2025-10-05@02:14:06 GMT
تلاش کی گنتی: 238

«فورسز اہلکاروں نے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔ قبل ازیں 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب، ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو...
    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔اپوزیشن لیڈر نے قلات میں دہشت گردی حملے کی مذمت کی اور 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
    امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے کے دووسرے روز ریکوری آپریشن جاری ہے۔ دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکار دیگر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بدھ کی شب واشنگٹن کے قریب امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا لیکن کچھ دوری پر فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ متاثرہ طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'انٹر سروسز پبلک ریلیشنز' (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کے روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے میر علی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک آپریشن کیا۔ فوجی بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 'دہشت گردوں' کے ٹھکانے پر "مؤثر طریقے سے ان سے نمٹا" اور کراس فائرنگ کے دوران ان میں سے چھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار نے "سامنے سے اپنے ساتھی فوجیوں کی قیادت کی" اور تصادم کے دوران گولی لگنے سے ہلاک...
    غزہ جنگ بندی: حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز غزہ: حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا۔ اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےکے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلےمیں 8 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت کیم چند کے نام سے کی گئی جو کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے جبکہ اسے ایک گولی ٹانگ پر لگی تھی۔ مذکورہ مقام پر سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے تعینات بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے جرات اور بہادری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت...
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بورنومیں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خود کش حملے میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بوکو حرام نے بورنو کی فوجی بیس پر خود کش حملہ کیا ،جس میں کئی فوجی زخمی ہو گئے ۔ فوج کی طرف سے 16 جنوری کو بورنو سے منسلک علاقے ٹمبکٹو میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا،جس میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں 3 سربراہان بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ 2000 ء کی دہائی کے آغاز سے ہی بوکو حرام نائیجیریا میں تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے ۔
     کوئٹہ(آئی این پی)  لیویز نے قلعہ عبداللہ سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے  7 سابق اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ مین لیویز نے خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد سابق افغان فورسز کے اہلکار ہیں۔  ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردچوری،رہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کو 'منت' کے معاملے پر 9 کروڑ روپے واپس ملنے کا امکان مزید :
    قبل ازیں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہدین جنین کیمپ میں الدمج محلے کے اندر ایک سخت گھات لگا کر صہیونی فوج کو پھنسانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے تین فوجی جنین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی فوج نے جنیں ہر مسلسل پانچویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہے۔ قابض فوج نے بتایا کہ جنین میں جھڑپوں کے دوران "آغوز" فوجی یونٹ (کمانڈو فارمیشن) کا ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔ "جوز" یونٹ کا ایک سپاہی معمولی زخمی ہوا، اور اسی یونٹ کا ایک دوسرا مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران معمولی زخمی ہوا۔ قبل ازیں القسام...
    چین کے   صدر شی جن پھنگ نے ناردرن تھیٹر  کا دورہ  کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے ویڈیو لنک  کے ذریعے دیگر مقامات پر  فوجی اہلکاروں کے فرائض  کی  انجام دہی کا معائنہ کیا  ، ان کے کام کو سراہا اور  پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں اور  فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر...
    چینی صدر کی فوجی اہلکاروں کو چینی اسپرنگ فیسٹیول کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز  بیجنگ :  چین کے   صدر شی جن پھنگ نے ناردرن تھیٹر  کا دورہ  کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے ویڈیو لنک  کے ذریعے دیگر مقامات پر  فوجی اہلکاروں کے فرائض  کی  انجام دہی کا معائنہ کیا  ، ان کے کام کو سراہا اور  پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں اور  فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید  178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے۔ بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونے کےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی۔ ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اٹھائے اور تنقید بھی کی تھی۔ جمعرات 23 جنوری کو ضمانت...
    لاہور(نامہ نگار)برکی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے6کلوسے زائد ہیروئن،ڈرون کیمرہ،نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزم پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں۔ گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے...
    بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا،جس کے بعد کامیاب...
    قلات(آن لائن)گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات دیہی علاقہ سرخین کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحقجبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو قلات اسپتال منتقل کر دیا گیا سیکورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھے۔
    پشاور: ڈی آئی خان: کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں،...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے حالیہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں 24 تا 27 نومبر امن و امان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، حالیہ احتجاج میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 106 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ احتجاج میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف 17 فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور...
    ویب ڈیسک: پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ  کی تھی جس کےنتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال...
    — فائل فوٹو پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاکضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا واقعہ جنت نظیر وادی کے دارالحکومت سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر افسران اور اہلکاروں کو دوڑیں لگ گئیں۔ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ اہلکار کی لاش کے قریب ہی اس کی سرکاری رائفل پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کرنے والے بھارتی...
    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کا واقعہ جنت نظیر وادی کے دارالحکومت سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر افسران اور اہلکاروں کو دوڑیں لگ گئیں۔ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ اہلکار کی لاش کے قریب ہی اس کی سرکاری رائفل پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 610 سے...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا،  399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ  بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں  350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
    غزہ کے علاقے بیت حنون میں حماس سے لڑائی کے لیے جانے والی اسرائیلی فوج کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب فوجی اہلکار ایک عمارت میں ’انجینیئرنگ‘ کی سرگرمیوں کی تیاری کر رہے تھے۔ بیان میں انجینیئرنگ کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت میں بارودی مواد نصب کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اس عمارت کو دھماکے سے اُڑانے کے لیے بارودی مواد نصب کر رہی تھی یا یہ بھی ممکن ہے کہ مواد حماس نے ہی ہنی ٹریپ کے لیے نصب کیا...
    — فائل فوٹو ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاریخیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر کے سابقہ لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
    ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔  اسلام ٹائمز۔ کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس...
    پشاور: کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائےگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کےکنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائےگا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے، فورس میں 350...
    لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اسپیشل ایئر سروس نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ...
    اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے...
    برطانوی اسپیشل ایئر سروس (SAS) نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ہے، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں...
    لکھنؤ:بھارت میں فورسز کے 3 اہل کاروں کے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز کے 3اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کا پہلا واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اہلکار اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اس کے بعد انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے ایک اور اہلکار سجن سنگھ نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ اگلے سال ریٹائر ہونے والے تھے۔ تیسرا واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 23 سالہ کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 24 گھنٹے کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنو میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی، جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پرپابندیوں کا بل منظور کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ یواف کے خلاف جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر پابندیاں عاید کرنے کا بل منظور کرلیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوان نمائندگان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر پابندیاں عاید کرنے کے بل کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ میں کیے جانے والے قتل عام پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یواف گلینٹ کے وارنٹ گرفتاری...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو...