2025-05-04@12:47:54 GMT
تلاش کی گنتی: 8385
«کے بیشتر علاقوں میں»:
(نئی خبر)
چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز. خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی چند اضلاع میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔ خیبر، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارس لوکے راسموسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیرخارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات بارے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے سلووینین اور صومالی ہم منصبوں سے فون پر رابطے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعے کے روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے ہم منصب کو بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات سے اگاہ کیا ۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held a telephone conversation today with the Foreign Minister of Denmark, Lars Løkke...
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایوانجی لوس سیکیرس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر جلد ہنگامی اجلاس بلا سکتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔ایوانجی لوس سیکیرس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بہت کچھ دا پر لگا ہوا ہے، امید ہے کشیدگی کم کروانے کی کوششیں موثر ثابت ہوں گی، ہم بھی کشیدگی میں کمی اور بات چیت میں شامل ہیں۔...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے کیونکہ وہ خود دہشت...
ممبئی(شوبز ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں...
کراچی: نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹر الیون جی گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک مبینہ ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اورجلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکانداراور ہلاک مبینہ ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پہنچ گئی۔ ایس ایچ او نواز گوندل نے ایکسپریس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کی ملاقات ، خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مندوب عاصم افتخار احمد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد...
اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں. رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے انہوںنے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کا پہلا باضابطہ لابنگ کردار ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے پاس فائلنگ کے مطابق، جیسن ملر نئی دہلی کو اسٹریٹجک مشورے، حکمت عملی کی منصوبہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصا بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور...
اپنے بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر بھارت انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں انسانیت کا فرض نبھاں گا اور اس معصوم کا علاج کرا کر دم لوں گا، پاکستانی ایک غیور قوم ہیں، جو اپنے دکھ درد کے ساتھ دوسروں کا بھی غم بانٹنا جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں والٹز کا ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جگہ عارضی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو لیں گے، جو امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا والٹز کو غلطی سے ایک صحافی کو ایک ایسے چیٹ گروپ میں شامل کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں حساس فوجی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا تھا- اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر تقرری سے پہلے امریکی...
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ ڈویژن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو آفس اعتراضات کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک والٹز کو مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے ہٹاکر وزیر خارجہ مارک روبیو کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج سونپ دیا ہے جبکہ مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے والٹز کے کام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جگہ عارضی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو لیں گے جو امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کے عہدے پر برقرار رہیں گے مائیک والٹز کو غلطی سے ایک چیٹ گروپ میں ایک صحافی کو شامل کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز آچا واسکیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز اچا واسکیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیر خارجہ نے پاناما کے ہم منصب کو موجودہ علاقائی صورتحال سے اگاہ کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے اگاہ کیا، وزیر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے سے دستبردار ہونا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بارے میں بھی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ وکیل ایمان مزاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی پہلے گرفتار کیا جا چکا تھا تاہم گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد سے ملاقات، یواے ای کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے تجاویز طلب
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا اور اوورسیز کنونشن اسلام آباد کے کامیاب انعقاد پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔سفیر فیصل ترمذی نےوفاقی وزیر کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں، جن میں ابو ظہبی اور دبئی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شامل تھیں۔...
ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل نوشکی میں پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹرک میں آگ اور دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سردار عمر اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سردار عمر اسلم اس سے قبل ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات تھے،نئے تعینات ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ راشد حفیظ اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ مزید :
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا، انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور کو 3 دن کے اندر صاف ستھرا کرنے کا حکم اس ضمن میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، خود کو عوام کے...
ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبائی حکومت کیجانب سے شروع کئے جانیوالے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینیر شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء سردار مہتاب خان اور ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت سینیٹر شاہ زیب خان درانی اور...
قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے بجٹ ونگ کے ملازمین اور افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی۔محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ میں ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 9سے شام 7بجے تک ہوگی۔ہفتے کے روز دفتری اوقات صبح 9 سے شام 4بجے تک ہوں گے۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ہفتے کی چھٹی ختم کی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور کی ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں میونسپل کارپوریشن لاہور کے تحت 3,705 جبکہ واسا کے تحت 230 گلیاں شامل ہیں۔ واسا کے ورکس کے لئے علیحدہ سے 1,573 گلیوں کی مرمت کی حتمی ڈیڈ لائن 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا...
پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے بندش سے بھارتی ائیرلائنز کیلئے بڑے نقصان کا خطرہ منڈلانے لگا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے دوٹوک فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر پاکستانی فضائی حدود مزید ایک سال کے لیے بند رہیں تو اسے 600 ملین امریکی ڈالر یعنی 60 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہوگا۔ پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے گزشتہ ہفتے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے سفارتی اقدامات کے جواب میں بند کر دی گئی تھی۔ اب ایئر انڈیا کی جانب سے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں جبکہ قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد کر دیا۔ مائیک والٹز قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مائیک والٹز نے ہمارے قومی مفادات کو اولین ترجیح دینے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ مجھے یقین...
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت نے ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے وزیراعظم اپنے آپ کو پیش کرے گا۔ اگر جارحیت بڑھتی ہے تو ایمرجنسی کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، لمحہ بہ...
حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے سے بیٹے عیسیٰ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میدان میں لے آئیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم نفیس کی بیٹے عیسیٰ اور شوہر ارمان احمد کے ہمراہ متعدد تصویریں وائرل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب اداکارہ اپنے بیٹے کو عوام مقام پر مداحوں کے سامنے لائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Red Hot Sheru ???? (@redhotsheru) ان تصویروں میں اداکارہ کو شوہے کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ...
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس کرائم کے خاتمے پر رہا ہے، ٹیکنالوجی کی وجہ سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ کیپیٹل سٹی کے ڈائینامکس مختلف ہوتے ہیں، مرگلہ ہلز میں ٹریلز کیلئے علیحدہ سے ٹریل پیٹرولنگ ٹیم بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں سائیکل اور پیدل پیٹرولنگ شروع کروا دی ہے، سیف سٹی کے فیز ٹو پر بھی عمل درآمد ہونے والا ہے۔ ڈی آئی...
اسپیس ایکس نے جمعرات کی رات فلوریڈا میں واقع کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی2 انٹرنیٹ سیٹلائٹس زیریں زمینی مدار میں چھوڑے ہیں،پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6 بج کر 51 منٹ پر لانچ کیا گیا۔ یہ پہلے مرحلے کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون بردار جہاز پر اترا۔ ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، اس دوبارہ قابل استعمال بوسٹر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، 2 کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے 2 نجی خلابازوں کے مشن کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ 440 واں موقع تھا جب اسپیس...
لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور شدید آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور میں شدید آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کی وجہ سے لیسکو کے 560 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر ایک گھنٹے کیلئے فضائی آپریشن بھی معطل رہا اور جدہ، مدینہ، دبئی، شارجہ، مسقط کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ مختلف شہروں میں حادث ادھر اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا، طوفان کے باعث سیکٹر جی 12 میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر...
لندن (اوصاف نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جو بدستور امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے اسکینڈل پر مائیک والٹز...
کویت کی کابینہ نے ایک اہم قانونی اور اصلاحی اقدام کے تحت فوجداری قانون کی شق 182 کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار شق 182 میں درج تھا کہ اگر اغوا کار، اغوا شدہ لڑکی سے ولی کی اجازت سے شرعی طور پر شادی کر لے اور ولی سزا نہ دینے کی درخواست کرے تو اس پر کوئی سزا لاگو نہیں ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزیرانصاف ناصر السمیط نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی جانب سے منسوخ کی گئی یہ شق نہ صرف آئین کے منافی تھی، بلکہ اسلامی شریعت سے بھی متصادم تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا...
بھارت کے جنگی جنون نے جہاں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، وہیں بہاولنگر کے سرحدی علاقے کے شہری معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ طلبا و طالبات بلا خوف و خطر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ کسان کھیتوں میں اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال میں مشغول نظر آتے ہیں۔ مودی سرکار کی جنگی دھمکیاں ان بہادر باسیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ مزید بتا رہے ہیں، رانا ثاقب اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت بہاولنگر پاک بھارت...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خونریز واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔ دوسری جانب، شادمان ایک نمبر کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی زخمیوں کی شناخت اسد اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے انہیں فوری طور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی سینچری مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کے امکانات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز جلد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ایلون مسک حکومتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، ٹرمپ کی کابینہ سے فاصلہ اختیار کرلیا وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر بیمار بچوں کا علاج ممکن بنایا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا تھا،ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی لیکن علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بھارتی جارحانہ رویے اور...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے متعلق افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 ایج کی ریلیز کا اعلان مئی 13 کو کرے گی جبکہ ڈیوائس کوریا اور چین میں 23 مئی جبکہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ اب ایک مستند لیکر ایون بلاس کی جانب سے نئی لیک جاری کی گئی ہے جس میں 13 مئی کی تاریخ کے مصدقہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ ایون کی جانب سے پوسٹ کیے گئے لیک ڈاکیومنٹ کو کاپی رائٹ رکھنے والے یعنی کمپنی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکیومنٹ کو ہٹانے کے لیے سام سنگ کا...
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔ اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی...
اپنی ایک رپورٹ میں فاکس نیوز کا کہنا تھا کہ مائیکل والٹز اور ان کے نائب کی وائٹ ہاؤس کے اہم عہدوں سے برطرفی کا تعلق سیگنل گیٹ لیک اسکینڈل سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ CNN نے دو آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے "مائیکل والٹز کی جگہ تعینات کیا جائے۔ رویٹرز کے مطابق، امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ "کرس لینڈو" بھی اس عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں تاہم بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوزیشن پر اسٹیو ویٹکاف کی تعیناتی کا امکان اب بھی...
ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور بچے کے علاج کا مکمل خرچ خود ادا کرنے کا...
ویب ڈیسک : اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج...
پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں محنت کشوں کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کیلیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکج کا اعلان کیا۔جس میں سے راشن کارڈ کے ذریعے12 لاکھ سے زائد ورکرز اور کان کن 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کیلیے...
ویسٹرلی وِنڈز نے پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہر طرف بارش برسا دی۔ بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی اور لاہور الیکٹرک کمپنی کے فیڈر بند ہو جانے، بجلی کی سپلائی بند ہو جانے کی بھی خبریں آ رہی ہیں۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آندھی نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے میچ میں قلندرز کی بیٹنگ رکوا دی۔پہلے راولپنڈی اسلام آباد سے لے کر واہ، ٹیکسلا، ہری پور، ایبٹ آباد، نتھیا گلی، جھیکا گلی، مری اور کشمیر کے بہت سے علاقوں میں بارش شروع ہوئی، اب میر پور، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین ، وزیر آباد، نوشہرہ ورکاں، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ اور بہت سے دوسرے علاقوں میں بارش ہو رہی...
فائل فوٹو۔ مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مری میں گہرے کالے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔ادھر مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں درجہ حرارت 46 اور ملتان میں 44 ڈگری جبکہ کراچی اور لاہور...
معروف پاکستانی سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاک بھارت کشیدگی اور مودی سرکار کے ملک مخالف اقدامات پر پاکستان و پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور اداکار شریک ہوں گے۔ اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر بھی پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا-
پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے سے پہلے ہمیں افغانستان کا سوچنا ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہم نے اپنے تعلقات بہتر کیوں نہیں کیے؟اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظاہر شاہ سے اشرف غنی تک بھارت کی حمایت والی حکومتیں آئیں، جب تک سیاسی قیادت ساتھ نہیں ہوگی سفارتی کامیابی ممکن نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی دفاع کےلیے سب مجاہد بن گئے ہیں، اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری قوم ایک ہوگی، ہم اپنے معاملات کو سلجھانے کی بجائے الجھا رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو بسانے، آباد کرنے...
فائل فوٹو۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کا آغاز 5 مئی سے ہوگا۔ انٹر بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی شیڈول ارسال کر دیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق امیدوار 2 مئی سے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی کو 40 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں لیکن حال ہی میں ان کی طلاق کی افواہوں نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔ گوندا اور سنیتا آہوجا نے خود بھی طلاق کی افواہوں کی تردید کی لیکن پھر بھی میڈیا پر ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ طلاق کی خبروں کو پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی لیکن میں آج وہ کہنا چاہ رہی ہوں جو کم لوگوں کو پتا ہے۔ گوندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میری یہ بات سن کر طلاق کی خبریں پھیلانے والوں میں ہلچل مچ جائے گی۔ تاہم اب سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو...
نئی دہلی: پاکستان کی فضائی حدود کی بھارتی طیاروں کے لیے بندش سے بھارتی حکومت شدید پریشان کا شکار ہے جہاں بھارتی ائیرلائنز نے کروڑوں کے نقصان سے آگاہ کردیا ہے۔ بھارتی ایوی ایشن وزیر کی زیرصدارت بھارتی ائیرلائنز کا اجلاس ہوا جہاں بتایا گیا ہےکہ ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، آکاسا ایئر، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت دیگر بھارتی ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ وزیر ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائنز کو فوری مالیاتی مدد دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونےسے ہفتہ وار 800 بھارتی پروازوں متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود بندش سے ایئر انڈیگو نے سینٹرل ایشن فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے،...

طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود
طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود، فیلڈآپرشن کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا اور ڈی ڈی اسلام آباد زاتی طور پر کررہے ہیں ،نکاسی آب کے عمل کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اے ڈی سی جیز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی...
ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ منکی پاکس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاوس میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل...
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کی سربراہی میں وفد نے ڈپٹی قونصل جنرل مہدی شائقی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ شہید رجائی بندرگاہ (بندر عباس) میں دھماکہ انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سانحے کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شائقی سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اور ضلع کوئٹہ...
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے جبکہ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے بھارت کے...
پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھےکراسکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی،ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر دونوں رہنمائوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور...
منکی پاکس پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق غنڈی پمپ ہاؤس کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا منکی پاکس کی علامات، پھیلاؤ اور احتیاط انھوں نے کہا کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی...
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تندو تیز ہواؤں اور بارش نے کئی روز سے جاری ہیٹ ویوو کا خاتمہ کردیا ہے۔ شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی اندھیرا چھا گیا۔ طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی۔جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سبب کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور جبکہ اسلام آباد،...

شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی
شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرا چھا گیا جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی آج سے 5 مئی تک ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ایدوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، شمالی مشرقی بلوچستان اور سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواں اور گرج...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے...
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ٹے یول کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کی یکطرفہ اقدامات پر جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا، بتایا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ جنوبی کوریا نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر خارجہ چو ٹے یول نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے 22 اپریل 2025 سے ہندوستان کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سمجھنے پر چین کا شکریہ ادا...
پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے اس وقت سینیئر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا جب انہوں نے پوچھا کہ بحیثیت سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آپ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کیا مشورہ دینے چاہیں گے؟ یہ بھی پڑھیں:’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے اس سوال پر معید یوسف کا جواب تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا وہ ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟ #TheInterview by Karan Thapar:@YusufMoeed, Pakistan's former National Security Advisor, on the Escalating India-Pakistan Crisis Full conversation: https://t.co/uwYY1S3kg5 pic.twitter.com/Z4t1i2tKF9 — The Wire (@thewire_in) May 1,...

توانائی کے شعبے میں 4743 ارب روپے کی متوقع بچت، جلد بجلی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ قائم کی جائے گی، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا کہ ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے مسابقتی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو 4743 ارب روپے کی متوقع بچت پر سراہا اور اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات سے متعلق “Integrated Generation Capacity Expansion Plan (IGCEP) 2024-2034” پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں...

اسلام آباد: محمد عرفان کے والد کی دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
اسلام آباد: محمد عرفان کے والد کی دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد عرفان کے والد محترم کی دعائے مغفرت کے لیے ایک باوقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جڑواں شہروں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں غلام رسول خان، محمد ملک، محمد عرفان، حمزہ علی جویا، طلحہ علی جویا، اسامہ علی جویا، سلیمان طارق، محمد شاہد، قمر طارق ڈوگر، سردار سجاد، چوہدری فرخ، ڈاکٹر حامد، وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، عابد شیر علی سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ تقریب...

خالد حسین مگسی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، خالد حسین مگسی کی زیر صدارت وزارت سے منسلک مختلف اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری ساجد بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزارت کے تحت جاری 31 ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل کے اقدامات کے لیے لائحہ عمل پر غور کرنا تھا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر زور دیا کہ حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے ثمرات ہر پاکستانی تک یکساں طور پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے ایسے ہونے چاہئیں جو براہِ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل سے ٹیلیفون پر رابط کیا ہے کورین وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے انڈیا کی بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم اور یکطرفہ اقدامات، خصوصاً سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا.(جاری ہے) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی...
برکس ممالک طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز برا زیلیا :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں قومی سلامتی کے امور کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے 15 ویں برکس اجلاس میں شرکت کی۔ برکس کے قومی سلامتی کے امور کے لئے اعلیٰ سطحی نمائندوں اور سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی سلامتی، ثالثی اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں برکس ممالک کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کو لین دین بنانے اور بین الاقوامی تجارت کو...

بھارت کے اشتعال انگیزاورغیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، سفیرعاصم افتخار
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار او آئی سی کے نیویارک گروپ آف ایمبیسیڈرز کو بھارت اور جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) سفیر عاصم افتخار نے بھارتی رویے کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(جاری ہے) یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے، ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں...
ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے...
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا...
سٹی42: پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے خلاف انخلا کی مہم میں اب تک 12,945 غیرقانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا گیا ہے، ان افراد میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا کی مہم کے دوران 13 ہزار سے زائد غیرقانونی باشندوں کو مختلف ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس وقت 99 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے کاغذات اور شناخت کی جانچ جاری ہے۔ پنجاب کی تمام جیلوں میں سنگین جرائم میں آنیوالےملزمان کاڈیٹااکٹھاکرنے کا حکم لاہور میں 5 جبکہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ انخلا کے عمل کو منظم اور محفوظ...
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ممکن ہے اور برطانیہ اس حوالے سے کسی اور ملک کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا۔ لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ دو ریاستی حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی پیشرفت کا حصہ ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام انصاف کے حقدار ہیں اور وہ اپنے وطن میں جینے کے مکمل حق دار ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند ڈیوڈ لامی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کی شناخت برطانیہ کی لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور ان...
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں، ڈاکٹر محمد راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر بھی ہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف دینی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے محدود وسائل کے باوجود حکومت نے اپنے دیگر اخراجات کو کم کرکے مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار کیا اور تمام عارضی ملازمین کو اس کی ادائیگی یقینی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے اور کام کے منصفانہ ماحول کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے منگل کو اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات کے درمیان 6 راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی منسوخ کردہ پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت روٹس PK-601، PK-605، اور PK-603 شامل ہیں، جبکہ گلگت سے اسلام آباد جانے والی واپسی پرواز PK-602 اور PK-604 کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کر دی گئی۔ پروازں کی اس اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ...

لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی گرین بائیک لائن ناکام؟ کتنے فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں؟
لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی 10 کلومیٹر گرین بائیک لائن کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے۔ کروڑوں روپے سے بنائی گئی اس گرین بائیک لائن کو کتنے فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں؛ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور منصوبہ مواصلات
اسرائیل اس وقت شدید جنگلاتی آگ کے بحران سے دوچار ہے جس نے کئی رہائشی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام نے صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے فوری بین الاقوامی مدد طلب کی ہے۔ آگ بدھ کے روز بھڑکی اور تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے مختلف علاقوں میں پھیل گئی، جس کے بعد یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی اہم ہائی وے 1 سمیت کئی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ متعدد علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا جا چکا ہے جبکہ فضا میں دھوئیں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے یونان، قبرص، اٹلی، کروشیا اور بلغاریہ سے مدد کی اپیل کی تھی، جس...
بھارت نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر نے فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے سے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ پابندی 30 اپریل سے 23 مئی تک نافذ رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل خبررسان ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس پابندی کا اثر پاکستانی ایئرلائن انڈسٹری پر بھارتی ایئرلائنز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہو گا، کیونکہ پاکستان سے صرف قومی ایئر لائن پی آئی اے ہی بھارتی فضائی حدود...
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سٹیٹ بینک کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب نعیمی سٹیٹ بینک کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں۔