امریکی ایوان نمائندگان : عالمی عدالت کے اہلکاروں پرپابندیوں کا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پرپابندیوں کا بل منظور کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ یواف کے خلاف جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر پابندیاں عاید کرنے کا بل منظور کرلیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوان نمائندگان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر پابندیاں عاید کرنے کے بل کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ میں کیے جانے والے قتل عام پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یواف گلینٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اہلکاروں پر فوجداری عدالت
پڑھیں:
راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔(جاری ہے)
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔