جولائی 2024ء...
	بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی سنائی اور بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل کیسے اسلام قبول کیا تھا۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ جب انہوں نے منصور علی خان جنہیں ٹائیگر پٹودی بھی کہا جاتا تھا، سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ منصور پٹودی اور شرمیلا ٹیگور دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے اور اُس دور میں بین المذاہب شادیوں کا تصور آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پٹودی محل کو میوزیم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ ایک انٹرویو میں شرمیلا  ٹیگور نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے اسلام...
