چینی صدر کی فوجی اہلکاروں کو چینی ا سپرنگ فیسٹیول کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چین کے صدر شی جن پھنگ نے ناردرن تھیٹر کا دورہ کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے دیگر مقامات پر فوجی اہلکاروں کے فرائض کی انجام دہی کا معائنہ کیا ، ان کے کام کو سراہا اور پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں اور فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سنٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
سینٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، قیدی دل دراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1046 نمبر حاصل کیے جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کیے۔
واضح رہے کہ دل دراز خان قتل کے مقدمے میں بنوں سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔