2025-11-08@19:01:27 GMT
تلاش کی گنتی: 232

«ٹیلینار پاکستان»:

(نئی خبر)
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی  سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی  5 جی  سے 5.5 جی میں...
    پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ میں شرکت کی، اس سال مزید 10 ہزار انجینئرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت دی جائے گی۔پی ای سی حکام نے مزید بتایا کہ انجینئرنگ کونسل کی جانب سے گرین بلڈنگ کوڈز تیار کیے گئے ہیں، جس سے توانائی کی بچت، موسمیاتی تبدیلیوں سے...
    پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنی قابلیت سے لوہا منوانے والے اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اداکار قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 10 برس کی عمر میں فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے، وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی صدا کاری کے سحر میں سب کو جکڑے رکھا۔ قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے1967ء میں پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ کیا، ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور پھر کامیابی کا سفرجاری رہا۔ ان کے یادگار ڈراموں میں ’’دھوپ کنارے‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’حوا کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
    وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ سے 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا ایک عہد ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاک-سعودی بزنس فورم، ڈیجیٹل تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنےکی امریکی و اسرائیلی تجویز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی شزا فاطمہ خواجہ سعودی عرب میں ہونے والی” لیپ 2025 “ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو اجاگر کریں گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی وفد عالمی معیشت میں اپنی صلاحیتیں پیش کرے گا،40 سے زائد پاکستانی کمپنیاں، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری لیڈرز عالمی مواقع سے استفادہ کریں گے۔وزیر مملکت لیپ 2025 میں آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گی۔(جاری ہے) واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک میں پاکستان کی شاندار ترقی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بدھ کے روز بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا گیا اور سی پیک 2.0 کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری اس وقت چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں اور...
    اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی۔ اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے) دونوں رہنماؤں نے پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے...
    ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے  دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے  ملاقات کی، ملاقات کے دوران  انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے  بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ  چین سے  پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی گئی اور بیجنگ پولیس...
    ایلون مسک کی اسٹار لنک سروس پاکستان میں کب تک دستیاب ہو گی؟ ،حکومت نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسٹار لنک کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی ہے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریبا حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں اور رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی۔چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 25-2024کے لیے وزارت آئی ٹی کا...
    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں رواں سال جون تک سٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک سٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سٹارلنک نے 2022 میں لائسنس کے لئے اپلائی کیا تھا تاہم فریم ورک کی تکمیل میں وقت لگا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا  ہے،  سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ چیئرمین...
    پاکستان میں رواں سال جون تک اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارلنک نے 2022 میں لائسنس کے لیے اپلائی کیا تھا، تاہم فریم ورک کی تکمیل میں وقت لگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے...
    پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری دی ہے کہ رواں سال جون تک ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز یہاں دستیاب ہوں گی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی انٹرنیٹ نہیں آ رہا، ملک کے دیگر حصوں میں بھی اکثر جگہوں پر انٹرنیٹ نہیں، ہمارے بچے مجبور ہیں کہ ان علاقوں میں...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی ساختہ آئی فونز اور دیگر موبائل آلات کی درآمد یا اسمگلنگ کی روک تھام اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ پی ٹی اے نے یہ بیان کابینہ ڈویژن کی تجویز کے جواب میں دیا ہے جس میں کابینہ ڈویژن نے کہا تھا کہ ہندوستان کے تیار کردہ آئی فونز پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟ پی ٹی اے نے کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوعہ ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان...
    شاور(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےپی شفقت ایاز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھ دیا ، خط میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا کے دفاتر میں موبائل سروس متاثر ہے،نیٹ ورک کے مسائل سے دفاتر میں کام متاثر ہورہا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بحالی کے لئے اقدامات کرے۔ اس خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں انٹرنیٹ کے مسائل درپیش آرہے ہیں۔نوجوانوں کے آن لائن روزگار،اورسیز پاکستانی کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہے۔ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا،شفقت ایاز
    اسلام آباد(زبیر قصوری)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے یوفون کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کو حاصل کرنے کے اعلان کے ایک سال بعد، یہ معاہدہ ایک ریگولیٹری رکاوٹ سے دوچار ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے دو بڑے موبائل آپریٹرز کے انضمام میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر 2023 میں طے پانے والا یہ انضمام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے روکا گیا ہے۔ مسابقت کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے طویل سماعتوں کے بعد اس معاہدے کی منظوری کے باوجود، ایس ای سی پی گزشتہ چھ ماہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم (سی ایکس او) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فائونڈر ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر کو پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء دے کر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل کر لیا، یہ ممتاز اعزاز ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی جانب سے جدید ٹیلی ہیلتھ کیئر کے ذریعے ذیابیطس کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے کیے گئے کام کی پذیرائی ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں معروف بزنس ایگزیکٹو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اورسی ایکس او گلوبل فورم کی بانی کنول مسرور نے پیش کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر اور کنول مسرور کا کہنا تھا کہ ڈائیبیٹس...
    کوئٹہ: مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔ دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اُس نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں بھری گئی،...
    ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس نے کہا ہم آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، بلوچ کمانڈر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس)مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا، غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے...
    اسلام آباد: ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریول سم متعارف کرادی۔ اس حوالے سے جمعہ کو یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے جس پر دونوں اداروں کے ذمہ داران نے دستخط کیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹ اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیں گے جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے...
     مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بارے میں بروقت فیصلہ نہ کیا تو اپریل 2025 تک فائیو جی سروسز شروع کرنے کی حکومت کی ٹائم لائن مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی نار کے پی ٹی سی ایل میں انضمام کے معاملے اور مطلوبہ اسپیکٹرم پر قانونی چارہ جوئی ٹیلی نار کی فائیو جی سروس کے اجرا میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ کنسلٹنسی فرم نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ (نیرا) نے حل طلب مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیرا نے حکام کو سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کی تعداد کو...
    پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی ، انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کے لئے افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹرترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہے۔حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے افریقہ ٹوکیبل پروجیکٹ کاآغاز کیا گیا، افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے۔یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، منصوبہ 33 ممالک میں46لینڈنگ اسٹیشنزکوجوڑتاہے ، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ مقام ہاکس بے اور کیماڑی ٹان...
    اسلام آباد: پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری، حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے Africa 2 Cable Project کا آغاز ہوگیا۔  Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، یہ منصوبہ 45000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، یہ منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔ پاکستان میں Africa 2 Cable Project لینڈنگ مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہو گی جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی...