2025-08-02@18:53:39 GMT
تلاش کی گنتی: 17168
«راشد حفیظ»:
(نئی خبر)
مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ توانائی کے خزانے کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اے پی پی کے مطابق فیصل آباد کی جامعیہ زرعیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کی سزائوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آج افسوسناک دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد فیصلہ کریں گے . پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجا رہا ہے، جن کو سزائیں دی گئیں وہ سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے، کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، ابھی بھی وقت ہے سسٹم کو بچایا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی. عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا...
لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیس کا فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ انہوں...
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور...
سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان ) نے ایران اورعراق کے زائرین کوفضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا،ائیرچارٹرلائسنس کے حامل ائیرآپریٹرزکوپروازیں چلانے کی دعوت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان اورایران کےدرمیان سڑکوں پرآمدورفت معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ اس تناظرمیں ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی نقل وحمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکے ذریعےسہولت فراہم کریں گے۔ سی اے اے حکام کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام آپریٹرزکودعوت دیتا ہے کہ جن ائیرآپریٹرزکے پاس ائیرچارٹرلائسنس موجود ہیں، انھیں پاکستان سےایران وعراق کے درمیان چارٹرسروسزشروع کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ سی اےاے مذہبی وسیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلد منظوری کویقینی بنائےگا۔
علی امین گنڈاپور اور فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پہلے بتا دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں خدمات پیش کر رہے ہیں تا کہ بچت ہو سکے۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے جو آ چکی۔
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
لشکری رئیسانی—فائل فوٹو سابق سینیٹر لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہم کئی اے پی سیز کر چکے، مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی یا اقتدار بچانے کا فیصلہ کریں۔اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیار کے بغیر اقتدار بے سود ہے، آج ملک شدید بحران کا شکار ہے، سہولت کار بھی اس بحران کے ذمے دار ہیں جنہوں نے اقتدار کے لیے شارٹ کٹ لیا۔لشکری رئیسانی نے کہا کہ جب اقتدار میں آتے ہیں تو سیاسی جماعتوں کا رویہ بدل جاتا ہے، فیصلہ کرنا ہو گا کیا ہم ملک کو آئینی نظام کے تحت چلائیں گے یا جائیداد سمجھ کر؟ اگر ہم نے پارلیمانی نظام نہ اپنایا تو...
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت مس کالز کے لیے یاددہانی (ریماینڈر) لگائی جاسکے گی۔ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہو گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اسی چیٹ ونڈو میں جہاں کال ہوئی تھی، مس کال پر ریمائنڈر لگاسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے صارفین کسی میسج یا میڈیا پر طویل دباؤ دے کر اختیارات حاصل کرتے ہیں۔ اب مس کال پر بھی ایک نیا آپشن دکھائی دے گا جس سے ریمائنڈر سیٹ...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے، جو جو نو مئی میں ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اراکین کو سزائیں سنائے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ان کو دیر سے سزائیں دی جا رہی ہیں یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کوئی آسمان سے اترا ہے جو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے، ایوب خان کا پوتا جو ہمیں جمہوریت سکھاتا ہے اس پر کیا کہا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ گورنر...
چیف کمرشل آفیسر پیسکو طاہر معین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف کمرشل آفیسر پیسکو طاہر معین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،طاہر معین کے خلاف ریکارڈ میں ہیر پھیر سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر معین نے مبینہ طور پر اپنی تاریخ پیدائش کے سن 1964 کو غیر قانونی طریقے سے 1966 میں تبدیل کیا،طاہر معین کو چیف کمرشل آفیسر کے عہدے پر کام کرنے سے فوری طور پر روک دیا گیا ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین...

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے میں ہر سطح پر کیش لیس نظام کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں خصوصا سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش...
وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد...
صوبائی محتسب نے کراچی کی خاتون صارف کی شکایت پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مونس علوی پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب نے کراچی کی رہائشی صارف مہرین زہرہ کی درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنادی۔ صوبائی محتسب نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں ماہ ہی مونس علوی کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر...
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے...
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 196 ملزمان کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں، جبکہ 88 کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ فواد چوہدری کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی کے جج جاوید اقبال نے سنایا۔اس مقدمے میں عدالت نے 108 ملزمان کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا۔ سزا پانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے...
سٹی42: فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مجرم قرار پانے والے پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماوں اور کارکنوں کی مکمل فہرست سٹی42 نے حاصل کر لی ہے۔ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی 2023 کو ریاستی اداروں پر منظم حملوں کے مقدمہ کی طویل سماعتیں مکمل ہونے کے بعد آج 108 مجرموں کو سزائیں سنا دیں اور 77 ملزموں کو بری کر دیا۔ ریاستی اداروں پر منظم حملوں کے مجرم پائے گئے جن 108 افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے دو کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے بانی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا لیڈر بنوا رکھا تھا۔ پنجاب حکومت کاصحت...
---فائل فوٹو وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا، پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پر ترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دے گا، افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے...
— فائل فوٹو چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔مشاہد حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نئے حالات میں معاشی و سفارتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، یہ ہفتے ایسے ہیں جن میں دہائیوں کے برابر واقعات رونما ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں 3 بڑی حقیقتیں جنم لے چکی ہیں، بھارت کو سیاسی، سفارتی اور عسکری طور پر شدید دھچکا لگا ہے، بھارت کی پالیسیوں نے دنیا کے سامنے اس کی کمزوریاں واضح کردی ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی پالیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر روایتی...
وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ پر انہی کے لوگ خنجر گھونپ رہے ہیں، گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 2008 کے بم دھماکے کے مقدمے میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے 17 سال بعد بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ 29 ستمبر 2008 کو رمضان المبارک کے دوران مالیگاؤں کے بھیکو چوک پر ہونے والے اس بم دھماکے میں 6 مسلمان شہید اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت کا فیصلہ خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوتی نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ بم دھماکے کا وقوعہ تو ثابت کرنے میں کامیاب رہا، لیکن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال ہوئی، وہ پرگیہ...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر جن میں شاہ فیصل مسجد کے حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے علاوہ دیگر باہمی امور زیر بحث آئے۔ چیئرمین سی ڈی اے...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے (ایف آئی آر نمبر 832/2023، تھانہ سول لائنز) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 108 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں میں سینیٹر شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سونا، اور دیگر سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کے مختلف درجے کے کارکنان، خواتین اور نوجوان بھی سزا یافتگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ جنید افضل ساہی اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ان افراد کو 9 مئی کے روز حساس...

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس، جشنِ آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور ہم اس قومی جذبے کو یومِ آزادی کی تقریبات کے ذریعے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، تمام یونیورسٹیز اپنے اداروں اور کلاس رومز کو قومی وقار کے مطابق سجائیں، ثقافتی پروگرام، کھیلوں کے مقابلے، مباحثے اور ادبی تقریبات منعقد کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جشنِ آزادی 2025ء کو قومی وقار کے مطابق شایانِ شان انداز سے منانے کے لیے مختلف تجاویز اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل...
احتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی...
پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں کثرتِ رائے سے گزشتہ روز منظور ہوا۔اس بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلی کے نامزد نمائندے کے پاس ہوگی۔اس سے پہلے صدارت وزیر صنعت و تجارت یا وزیراعلی کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہے، نئے ارکان میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو عدالت سے سزائیں سنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ اسد قیصر ، جنید اکبر خان ، علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا اور انصاف کے دروازے بند کیے گئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لیکن ظلم، ناانصافی اور غیر مساوی سلوک کی انتہا ختم ہونے کا نام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوسزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر منصفانہ فیصلہ دیا،6اراکین قومی اسمبلی کو سزا سنائی گئی،یہ وہ لوگ ہیں جو پرامن سیاست کرتے ہیں،پی ٹی آئی سیاست میں انتشار اور تشدد پر یقین نہیں رکھتی، جنہیں سزائیں دی گئیں وہ سیاست میں تشد دپریقین نہیں رکھتے،سزاؤں کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کوسزا سنائی گئی،ان فیصلوں سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی،ہمارا ایک ہی موقف رہا کمیشن بنائیں اور فیئر ٹرائل کرکے سزادیں،پی ٹی آئی آئندہ کے لائحہ عمل کا بہت جلد اعلان کرے...
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید نے ان کا کیرئیر ختم کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ فہد مصطفیٰ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ اُن کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید کی ایک ویڈیو پوسٹ ہے۔ عمر سعید، جو ماضی میں ایک پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کر چکے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ فہد نے انہیں کئی مواقع پر سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے نکلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔ عمر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو سال پرانا ہے اور وہ طویل...
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔ دوسری...
مصطفیٰ نواز کھوکھر — فائل فوٹو اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے حکومت آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتی رہیں جبکہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی جو منسوخ کردی گئی۔ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فیصل آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیںفیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے دو مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی...
فیصل آباد (ویب ڈیسک) 9 مئی مقدمات میں زرتاج گل ، عمرایوب اور شبلی فرازسمیت مزید 108 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 185 میں سے 108 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی مزید :
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ انڈیا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا. ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہاکہ انڈیا روس سے اپنازیادہ تر فوجی سازوسامان خریدتا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو ختم کرے دوسری جانب انڈیا چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی لینے کا سب سے بڑا خریدار ہے.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں انڈیا کو جرمانے کے...
جمعرات کو صوبائی محتسب اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو نوکری سے برطرف کرتے ہوئے 25 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے فوری بعد مونس علوی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی سزا سے متعلق مونس علوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معاملات میں دیانتداری اور وقار کو مقدم رکھا ہے، اور ان کا پختہ یقین ہے کہ ہر فرد کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔ مونس علوی نے کہا کہ صوبائی محتسب کی جانب سے سامنے آنے والا فیصلہ ان کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے تاہم وہ قانونی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبائی محتسب نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کی جانب سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو ایک خاتون کو دفتر میں ہراساں کرنے کے کیس میں عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے، محتسب نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو متاثرہ خاتون کو بطور ازالہ ادا کیا جائے گا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر مونس علوی نے جرمانہ ادا...
کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے سے زیارات پر پابندی ناانصافی ہے۔ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں۔ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع کے مطابق قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کئے جا سکیں گے،سوئی ناردرن کمپنی نےایل این جی بنیاد پر کنکشنز کیلئے تجاویز وفاق کو بھجوا دیں، درآمد شدہ ایل این جی پر کنکشن کے لئے بھاری سکیورٹی لینے کی تجویز دی گئی،کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر لینے کی تجویز دی گئی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر سٹامپ پیپر پر صارفین ایل این جی کے ٹیرف پر کنکشن لینے کا حلف دیں گے،ایل این جی ٹیرف کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج...
سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں۔سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاہتے ہیں ملک میں اپوزیشن کا کوئی وجود ہی نہ ہو، دھڑا دھڑ اپوزیشن رہنماؤں کو نااہل کیا جارہا ہے، ملک میں سیاسی انتقام عروج پر ہے، پاکستان مزید اس طرح نہیں چل سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہوٹل کی انتظامیہ پر پریشر ڈال کر بکنگ منسوخ کرا دی، فسطائی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، آج اے پی سی ضرور کریں گے، مصطفی نواز کھوکھر ڈٹ گئے۔
شکارپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادانہ سفر کرنیکی ضمانت دیتا ہے۔ کوئی وزیر یا ادارہ لاکھوں شہریوں کے سفر پر بیک وقت پابندی لگانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین پر پابندی قابل مذمت، اور پاکستان کے کروڑوں شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے۔ اگر وزیر داخلہ اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے شکارپور میں زائرین کے زمینی سفر پر پابندی...
اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن کے مختلف عدالتوں میں بیک لاگ میں 40 فیصد کمی سے زیر التوا مقدمات 567 سے کم ہو کر 223 رہ گئے۔ مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں جرمانوں کی مد میں 36 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔ اپیلٹ ٹربیونل میں بیک لاگ 58 فیصد کم ہوا، 121 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ اپلیٹ ٹربیونل میں زیر التوا مقدمات صرف 89 رہ گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 39 فیصلے سنائے جس سے بیک لاگ میں 78 فیصد کمی ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 40 مقدمات کے فیصلے سنائے جس کے سبب بیک لاگ 61 فیصد کم ہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 کیسز نمٹائے، جس سے بیک لاگ 43 فیصد کم ہوا۔ سپریم کورٹ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آج سماعت کے دوران سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو جو احکامات جاری کیے وہ قانون کے تقاضوں کے منافی تھے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم حقائق کا مکمل جائزہ لیے بغیر دیا گیا۔ درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون کی رو سے بغیر مناسب شواہد اور قانونی تقاضوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی، ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، وہ تمام کیسز میں پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حماد اظہر حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کیلئے رجوع کیا جائے...
اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فوٹو گرافر عمر سعید نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔ عمر سعید نامی فوٹوگرافر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکار وہاں موجود دوسرے افراد کی جانب اشارے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ نے شو کے سیٹ پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کی نوکری سے نکلوایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید جیتو...
اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور شیعہ علماء کے درمیان ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل نے اربعین پر زائرین کے زمینی سفر میں پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کوغیر پارلیمانی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر 15 اسمبلی اجلاسوں کیلئے معطل کر دیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاگیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے30 منٹ کی تاخیر سے قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پانچ اگست کو ہماری جماعت نے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔دو دن سے پولیس ہمارے ورکرز کو ہراساں کر رہی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)نیپرا نے جون کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ جلد جاری ہوگا، سماعت میں صنعت کاروں ںے بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری تباہ ہونے کا شکوہ کیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی جوکہ چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں جون کے لیے 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،...
سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔ جمیل احمد نے شرح سود برقرار رکھنے کے اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا،، فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے۔ فلسطین سے متعلق فرانس اور برطانیہ کے مؤقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ظلم کی انتہا کے بعد بالآخر دنیا کو غزہ کا درد محسوس ہونے لگا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ اور فرانس کا یہ فیصلہ انصاف، انسانی ہمدردی اور عالمی امن کی سمت...
اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور کرتے ہوئے ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا ،اس سلسلے میں ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں مذکورہ کمپنیوں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس استثنیٰ سے صرف امریکی ٹیک کمپنیز نہیں بلکہ تمام غیرملکی فرمز کو فائدہ ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کا ایک وفد تجارتی مذاکرات کیلیے امریکا میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے درمیان...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے برازیل سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ تاہم ہوائی جہاز، توانائی اور اورنج جوس کے شعبے کو اس اقدام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی حکم نامے کے بعد بدھ کے روز جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ اقدام برازیل کی جانب سے سابق صدر بولسونارو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، جن پر 2022ء کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے مبینہ بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔...
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنیوالی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اندھا دھند فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز ماضی کے آپریشنوں سے سبق سیکھیں۔پشاور میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہے کہ حکمران مرضی کی قانون سازی کرکے قبائلی علاقوں میں موجود معدنیات پر قبضہ کرنے کے لئے غیور قبائل کوتختہ مشق نہ بنائیں، آئین پاکستان میں واضح طور پر درج ہے کہ جو وسائل جہاں پیداہوتے ہیں اس پر پہلا حق اسی علاقے کے عوام کا ہے۔امن جرگہ کا انعقاد صوبہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور مختلف اضلاع میں کرفیواور ملٹری آپریشن سے پیداشدہ صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی...
سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے 11 فیصد شرح سود علاقائی ممالک کے مقابلے میں دوگنی ہے ۔ گوہر اعجاز نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے پر ردعمل میں کہا کہ ان حالات میں پاکستان میں کاروبار کیسے پھل پھول سکتا ہے ؟ 11 فیصد شرح سود پر روزگار کیسے پیدا ہوں گے ؟ بلند شرح سود پر برآمدات پر مبنی معیشت کا پہیہ کیسے چلے گا ؟ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر گوہر اعجاز نے کہا کہ علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے کاروبار ماحول دوست پیدا...
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہوگا، انتخابات کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کی ادائیگیاں ورکرز کی بروقت تنخواہوں سے مشروط کردیں۔ سیکریٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کی زیرصدارت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے طے پایا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کی ادائیگیاں ورکرز کی بروقت تنخواہوں سے مشروط ہوں گی، تمام میڈیا ادارے ماہانہ بنیادوں پر اپنے ورکرز کو دی گئی تنخواہوں کا سرٹیفکیٹ ڈی جی پی آر کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ورکرز کو تنخواہیں وقت پر ادا نہ کرنے کی صورت...
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن، کی شریک بانی ہدیٰ عموری نے حکومتی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، حکومت نے ایک ماہ قبل فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم معروف برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن پر حکومتی پابندی کا فیصلہ لندن ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن، کی شریک بانی ہدیٰ عموری نے حکومتی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، حکومت نے ایک ماہ قبل فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ فیصلے کے بعد ہدیٰ...
اسلام آباد: (صغیر چوہدری): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے چودھواں اجلاس میں اہم فیصلے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری ، سی ڈی اے کے فنانشل منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے آڈٹ فرم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے سال 2025 میں کمرشل پلاٹوں اور دوکانوں کی شاندار نیلامی کے ذریعے 19.56 ارب روپے کے 8 پلاٹس اور 4 دکانیں فروخت کیں ۔مزیدبرآں سی ڈی اے نے 15 سے 17 جولائی 2025 تک ہونے والی بولی میں پلاٹس اور دوکانیں مجموعی طور پر مارکیٹ ویلیو سے 11 فیصد...
عالمی اتھلیٹکس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عالمی درجہ بندی کے مقابلوں، جیسے کہ عالمی چیمپیئن شپ، میں خواتین کے درجے میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو ایک بار لازمی جینیاتی جانچ سے گزرنا ہوگ, اس اقدام کا مقصد خواتین کے کھیل کی ساکھ اور برابری کے اصول کو تحفظ دینا ہے۔ یہ جانچ ’ایس آر وائے‘ جین کی موجودگی معلوم کرنے کے لیے کی جائے گی، جو حیاتیاتی صنف کے تعین میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ جانچ صرف ایک بار زندگی میں کی جائے گی اور یہ گال کے اندرونی نمونے یا خون کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ادھار کے جوتے پہن کر میراتھن کے عالمی ریکارڈقائم کرنے والا کار حادثے میں ہلاک نئے...
—فائل فوٹوز پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر کل انتخابات ہوں گے، ان انتخابات میں 5 امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدوار مشال یوسفزئی، صائمہ خالد، مہتاب ظفر کل کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ سے مستعفیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی ف کی شازیہ بھی میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ خالی نشست کے لیے پولنگ کل خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہو...
ذرائع کے مطابق 2026ء میں سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہو گا، وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ 60 فیصد کرنے کی سمری بھیجی تھی۔ وزیراعظم نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حج کا سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا، ذرائع کے مطابق 2026ء میں سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ 60 فیصد کرنے...
علی امین نے کہا کہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کے لئے ہر حد تک جائیں گے، یہ ہمارا صوبہ ہماری مٹی ہے، ہمارے مشاورت کے بغیر ہم پر غلط فیصلے مسلط نہ کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔ اجلاس...
پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر موقف دینے سے معذرت کی۔خیال رہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی...
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوست ہونے کے باوجود ہم سے کم کاروبار کیا، بھارت دنیا میں سب زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے مگر ہمیں کم دیتا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ فوجی ساز و سامان کے بڑے سودے روس سے کیے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ روس توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ٹیرف عائد ہونے پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کی سال 2024 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق کمپنی نے منافع میں نمایاں 42.90 فیصد اضافہ حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں کمپنی کا مجموعی منافع 36.2 ارب روپے تھا جو 2024 میں بڑھ کر 51.74 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائن کے خسارے میں 82 فیصد کمی آئی ہے۔ 2023 میں 87.26 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 2024 میں یہ کم ہوکر 15.35 ارب روپے رہ گیا تاہم، آمدنی میں 7.68 فیصد کمی دیکھی گئی جو 2023 کے 259.59 ارب روپے سے کم ہوکر 2024 میں 239.65 ارب روپے رہ گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اشتہارات اور میڈیا اداروں کو مالی ادائیگیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب حکومت صرف ان الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اداروں کو اشتہارات اور ادائیگیاں کرے گی جو اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کو اختیار دیا گیا ہے کہ جو ادارے تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کریں گے، ان کی ادائیگیاں روکی جا سکیں گی۔ مزید یہ کہ تمام میڈیا اداروں کو ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹس ڈی جی پی آر کو جمع کرانا ہوں گے تاکہ عمل درآمد کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) 2021 میں نوجوان افغان خاتون فاریبہ٭ نے یونیورسٹی میں ڈگری کی تعلیم کا آغاز ہی کیا تھا کہ طالبان دوبارہ برسراقتدار آ گئے اور انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کو ثانوی اور اعلیٰ درجے کی تعلیم کے حصول سے روک دیا۔یہ طالبان کی جانب سے افغان خواتین اور لڑکیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے اقدامات میں سے ایک تھا اور آج افغانستان صنفی فرق کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔فاریبہ کہتی ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ ان تاریک حالات میں امید کو کیسے برقرار رکھیں۔ Tweet URL افغانستان دنیا کا واحد ملک نہیں جہاں صنفی مساوات میں کمی آ رہی ہے...
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیوٹ 40 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔
لاہور: مون سون کے دوران بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، حکام نے بتایا کہ صارفین سے میٹر تبدلی کی فیس نہیں لی جائے گی۔ مون سون کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹیو (خراب) میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، لیسکو چیف کے مطابق صارفین سے میٹر تبدیلی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بجلی کا میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس اور مفت میں تبدیل ہوگا۔ انجنیئر لیسکو رمضان بٹ نے بتایا کہ عوام کے جلنے والے اور ڈیفیکٹیو میٹر کو تبدیل کرنے کے لئے3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ۔ رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا،...
پانی کی سطح بڑھنے کے بعد راول ڈیم کے اسپیل ویز تیسری بار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد 31 جولائی کی صبح 6 بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر ملحقہ رہائشی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے...
راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پانی کی سطح بڑھنے کے بعد راول ڈیم کے اسپیل ویز تیسری بار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد 31 جولائی کی صبح 6 بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاو میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر ملحقہ رہائشی آبادی کو محتاط...
جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین نے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر اور پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی مشیر سید فیروز عالم شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پِنگ سولڈ کا تھیم جو اس پویلین کا مرکزی خیال ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنا ہے بلکہ اس کے ذریعے پہلی بار دنیا...
—فائل فوٹو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں کابینہ نے ایجنڈے پر موجود بہت سے دوسرے امور کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی 2025ء کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا۔ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس جانچیں گے: وزیراعظم شہباز شریفوفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزارت کی کارکردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2026ء میں سرکاری...
بھارتی وزیر اعظم مودی کے عالمی سطح اپنی سفارتی کامیابیوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ایک بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو آئینہ دیکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن برسوں سے امریکا نے اس کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ ان کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، اور ان کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں نہایت سخت اور ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ بہت زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنی زیادہ تر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کی صورت میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر انڈسٹری مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے تجاویز تیار کی گئی ہیں، جس کے تحت حکومت صرف 5 لاکھ ٹن چینی کا بفر اسٹاک رکھے گی اور اس کے علاوہ مداخلت نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے تجاویز کا حتمی مسودہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کیا جائے گا۔ تجاویز کے مطابق حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس ایک ماہ کی کھپت کے برابر بفر اسٹاک رکھے...
اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 38 ارب ڈالرز سے زائد رہیں، گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر تقریباً 30 ارب ڈالرز تھیں۔ جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں تمام...

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی۔ بدھ کو زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافے کے نتیجے میں ہی گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ جی ڈی پی کے مقابلے میں 4.7 فیصد تھا، ہمارے اقدامات کے نتیجے میں 2023 میں یہ جی ڈی پی کے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حج پالیسی حج پالیسی 2026ء منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا۔2026ء میں سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہو گا۔وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حج کا سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹرائلز میں بھرپور شرکت وفاقی کابینہ نے...
حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اور اس حوالے سے تجاویز پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق، مجوزہ پالیسی میں چینی کی قیمتوں اور پیداوار سے متعلق ریاستی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت صرف 5 لاکھ ٹن چینی کا بفر اسٹاک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے ذریعے رکھے گی، جو ایک ماہ کی ملکی کھپت کے برابر ہوگا، جبکہ باقی تمام معاملات نجی شعبے کے سپرد کیے جائیں گے۔اگر ڈی ریگولیشن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو حکومت بے نظیر...
کراچی: عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست کا سبب بننے والے متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے خلاف ریفری نے فیصلہ کن پانچوں سیٹ کے آخری لمحات میں پولینڈ کے حق میں دو متنازع فیصلے دیے جو قومی جونیئر ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے۔ رابطہ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ قومی ٹیم کے منیجر نے ایف آئی وی بی کنٹرول کمیٹی کو کیمرے/کمپیوٹر پر مذکورہ فیصلوں کاجائزہ لینے کی درخواست کی، ذمہ داران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی لیکن فیصلہ تبدیل نہیں کیا...
سٹی 42: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔ Post Views: 5
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جب کہ روس سے مسلسل فوجی ساز و سامان اور تیل کی خریداری پر بھارت پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نےکہا کہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ہم نے برسوں میں اس کے ساتھ بہت کم تجارتی لین دین کیا، کیونکہ اس کے ٹیرف (محصولات) بہت زیادہ ، سب سے زیادہ ہیں۔ امریکی صدر نے کہا بھارت ہمیشہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کی بڑی مقدار روس سے...
لندن: انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دائیں کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کل سے لندن کے دی اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان اولی پاپ اب پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اب یہ آخری ٹیسٹ سیریز کے فیصلے کا موقع ہوگا۔ Ben Stokes will miss out on the final Test of the series with a right shoulder injury ❌ And we've made four changes...
امپورٹ 53 ارب ڈالر سے بڑھ کر 59 ارب ڈالر رہی جو 11 فیصد زائد ہے، نان آئل امپورٹس میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے نان آئل امپورٹ میں اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، گزشتہ مالی سال اوسط افراط زر 4.5 فیصد رہا، جبکہ سال شرح سود اسٹیٹ بینک اور حکومت کی توقع پانچ سے سات فیصد سے کم رہا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ انفلیشن اور کور انفلیشن میں گزشتہ مالی سال نمایاں کمی آئی،...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارا دوست رہا ہے لیکن ہم نے ان کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیوں کہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور ان کی طرف سے کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سخت اور ناگوار غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں عائد کی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فوجی ساز و سامان کی ایک بڑی اکثریت روس سے خریدی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ...
آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال کو پاکستان سمیت عالمی معیشت کےلئے خطرہ قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے، عالمی معیشت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اسی تاریخ سے ایک اور غیر متعین ‘سزا’ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تاہم انہوں نے اس سزا کی نوعیت یا مقدار کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں میں ان سے بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ اُن کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور اُن کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں۔...